Tag: nawaz shreef

  • شہبازشریف نےنوازشریف سےزیادہ کرپشن کی،شیخ رشید

    شہبازشریف نےنوازشریف سےزیادہ کرپشن کی،شیخ رشید

    لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی میں بہت بڑی کرپشن ہے، شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ایل این جی معاہدے کا اصل کنٹریکٹ نکال لے تو سب سامنے آجائے گا، حدیبیہ پیپر چوروں کی ماں جبکہ ایل این جی کیس نانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف انٹرنیشنل پچ پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے مودی اور کلبھوشن سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا، نواز شریف جہاں جائیں گے کام خراب کریں گے، پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل مقابلہ ہوگا۔

    شریف خاندان جیل نہ گیا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا، شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے استعفیٰ دینے سے روک دیا، یقین تھا کہ پی ٹی آئی بھی استعفیٰ دے گی، سینیٹ کی نشستوں کےلیے ہر صوبے کا الگ ریٹ ہے، بلوچستان میں سینیٹ کی نشست کا ریٹ ایک ارب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے رضا ربانی کو نواز شریف بھی سپورٹ کریں گے، پاک فوج جمہویت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے، جو شخص بھی قومی ادارے پر تنقیدکرے نواز شریف اس کےساتھ ہیں، طلال، ملال، دانیال، نہال سب ریلو کٹے ہیں۔

    طاہرالقادری کے لاہور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ناکام تھا، لوگوں نے جلسے کو دل سے قبول نہیں کیا، کے پی الیکشن میں عمران خان کی پارٹی اچھا نتیجہ لائے گی، قوم مسلم لیگ (ن) کو اب مسترد کر چکی ہے۔

    ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والی اسمبلی پرکروڑ بار لعنت بھیجتا ہوں، شیخ رشید

    کراچی میں جاری حالیہ سیاسی صورت حال سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا اصل گروپ تو پی ایس پی ہے، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ساتھ بیٹھ گئے تھے کسی نے معاملہ خراب کردیا، عام انتخابات میں مہاجر لائن اور لینتھ پر آجائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی میں صحیح کام کرے تو فائدہ اٹھا سکتی ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    ماورائےآئین مطالبات تسلیم نہیں کیے جاسکتے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پر اعتبار کیا ہے استعفی نہیں دوں گا، پارلیمنٹ بھی اپنی مدت پوری کرے گی ۔

    اسلام آباد میں دھرنوں پر بیٹھے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے وزیر اعظم سے استعفے کا پرزور مطالبے پر وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پارلیمنٹ کی اکثریت نے مجھ پراعتماد کیا ہے،استعفی نہیں دوں گا، مذاکرات کے لئے پہلے بھی تیار تھے، اب بھی ہیں، کسی کے ماورائے آئین مطالبات کو تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی ہے،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات صدر اور وزیر اعظم نے اتفاق کیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور صدر پاکستان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی وزیر اعظم کا موقف یہی تھا کہ وہ مستعفی نہیں ہوں اور موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور عمران خان کے جائزمطالبات کو تسلیم کیا جاسکتاہے ۔

  • وزیراعظم نواز شریف آج اراکین پارلیمنٹ سےاہم خطاب کریں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج اراکین پارلیمنٹ سےاہم خطاب کریں گے

    کراچی:وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور دونوں جماعتوں کے قائدین کی جانب سے مطالبات کے تناظر میں وزیراعظم محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ سے اہم خطاب کریں گے اوراراکین پارلیمنٹ کو فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