Tag: nawaz shrif

  • وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کو تاریخی قراردیدیا

    اسلام آباد: وزیرِاعظم میاں نواز شریف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی،  تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِصدارت کابینہ کے اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم، ریلوے اورمنصوبہ بندی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول نو روپے تینتالیس پیسے،ڈیزل چھ روپے اٹھارہ پیسے،ہائی اوکٹین چودہ روپے اڑسٹھ پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں آٹھ روپے اٹھارہ پیسے کی تاریخی کمی کی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،اس پر گفتگو بے بنیاد ہے،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث معیشت کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا، اس دوران ڈالر کی قیمت چار روپے اضافہ ہوا۔

    چینی وزیرِ اعظم کا دورہ بھی انہیں دھرنوں کے باعث ملتوی ہوا، اس کے علاوہ بیرونِ ممالک کے تجارتی وفود نے بھی اپنے دورے منسوخ کئے،سیاسی صورتحال خراب نہ ہوتی تو معیشت مزید بہتر ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے معاشی نقصان کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی،میاں نواز شریف نے کہا کہ خدا ان دھرنے والوں کو ہدایت دے،جو ملک کی بہتری کی بجائے صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔

  • صدرکادورہ پاکستان شیڈول ہی نہیں تومنسوخی کیسی،چینی وزارت خارجہ

    صدرکادورہ پاکستان شیڈول ہی نہیں تومنسوخی کیسی،چینی وزارت خارجہ

    کراچی:چینی صدرکےدورے کی تاریخ طےنہیں تھیں،چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے باضابطہ طورپر چین کےصدر کےدورے کی تفصیلات جاری ہی نہیں کیں۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں حکومت کےجھوٹ کاپردہ چاک ہوا،حکومت نے واویلامچارکھا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے چین کےصدرنےدورہ پاکستان منسوخ کردیا اورپاکستان اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری سےمحروم ہوگیا۔لیکن چینی دفترخارجہ کے مطابق چینی صدرکے دورے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،چین اورپاکستان گہرے دوست ہیں چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی یامنسوخ ہونےکاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،

    عمران خان کہتے ہیں حکمرانوں نےچینی صدرکے دورےکےحوالےسے ڈرامارچایا، انہونے کہا وزیراعظم اوران کے وزرا اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    لاہور: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف  قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں  وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے،

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ کمیشن کی رپورٹ کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سات روز تک دبائے رکھا، رپورٹ میں ہر پولیس افسر کی نا اہلی اور ذمہ داری کا تعین بھی کیا گیا ہے۔