Tag: nawaz

  • نوازشریف، مریم نواز اور شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    نوازشریف، مریم نواز اور شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کوعدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سےروکے اور شاہدخاقان عباسی، نوازشریف، مریم نواز کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہدخاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اورمریم نوازنے ہری پورجلسےمیں عدلیہ مخالف تقاریر کیں، نواز شریف،مریم نواز،شاہد خاقان مسلسل عدلیہ مخالف تقاریرکررہےہیں۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پیمراعدلیہ مخالف تقاریرروکنے کے اقدامات نہیں کر رہا، درخواست گزار

    دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کوعدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سےروکے اور شاہدخاقان عباسی، نوازشریف، مریم نواز کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔


    مزید پڑھیں : چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، نواز شریف


    یاد رہے کہ ہری پور جلسے میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند افراد نے مجھےاقامے پر گھربھیج دیا، ان ججزکوسلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نےعمران کوصادق اورامین قراردیا۔

    مریم نواز نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منتخب کردہ وزیراعظم کو5ججزنےاقامہ پرگھربھیجا، سازشوں کےباوجود ہرانتخابات میں عوام نے نوازشریف کو منتخب کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف،انکی بیٹی کومعلوم ہےوہ مجرم ٹھہرائےجائیں گے،عمران خان

    نوازشریف،انکی بیٹی کومعلوم ہےوہ مجرم ٹھہرائےجائیں گے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌‌ خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف،انکی بیٹی کومعلوم ہےوہ مجرم ٹھہرائےجائیں گے، جب نیب تحقیقات کرے گی تومزید کرپشن کے کیسز سامنےآئیں گے، شہبازشریف کی جعلی آشیانہ ہاؤسنگ ٹپ آف آئس برگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوازشریف،انکی بیٹی کومعلوم ہےوہ مجرم ٹھہرائےجائیں گے، اسی لئے سپریم کورٹ،نیب ،خصوصا ضمنی ریفرنس پرحملے کررہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں مریم نواز چاراپارٹمنٹس کا بینیفشل اونرقراردیا گیا ہے ، مریم نوازنےعدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائیں۔جعلسازی بھی ایک جرم ہے۔

     

    سربراہ تحریک انصاف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن پر کہا کہ کہ شہبازشریف کی جعلی آشیانہ ہاؤسنگ ٹپ آف آئس برگ ہے، تحقیقات ہوں گی توکرپشن کےمزیدبڑے کیسزسامنے آئیں گے۔


    مزید پڑھیں :  نواز شریف عدلیہ پر دباؤ ڈال کر نااہلی کا فیصلہ واپس کرانا چاہتے ہیں: عمران خان


    انکا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میٹرو،اورنج لائن،سستی روٹی منصوبےکےمعاہدےخفیہ رکھےگئے، پنجاب روڈکنسٹرکشن اوردانش اسکولزمیں بڑےکک بیکس لئےگئے، شہبازشریف نشانہ بنائے جانےکارونا کیوں رورہےہیں؟

    عمران خان نے مزید کہا کہ میں نےسپریم کورٹ میں ایک سال تک کیس کا سامنا کیا ، میرے پاس کوئی سرکاری عہدہ بھی نہیں تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی: آج احتساب عدالت میں‌ پیش ہوں‌ گے

    سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی: آج احتساب عدالت میں‌ پیش ہوں‌ گے

    اسلام آباد: سابق نااہل وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق میاں‌ نواز شریف غیر ملکی پرواز سے بے نظیر ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے، اس موقع پر انھوں‌ نے میڈیا سے بات کرنے سے اجتناب کیا۔

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سعودی عرب روانگی کے کچھ روز بعد سابق وزیر اعظم بھی سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔ شریف برادران کے اس دورے سے افواہوں‌ کا بازار گرم ہوگیا تھا، جس میں‌ این آر او، جلاوطنی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں‌ جاری کرپشن کی تحقیقات کی بازگشت سنائی دی۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف مجرم ہیں ڈیل نہیں ہونی چاہیے، پرویز مشرف

    منگل کی صبح‌ وزیر اعلیٰ پنجاب دورہ مختصر کرکے پاکستان لوٹ آئے تھے، جہاں‌ انھوں‌ نے اس ضمن میں‌ گردش کرنے والی افواہوں‌ کو رد کرتے ہوئے کسی بھی این آر او کو خارج از امکان قرار دیا۔

    منگل کی رات میاں‌ نوازشریف بھی سعودی عرب کےاہم دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے. وہ آج مریم نواز کے ساتھ احتساب عدالت میں‌ پیش ہوں‌ گا۔

    تجزیہ کاروں‌ کے مطابق یہ دورہ شریف برادران کی توقعات جتنا کامیاب نہیں‌ رہا، مگر چند حلقوں‌ کی جانب سے شریف برادران کی سعودی فرماں‌ روا محمد بن سلمان سے کامیاب ملاقات کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

