Tag: Nawaz Uddin Siddiqui

  • بھارتی فلم’منٹو‘خلافِ توقع پذیرائی حاصل نہ کرسکی

    بھارتی فلم’منٹو‘خلافِ توقع پذیرائی حاصل نہ کرسکی

    ممبئی: اردو زبان کے شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ریلیز کردی گئی جس نے حیران کُن طور پر پہلے روز باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم ’منٹو‘ کا اسکرپٹ اور ہدایت کاری کے فرائض نندتا داس نے سرانجام دیے جبکہ باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی نے معروف افسانہ نگار کا کردار ادا کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریلیز کے پہلے روز فلم منٹو نے صرف چالیس لاکھ روپے کا بزنس کیا، فلمی پنڈتوں نے نندتا کی ہدایت کاری کو فلاپ قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘

    واضح رہے کہ  فلم میں منٹو کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ کبھی پولیس تو کبھی عدالتوں کا سامنا کرتے جبکہ کبھی اپنی تحریروں کی وجہ سے لوگوں اور اہلیہ کے طعنے بھی سنتے نظر آئے۔

    قبل ازیں جاری ہونے والے ٹریلر میں ’منٹو‘ کی زندگی اور تحریروں سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا تھا جبکہ نوازالدین صدیقی سعادت حسن کی طرح معاشرے کی حقیقت بیان کرتے بھی نظر آئے تھے۔

    فلم میں نوازالدین صدیقی منٹو جبکہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور، راسیکا دگل، راج شری، دیش پانڈے وغیرہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس منٹو کو کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ہدایت کارہ کا کہنا تھا کہ وہ دیکھنا چاہتی ہیں لوگ منٹو کی زندگی کو دیکھ کر کیسا ردعمل دیں گے۔

    ویڈیو دیکھیں: ’جو میں دیکھتا ہوں وہی لکھتا ہوں‘ 

    خیال رہے کہ یہ فلم افسانہ نگار کی پوری زندگی پر نہیں بنائی گئی بلکہ حیات کے آخری چند سال اور خاص طور پر تقسیم برٖصغیر کے بعد کچھ مناظر کو فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس بارے میں نواز الدین کا کہنا تھا کہ ’آپ منٹو کو مکمل طور پر بیان کر ہی نہیں سکتے، یہ تو صرف اُن کی ذرا سی جھلک ہوگی جو ہم پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

    اس ضمن میں ہدایت کارہ نندتا داس نے لاہور میں مقیم منٹو کی بیٹیوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی تھی اور ریلیز کے موقع پر اُن کی صاحبزادی کو ممبئی بھی مدعو کیا تھا۔ اُن کے اہل خانہ نے نندتا کو منٹو کی زندگی اور شخصیت کے اُن پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: منٹو کی پہلی جھلک

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں منٹو کی زندگی پر فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا جبکہ اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔

  • نواز الدین صدیقی کے بارے میں نامور ہدایت کار کا انکشاف

    نواز الدین صدیقی کے بارے میں نامور ہدایت کار کا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی کامیاب ترین فلمیں بنانے والے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے نوازالدین صدیقی کو  شوبز کی دنیا کا سب سے بہترین اداکار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیئٹس، پی کے اور سنجو جیسی نامور فلمیں بنانے والے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی سے بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے ایک لمحہ سوچے بغیر نواز الدین صدیقی کا نام لیا۔

    ہدایت کار نے اعتراف کیا کہ منا بھائی میں نوازالدین کو مختصر وقت کا کردار ملا، اس دوران ون ٹیک میں تمام منظر ریکارڈ ہوگیا جس کے بعد میں نے نواز کو بولا تم بہت اچھے اداکار ہو۔

    مزید پڑھیں: ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘ منٹو کا ٹریلر جاری

    ہیرانی کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ نوازالدین صدیقی اتنا باصلاحیت اداکار ہے کہ وہ مختصر عرصے میں اتنا مقبول ہوجائے گا۔

    راج کمار نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ منا بھائی کی شوٹنگ اسکرپٹ کے مطابق جاری تھی کہ اچانک لیجنڈری اداکار سنیل دت نے نوازالدین صدیقی کو چھوٹا سا رول دینے کی درخواست کی، انکار کے باوجود وہ اس پر ڈٹ گئے جس کی وجہ سے بٹوا چوری کرنے کی کوشش کرنے کا کردار نواز الدین کو دینا پڑا۔

    یہ بھی پڑھیں: نوازالدین نے بچپن کی ضروریات کیسے پوری کیں؟

    واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کو دبنگ خان بھی بہترین اداکار قرار دے چکے ہیں، ایک موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ نواز الدین آنے والے وقتوں کا سلمان خان ہے جس کی تمام فلمیں مقبول ہوں گی۔

    یاد رہے شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مختصر عرصے میں اونچا مقام حاصل کرنے والے نوازالدین صدیقی اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکے ہیں، کئی مقامات پر وہ اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ انہیں ڈانس سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی انہیں کرنا آتا ہے۔

  • نوازالدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا الزام

    نوازالدین صدیقی پر بیوی کی جاسوسی کا الزام

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے با صلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کی جاسوسی کے لیے نجی مخبر بھرتی کیے ہوئے ہیں جو ہر وقت اُن کی بیوی پر نظر رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے مختصر عرصے میں اونچا مقام حاصل کرنے والے نوازالدین صدیقی پر شک کی عادت کی وجہ سے الزام ہے کہ انہوں نے شک کی بنیاد پر بیوی کی گرد جاسوسی کے جال بچھا رکھا ہے۔

