Tag: nawaz

  • نوازشریف کی رخصتی کے بعد تحریک آزادیِ کشمیر عروج پر ہوگی، سردارعتیق

    نوازشریف کی رخصتی کے بعد تحریک آزادیِ کشمیر عروج پر ہوگی، سردارعتیق

    میرپور: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ شہداءِ کشمیر کے لہو سے غداری کی، نوازشریف کی رخصتی کے بعد تحریکِ آزادی کشمیر عروج پر پہنچ جائے گی۔

    لائن آف کنٹرول کے قریب سماھنی میں خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق نے کہا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے والے خود متنازع بنتے جارہے ہیں، شریف برادران بدترین انجام سے دوچار ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف فوج اور عدلیہ کے بغیر پاکستان چلانا چاہتے ہیں مگر ایسا ممکن نہیں کیونکہ غیور پاکستانی اور کشمیری افواج پاکستان اور عدلیہ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    پڑھیں: نوازشریف کی ممکنہ نااہلی،کلثوم نوازکووزیراعظم بنانےکی تجویز، ذرائع

    سردار عتیق نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ شہداء کشمیر کے لہو سے غداری کی، نئی سیاسی صورتحال کے بعد جیسے ہی وزیراعظم کی رخصتی ہوگی تحریکِ آزادی کشمیر خود بہ خود عروج پر پہنچ جائے گی۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ وزیراعظم ہاؤس خالی کراسکتی ہے، شیخ رشید

    یاد رہے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتیں نوازشریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ ن لیگ نے جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • الیکشن 2018، نوازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے، عابد شیر علی

    الیکشن 2018، نوازشریف ہی وزیراعظم ہوں گے، عابد شیر علی

    اسلام آباد: وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو دہشت گردی ختم کرنے کی سزا دی جارہی ہے، وہ لوگ مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کررہے ہیں جنہیں اگلی حکومت بھی ہماری دکھائی دے رہی ہے، 2018 کے انتخابات میں نوازشریف کو وزیراعظم بننے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن چاہتی تو بلوچستان میں حکومت بنا سکتی تھی مگر ہم نے وہاں کے معاملات عبدالمالک کے حوالے کیے اسی طرح ہم نے نہ چاہتے ہوئے بھی خیبرپختونخواہ میں عمران خان کو حکومت بنانے دی۔

    انہوں نے سوال کیا کہ جن لوگوں نے اقتدار میں رہ کر ملک کو لوٹا اُن کا احتساب کون کرے گا؟، نوازشریف کے کارباری معاملات میں پورے خاندان کو یکجا کرنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے؟۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن نے عدلیہ کی آزادی کے لیے قربانیاں دی ہیں جبکہ شیخ رشید جیسے لوگ آج بھی عدالت کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں، اب جب عدلیہ آزاد ہے تو ججز کو شیخ رشید کے بیانات کا ازخود نوٹس لے کر پوچھنا چاہیے وہ کس کی ایما پر متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ زبان تو ہماری بھی بہت تیز ہے اگر ہم نے لب کشائی شروع کی تو بات بہت دور تک جائے گی، شریف خاندان نے کرپشن کی ہوتی تو مشرف کی ٹیم عدالت کو ثبوت فراہم کردیتی،

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس نواز شریف یا اُن کے خاندان کے کرپشن کے ثبوت ہیں تو وہ عدالت میں پیش کرے ورنہ الزامات نہ لگائے کچھ سیاسی لوگ ہرسال ہماری حکومت کے خلاف بحران کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہم کبھی نہیں میدان سے بھاگے نہیں اور نہ ہی کسی سے مدد طلب کی، آج وہی لوگ شریف خاندان کے خلاف سازشیں کررہےہیں جونوازشریف کوآئندہ حکومت میں دیکھ رہےہیں، 2018 کے انتخابات میں نوازشریف کو وزیراعظم بننے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی۔

  • آصف زرداری لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل میں منتقل

    آصف زرداری لندن میں نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل میں منتقل