    بے نظیر ایئرپورٹ پر سینیٹر پرویز رشید، طلال چوہدری، طارق فضل چوہدری اور دیگر نے نواز شریف سے ملاقات کی۔ بعد ازاں سابق وزیر اعظم پنجاب ہاؤس روانہ ہوگئے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صدرممنون حسین کا کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    صدرممنون حسین کا کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : صدرممنون حسین نے نوازشریف کو ٹیلیفون کرکے کلثوم نواز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کلثوم نواز کو جلد صحت عطا فرمائے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرممنون حسین نے نوازشریف کو ٹیلیفون کیا اور کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی، صدرممنون حسین کی کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    صدرممنون حسین نے کہا کہ اللہ کلثوم نواز کو جلد صحت عطا فرمائے۔

    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی، بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


    سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کا رونا دھونا اپنے لیے ہے، لیگی رہنماء

    نوازشریف کا رونا دھونا اپنے لیے ہے، لیگی رہنماء

    کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنماء ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کا رونا دھونا صرف اپنے لیے ہے، میاں صاحب اس بار عدالتی فیصلے کے خلاف باہر نکلے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ نوازشریف نے ضد اور انا کی وجہ سے خاندان کا بھی حشر نشر برا کردیا، آج گھر والے نوازشریف سے پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ تین بار وزیراعظم بن کر ہمیں کیا دیا؟۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف موجودہ صورتحال پیدا کر کے اپنے بھائی کو بھی مشکل میں ڈال رہے ہیں، اگر میاں صاحب نے رونا دھونا بند نہ کیا تو گھر والے بھی بولیں گے مال روڈ پر جاکر بیٹھیں گھر کے معاملات ہم سنبھال لیں گے۔

    پڑھیں: سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی شاہدرہ پہنچ گئی

    یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے بعد نوازشریف اسلام آباد سے لاہور واپس اپنے گھر جارہے ہیں، تین روز قبل مری ہاؤس سے سابق وزیراعظم کا قافلہ لاہور روانگی کے لیے نکلا اور راستے میں انہوں نے کارکنان سے بھی خطاب کیا جس میں عدلیہ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی نااہلی سے سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں، بلاول بھٹو

    نوازشریف کی نااہلی سے سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاناما فیصلے میں نااہلی کے بعد نوازشریف کو جمہوریت یاد آئی، مسلم لیگ ن تاثر دینے کی کوشش میں ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے مگر ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما لیکس عالمی ادارے کی رپورٹ ہے اس لیے عدالت نے مکمل تحقیق کے بعد ہی نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیا، میاں صاحب جب بھی اقتدار سے جاتے ہیں انہیں جمہوریت یاد آجاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ریلی اپنے آپ کو بچانے کے لیے ہے، نااہلی سے جمہوری سسٹم کو کوئی خطرہ نہیں سابق وزیراعظم بلاوجہ واویلا کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نظریاتی سیاست کرتے ہوئے نوازشریف کو کبھی چھپنے نہیں دے گی کیونکہ میاں صاحب ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کا نام لے کر چھپنا چاہتے ہیں۔

    بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ نظریاتی سیاست کرتی ہے اور گالی گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہم اپنی نظریاتی سیاست کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے کیونکہ ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی سیاست کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، ہم گالم گلوچ اور الزامات کی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے سیاست کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے نوازشریف کے پروٹوکول کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچے کی موت پر مذمت کی اور مزید کہا کہ نوازشریف مشکل میں ہیں تو وہ مدد کے لیے رابطہ کرتے ہیں اگر انہوں نے ایسا کیا تو میں فون نہیں اٹھاؤں گا اور کسی کاغذ پر دستخط بھی نہیں کروں گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے خصوصی کنٹینر کی تیاری، کتنی لاگت آئی؟

    نوازشریف کے خصوصی کنٹینر کی تیاری، کتنی لاگت آئی؟

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے لاہور روانگی کے لیے نکالی جانے والی ریلی میں نوازشریف کے زیراستعمال کنٹینر کی تیاری میں تقریباً پونے 2 کروڑ روپے لاگت آئی جس کے تمام اخراجات سینیٹر راجہ تنویر نے ادا کیے۔

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے لیے تیار کیے جانے والے بم پروف کنٹینر پر تقریباً پونے 2 کروڑ روپے لاگت آئی اور اس کے تمام اخراجات مسلم لیگ ن کے رہنماء نے ادا کیے۔

    لیگی ذرائع کے مطابق چوہدری تنویر نے بم پروف کنٹینرخصوصی طور پر اپنی نگرانی میں تیار کروایا، سابق وزیراعظم کی خواہش کے عین مطابق کنٹینر میں واش روم، اے سی، بیڈ روم، میڈیا سینٹر سمیت اسٹاف کے لیے جگہ تیار کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے بھی ایک خصوصی جگہ بنائی گئی ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف مری سے بذریعہ سڑک لاہور روانہ ہوئے، مقررہ راستہ طے کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت نے نوازشریف کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کنٹینر میں سوار کردیا تھا۔

