Tag: Nawaz-Uddin

  • نواز الدین صدیقی کے بارے میں نامور ہدایت کار کا انکشاف

    نواز الدین صدیقی کے بارے میں نامور ہدایت کار کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی کامیاب ترین فلمیں بنانے والے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے نوازالدین صدیقی کو  شوبز کی دنیا کا سب سے بہترین اداکار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیئٹس، پی کے اور سنجو جیسی نامور فلمیں بنانے والے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی سے بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایک لمحہ سوچے بغیر نواز الدین صدیقی کا نام لیا۔

    ہدایت کار نے اعتراف کیا کہ منا بھائی میں نوازالدین کو مختصر وقت کا کردار ملا، اس دوران ون ٹیک میں تمام منظر ریکارڈ ہوگیا جس کے بعد میں نے نواز کو بولا تم بہت اچھے اداکار ہو۔

    مزید پڑھیں: ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘ منٹو کا ٹریلر جاری

    ہیرانی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نوازالدین صدیقی اتنا باصلاحیت اداکار ہے کہ وہ مختصر عرصے میں اتنا مقبول ہوجائے گا۔

    راج کمار نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ منا بھائی کی شوٹنگ اسکرپٹ کے مطابق جاری تھی کہ اچانک لیجنڈری اداکار سنیل دت نے نوازالدین صدیقی کو چھوٹا سا رول دینے کی درخواست کی، انکار کے باوجود وہ اس پر ڈٹ گئے جس کی وجہ سے بٹوا چوری کرنے کی کوشش کرنے کا کردار نواز الدین کو دینا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: نوازالدین نے بچپن کی ضروریات کیسے پوری کیں؟

    واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کو دبنگ خان بھی بہترین اداکار قرار دے چکے ہیں، ایک موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ نواز الدین آنے والے وقتوں کا سلمان خان ہے جس کی تمام فلمیں مقبول ہوں گی۔

    یاد رہے شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مختصر عرصے میں اونچا مقام حاصل کرنے والے نوازالدین صدیقی اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں، کئی مقامات پر وہ اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ انہیں ڈانس سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی انہیں کرنا آتا ہے۔

  • نوازالدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا الزام

    نوازالدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا الزام

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے با صلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی جاسوسی کے لیے نجی مخبر بھرتی کیے ہوئے ہیں جو ہر وقت اُن کی بیوی پر نظر رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مختصر عرصے میں اونچا مقام حاصل کرنے والے نوازالدین صدیقی پر شک کی عادت کی وجہ سے الزام ہے کہ انہوں نے شک کی بنیاد پر بیوی کی گرد جاسوسی کے جال بچھا رکھا ہے۔

    ہفتے کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’گزشتہ شام میں بیٹی کے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی مدد کے سلسلے میں اسکول پہنچا اور نمائش میں شرکت کی تو وہاں موجود میڈیا نمائندگان نے سوالات کر کے الزامات لگانے کی کوشش کی جو میرے لیے حیران کُن بات تھی‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار  کے خلاف تھانے پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے بیوی کی جاسوسی کے لیے نجی مخبر بھرتی کیے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے اہلیہ کے موبائل کالز کا ڈیٹا بھی وکیل کی مدد سے حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں: نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کا ٹریلر جاری

    پولیس نے شک کی بنیاد پر 11 افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام تھا کہ وہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ پر نظر رکھتے ہیں اور اُن کی مخبری کررہے ہیں، پولیس حکام کے مطابق بالی ووڈ اداکار کو جمعے کے روز تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے اور نہ ہی وہ تحقیقات میں کسی قسم کا تعاون کررہے ہیں۔

    تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں اداکار کی جانب سے اگر تعاون نہیں کیا گیا تو قانون کے تحت انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق نواز الدین کی اہلیہ کا کال ڈیٹا جس شخص نے بھی کمپنی سے حاصل کیا اُس تک جلد پہنچ جائیں گے اور پھر مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: نوازالدین نے بچپن کی ضروریات کیسے پوری کیں؟

    بالی ووڈ انڈسٹری سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوازالدین صدیقی نے شک کی بنیاد پر اہلیہ پر نظر رکھنی شروع کی تاہم مصروفیات کے باعث انہوں نے باقاعدہ نجی مخبر بھرتی کیے۔ دوسری جانب نواز الدین صدیقی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازالدین نے بچپن کی ضروریات کیسے پوری کیں؟

    نوازالدین نے بچپن کی ضروریات کیسے پوری کیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بچپن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے شادی کی تقریبات میں رقص کر کے پیسے کماتے اور اپنی ضروریات پوری کرتے تھے۔

    بھارتی اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ شادی کی چھوٹی موٹی تقریبات میں رقص کر کے پیسے کماتے تھے اور اس سے اپنی ضروریات پوری کرتے تھے۔ نوازالدین نے بتایا کہ وہ ڈانس کرنے کے عوض دو یا تین روپے فیس لیتے تھے۔

    نوازالدین صدیقی نے کہا کہ شادی کی تقریبات میں ڈانس کی بکنگ کے لیے دوست دوسرے آرٹسٹوں اور آرگنائزر سے رابطے میں رہتا اور پروگرام کے بارے میں مجھے بتا دیتا تھا۔

    بھارتی اداکار نے بتایا کہ میں اور میرا دوست زیادہ سے زیادہ شادیوں کی تقریبات میں شرکت کرتے تھے تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرسکیں، ہماری کارکردگی سے سب بہت خوش ہوتے تھے اور اُن پیسوں سے ہماری ضروریات بھی پوری ہوجاتی تھیں۔

    پڑھیں: فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین صدیقی ہے،سلمان خان

    یاد رہے شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مختصر عرصے میں اونچا مقام حاصل کرنے والے نوازالدین صدیقی اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں، کئی مقامات پر وہ اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ انہیں ڈانس سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی انہیں کرنا آتا ہے۔