    لندن : سابق صدر آصف علی زرداری لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کے قریب ہوٹل میں منتقل ہو گئے ہیں ۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ کی پچھلی گلی میں منتقل ہو گئے جبکہ وزیراعظم اور سابق صدر کے گھر میں صرف پانچ سو گز کافاصلہ ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ملاقات ہوئی تووزیراعظم آدھی رات کو خود چل کر وہاں جاسکتے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے مریض ڈاکٹرکے پاس ہی آتا ہے،انہوں نے کہا مریض کوایمرجنسی اپوائنمنٹ بھی مل سکتی ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لندن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس پر انصاف نہ ملا تو دھرنا ہوگا ۔

  • وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستسماعت کے لیے منظور کرلی ۔

    درخواست ایک شہری محمو د اختر نقوی نے شجاعت عظیم کو مشیر برائے ہوا بازی مقرر کرنے پر دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شجاعت عظیم دہری شہریت کے حامل ہیں۔

    سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ دہری شہریت کے حامل لوگوں کو اہم اور حساس عہدوں پر تعینات نہ کیا جاسکتا، وزیراعظم نے شجاعت عظیم کو مشیر برائے ہوابازی مقرر کرکے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔درخواست کی سماعت آٹھ ستمبرکوہوگی۔

  • عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    عید پر بھارتی جارحیت کے باوجود نواز شریف نے مودی کو تحفہ بھجوادیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے تعلقات کی بہتری کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    عیدالفطر کے موقع پر رینجرز نے کنٹرول لائن پر گولہ باری میں 4 پاکستانیوں کی شہادت پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے مٹھائی کا تحفہ تو قبول نہیں کیا مگر اب وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو آموں کا تحفہ بھیجا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عید پر آموں کا ایک باکس تحفے میں بھیجا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو آموں کا تحفہ سفارتی آداب پورے کرتے ہوئے بھیجا ہے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ برس بھی بھارت کی جانب سے سیکرٹری سطح کے مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے بعد عید کے موقع پر نریندر مودی اور بھارت کے صدر پرناب مکھرجی کو آموں کا تحفہ بھیجا تھا۔

    نواز شریف سے قبل گیلانی اور مشرف بھی بھارتی ہم منصبوں کو آم بھجواتے رہے ہیں۔

  • عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا، شیخ رشید

    اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا،بال حکومت کے کورٹ میں ہونے کے باعث وزیر اعظم نواز شریف پر اخلاقی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

    بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت میں عمران خان نے اپنی تحریک جاری نہ رکھ کر درست فیصلہ کیا،حالات کا تقاضہ تھا کہ سیاست کی بجائے قومی یک جہتی کو فروغ دیا جائے، انہوں کے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق بال اب حکومت کے کورٹ میں جس کے باعث عدالتی کمیشن کے قیام تک نو از شریف پر اخلاقی دباؤ بنا رہے گا۔

    ایکشن پلان کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی میں مدعو نہ کئے جانے پر شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف چھوٹی سوچ کے مالک ہیں ان کے ہوتے ہوئے قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں مدعو کئے جانے کی امید نہیں،سیاست کا وقت نہیں ہے قوم ایک اور نیک ہو کر دہشت گردوں کو شکست دے۔

  • نواز شریف کے اقتدار کو اپنے پورس کے ہاتھیوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

    نواز شریف کے اقتدار کو اپنے پورس کے ہاتھیوں سے خطرہ ہے، شیخ رشید

    لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نےلاہور کو فیصل آباد بنانے کی کوشش کی تو مزاکرات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے حکومت ہوش کے ناخن لے اور جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کرے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کے عوام دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اگر حکومت نے تشدد کی راہ اختیار کی تو جلسے اور جلوس جاتی عمرہ کا رخ بھی کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ نواز شریف چار حلقے بچاتے بچاتے تین سو بیالیس کے ایوان کو گنوا بیٹھیں گے اگر ان میں ذرا بھی سیاسی سوچ بوجھ ہے تو فیصل آباسانحے سے سیکھیں۔