  • نوازشریف عدالت کی توہین کررہے ہیں، بیرسٹر فروغ نسیم

    نوازشریف عدالت کی توہین کررہے ہیں، بیرسٹر فروغ نسیم

    کراچی: معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی ریلی کی تقاریر میں توہینِ عدالت کررہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نوازشریف اپنے خطابات کے ذریعے عدالت کی توہین کررہے ہیں انہیں عدالتی توہین کے بجائے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طرح سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے عدالتی فیصلہ قبول کیا اور وہ خاموشی سے گھر چلے گئے جبکہ نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر سڑکوں پر نکل آئے، مسلم لیگ ن کی ریلی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں ہیں۔

    بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اکثریت ہے تو اسمبلی سے آرٹیکل 63،62 میں ترامیم کروالیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر سڑکوں پر نکلنے والے نوازشریف لوگوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں یہ انہیں خود بھی نہیں معلوم۔

    ماہر قانون دان نے مزید کہا کہ نااہلی ریلی کا مقصد عوامی مسائل نہیں بلکہ کچھ اور ہے، تمام سیاستدانوں کو ادارے کا احترام کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنا ہوگا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے بعد نوازشریف کاررواں کی صورت میں اسلام آباد سے لاہور جارہے ہیں، اس دوران انہوں نے دو مقامات پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ججز کے نااہلی فیصلے پر شدید تنقید بھی کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں میں یہودی شراکت داروں کی شرکت کا انکشاف

    شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں میں یہودی شراکت داروں کی شرکت کا انکشاف

    اسلام آباد: شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں میں یہودی کمپنیوں کے پارٹنر (شراکت دار) ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے معروف صحافی ارشد شریف نے انکشاف کیا کہ اقامے میں نواز شریف کو جس کمپنی ’ایف زیڈ ای‘ کا چیئرمین بتایا گیا تھا اس کمپنی کے ذریعے حسن نواز نے یہودی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آف شور کمپنی بنائی تاکہ دیگر کو رقم کی ترسیل باآسانی ہوسکے۔

    جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق حسن نواز کی کمپنی ’کوئنٹ پیڈنگٹن‘ میں دو حصے دار کمپنیوں کے ڈائریکٹر یہودی ہیں، یہودی کمپنی’ ٹمپل سیکریٹریز‘ حسن نوازکی کمپنی کی شراکت دار ہے۔ جے آئی ٹی روپورٹ  حسن نواز کی آف شور کمپنیوں کو رقم کی فراہمی کپیٹل ایف زیڈ ای سے کی جاتی تھی اور نوازشریف اس کمپنی چیئرمین تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیوڈپرل مین نامی شخص 1994سے2011 تک ’ٹمپل سیکریٹریز کمپنی‘ کامالک تھا اور اس کی کمپنی ’کینوپی روٹس‘ کا نام پاناما دستاویزات میں سامنے آیا، رپورٹ کے مطابق باربرا کاہان ’اسرائیلی سولیڈیٹری‘ مہم کی شریک ڈائریکٹر تھیں جبکہ ٹمپل سیکریٹریزکے ذریعے یہ خاتون حسن نوازکی کمپنی باربراکاہان کی حصہ داربھی تھیں۔

    ارشد شریف کا کہنا ہے کہ دستاویزات میں یہ بات ثابت ہوچکی کہ ڈیوڈ پرل نامی شخص 1994 سے 2011 تک’ ٹمپل کمپنی‘ کا مالک تھا اور اسی آف شور کمپنی کا نام پاناما دستاویزات میں بھی سامنے آیا ہے۔

    سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ ’ٹمپل سیکریٹریز‘ کے مالک حسن نواز ہیں جس کی شراکت دار بابرا کاہان نامی یہودی خاتون کی تھیں اور وہ سوئلیڈیٹری نامی کمپنی میں بھی شریک ڈائریکٹر کے امور سرانجام دے رہی تھیں۔

    ارشد شریف نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی باشندوں کا نیٹ ورک عالمی منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کا حصہ ہے اس ضمن میں ایف بی آئی اسرائیلی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کی تحقیقات کررہی ہے۔

  • نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے، اجلاس میں فیصلہ

    نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے، اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کی بھیک مانگنے والے انتخابات کا انتظار کریں، مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔ نون لیگ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ ہوگیا کہ وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں لیگی وزرا، اہم رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں ایک بار پھر چوہدری نثار غیر حاضر نظر آئے۔

    وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پاناما کے متوقع فیصلے سے متعلق ساڑے تین گھنٹے تک مشاورت کی گئی، نون لیگ کے اعلیٰ سطح رہنماؤں نے تجویز دی کہ چاہیے کچھ بھی ہوجائے وزیراعظم استعفیٰ نہ دیں، رہنماؤں کی تجویز کو منظور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے کسی صورت مستعفیٰ نہیں ہوں گے۔

    پڑھیں: پاناماعمل کیس: سماعت مکمل‘ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

    عدالت میں فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیر اعظم ساڑھے تین گھنٹے تک رفقا کے ساتھ مشاورت کرتے رہے، اجلاس میں قانونی ماہرین نے بریفنگ دی اور یقین دہانی کروائی کہ قانونی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کی نا اہلی کے اثرات بہت کم ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا، اقتدار کی بھیک مانگنے والے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں کیونکہ ہمیں عدالت سے سرخرو ہونے کی امید ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کی صورت میں ان ہاؤس تبدیلی لائی جائےگی اور حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