    ہفتے کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’گزشتہ شام میں بیٹی کے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی مدد کے سلسلے میں اسکول پہنچا اور نمائش میں شرکت کی تو وہاں موجود میڈیا نمائندگان نے سوالات کر کے الزامات لگانے کی کوشش کی جو میرے لیے حیران کُن بات تھی‘۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار  کے خلاف تھانے پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے بیوی کی جاسوسی کے لیے نجی مخبر بھرتی کیے ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے اہلیہ کے موبائل کالز کا ڈیٹا بھی وکیل کی مدد سے حاصل کیا۔

    مزید پڑھیں: نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کا ٹریلر جاری

    پولیس نے شک کی بنیاد پر 11 افراد کو گرفتار کیا جن پر الزام تھا کہ وہ نوازالدین صدیقی کی اہلیہ پر نظر رکھتے ہیں اور اُن کی مخبری کررہے ہیں، پولیس حکام کے مطابق بالی ووڈ اداکار کو جمعے کے روز تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے اور نہ ہی وہ تحقیقات میں کسی قسم کا تعاون کررہے ہیں۔

    تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں اداکار کی جانب سے اگر تعاون نہیں کیا گیا تو قانون کے تحت انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق نواز الدین کی اہلیہ کا کال ڈیٹا جس شخص نے بھی کمپنی سے حاصل کیا اُس تک جلد پہنچ جائیں گے اور پھر مذکورہ شخص کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: نوازالدین نے بچپن کی ضروریات کیسے پوری کیں؟

    بالی ووڈ انڈسٹری سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوازالدین صدیقی نے شک کی بنیاد پر اہلیہ پر نظر رکھنی شروع کی تاہم مصروفیات کے باعث انہوں نے باقاعدہ نجی مخبر بھرتی کیے۔ دوسری جانب نواز الدین صدیقی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے اوپر عائد کیے جانے والے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کا ٹریلر جاری

    نوازالدین صدیقی کی نئی فلم ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم مون سون شوٹ آؤٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے فلموں میں گرے شیڈز ’مبینہ کردار‘ خوب اچھی طریقے سے ادا کیے اور مختصر عرصے میں فلم نگری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    نوازالدین صدیقی کی نئی آنے والی فلم ’مون سون‘ شوٹ آؤٹ ہے جس میں ناظرین انہیں اپنے روایتی انداز مبینہ کردار میں دیکھیں گے، ڈائریکٹر کی جانب سے فلم کا 37 سینکڈز پر مبنی ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    مون سون شوٹ آؤٹ کے جاری ٹریزر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اس فلم میں نوازالدین صدیقی بھیانک طریقے سے لوگوں کو قتل کرتے ہیں، اسی طرح کے دیگر خوفناک مناظر بھی ٹریلر میں شامل کیے گئے ہیں۔

    قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ فلم کی ریلیز دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سے ٹکرائے گی اس لیے فلماساز نے ’مون سون شوٹ آؤٹ‘ کی ریلیز کا اعلان 15 دسمبر کو کیا ہے۔

    فلم میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ وی جے ورما اور تنیشتا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اس کے ڈائریکٹر امیت کمار ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں دبنگ خان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان اداکار نوازالدین صدیقی ہوگا کیونکہ وہ ہرکردار کو بہت اچھی طریقے سے نبھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    فلم کا ٹریلر دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دبنگ خان نے اردو میں سوال کرنے پر صحافی کا تمسخر بنا ڈالا

    دبنگ خان نے اردو میں سوال کرنے پر صحافی کا تمسخر بنا ڈالا

    دبئی: بھارتی اداکار نے سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’فریکی علی‘‘ کی پروموشن کے دوران پاکستانی صحافی کا تمسخر بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خان برادرز  بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن کے ہمراہ دبئی کے نجی ہوٹل اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے آئے اور انہوں نے پریس کانفرنس کی۔

    اس دوران پاکستان سے تعلق رکھنے والی صحافی غلام مصطفیٰ مہرہ نے فریکی علی میں کام کرنے والی برطانوی نژاد اداکارہ سے اردو میں فلم سے متعلق سوال کیا جس پر دبنگ خان نے صحافی کو طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ’’آپ انگریزی میں سوال کریں کیونکہ اداکارہ (ایمی) کو اردو نہیں آتی‘‘۔ سلمان خان کے جواب پر پنڈال میں موجود تمام ہی لوگوں نے اردو میں سوال کرنے کے باعث صحافی کا مذاق بنایا جس پر دبنگ خان اور اُن کے بھائی اسٹیج پر ہنستے نظر آئے۔

    اس تمام تر صورتحال کو دیکھتے ہوئے سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے سوال کا پورا جواب انگریزی میں دے دیا ہے اور سلمان نے اُس کا اردو ترجمہ بھی کردیا ہے جس پر صحافی نے پنجابی میں گفتگو شروع کردی‘‘۔

    بعد ازاں  پاکستانی صحافی نے دبنگ خان کو  جواب دیا کہ ’’میں انگریزی میں بات نہیں کرسکتا تاہم مجھے انگریزی بہت اچھی طرح سے سمجھ آتی ہے ‘‘۔

    Salman demands Pakistani journalist to ask… by arynews
    اس موقع پر ایک اور صحافی کی جانب سے فلم فریکی علی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار نواز الدین صدیقی سے بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں نواز الدین کے کرداد کو ادا کرنے کا کہا ’’جس پر انہوں نے وہ کردار ادا کر کے دکھایا اور وہاں موجود لوگوں سے داد بھی وصول کی۔

    Nawazuddin repeats acting of Chand Nawab at… by arynews

    یاد رہے فلم فریکی علی رواں سال 9 ستمبر کو پیش کی جائے گی جس کے پرڈیوسر سہیل خان، نشان پتی ہیں اور سلمان خان کی جانب سے اس کی پیش کش کی جارہی ہے۔فلم میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ ارباز خان اور برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