    فیصل آباد سانحے پر جوڈیشل کمیشن کا بیٹھنا خود نواز شریف کے حق میں ہے،شیخ رشید نے کہا کہ سعد رفیق میں اگر اخلاقی جرات تو فوری طور پر مستعفی ہوجائیں انھوں نے کہا کہ حکومتوں کے آخری دن ایسے ہی گزرتے ہیں جیسے نواز شریف کے گزر رہے ہیں جو اسمبلی دھونس اور دھاندلی سے بنی ہو اورجس کاوزیر اعظم جعلی ہو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہوسکتا۔

  • مذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ ہے، نواز شریف

    مذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ ہے، نواز شریف

    کھٹمنڈو: وزیراعظم نوازشریف کاکہناہےمذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ تھا،مذاکرات سےمتعلق سوال بھارت سےپوچھاجائے،بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئےنیپال پہنچ گئے،کھٹمنڈو پہنچنے پرنیپال کےنائب وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھامذاکرات کی منسوخی بھارت کایکطرفہ فیصلہ تھامذاکرات کے حوالے سے گیند بھارت کےکورٹ میں ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا سیکریٹری خارجہ مذاکرات کا فیصلہ دونوں وزرائےاعظم کاتھا،نوازشریف نے سارک کو مزید مؤثر بنانےکی ضرورت پرزور دیا،پاک بھارت حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازمودی کی ملاقات کاامکان ظاہرکیاہےدونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کے باعث اس ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھاکہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا،بھارتی دفترخارجہ کےترجمان کاکہناہےکہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالےسے پیشرفت کیلئےپاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں۔

  • سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا امکان

    سارک کانفرنس کے دوران نواز شریف اور مودی کی ملاقات کا امکان

    کھٹمنڈو/اسلام آباد/نئی دہلی: سارک کانفرنس میں اسٹیک آؤٹ سیاحتی مقام ہوتا ہے جہاں سربراہان دوران کانفرنس خوش گپیوں اور ہلکی پھلکی گفتگو میں باہمی امور نمٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔کھٹمنڈو میں کیا پاک بھارت وزرا اعظم اسٹیک آؤٹ میں ملاقات کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے حکام نے کھٹمنڈو میں سارک کانفرنس کے دوران نوازشریف اور مودی کی اسٹیک آؤٹ ملاقات کا امکان ظاہر کیاہے۔ اسٹیک آؤٹ ماضی میں بھی پاکستان بھارت سربراہان حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث اس اسٹیک آؤٹ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

    ادھر دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ دونوں سربراہان مملکت میں ملاقات ہو گی یانہیں، اس بارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا ہے۔

    بھارتی دفترخارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کیجانب سے ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی لیکن مسئلہ کشمیر کےحوالے سے پیشرفت کیلئے پاکستان اور بھارت کے پاس صرف شملہ معاہدہ اوراعلان لاہور ہی دو راستےہیں، پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسلئہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

  • تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    تیس نومبر کا جلسہ روکا تو بنکاک کے شعلے ہوں گے، شیخ رشید

    گوجرانوالہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو رکاوٹ ڈالی گئی تو حکومت کی سیاسی موت ہو گی ، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بینکاک کے شعلے ہوں گے۔

    گوجرانوالہ جلسے سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز حکومت میں ہمت ہے تو جلسے روک کر دکھائیں، اگر جلسہ روکنے کی کوشش کریں گے تو بنکاک کے شعلے ہوں گے اور ’جوڈو کراٹے‘ ہوں گے، میں نے بلاول کو محض پیار میں ہی ’بلو رانی ‘ کہہ ڈلا تھامگر اس بات کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، میں آ ج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس بات کے پیچھے کوئی اور کہانی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تیل اور گیس کے ٹھیکے لینے والے میرے خالف پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں اور ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ ہمارے انتہاءپسند تنظیموں سے رابطے ہوئے ہیں میں اس کا جواب صرت اتنا دوں گا کہ میں ساری دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ دہشت گردوں کے ربطے کن کے ساتھ ہیں ۔