Tag: Nawazuddin Siddiqui

  • نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

    نوازالدین صدیقی نے بچوں کی خاطر اہلیہ سے صُلح کرلی

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی الگ ہونے والی اہلیہ عالیہ صدیقی اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کردی ہے۔

    اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شادی کی 14ویں سالگرہ کا جشن منانے کی تصویر شیئر کی ہے۔

    تصویر میں نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا تھا، صارفین نے کہا کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں؟۔

    ویڈیو: نوازالدین صدیقی نے اہلیہ اور بچوں کو گھر سے بے دخل کر دیا

    اس پوسٹ کے بعد نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے۔

    عالیہ صدیقی نے کہاکہ اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی، ہمارے درمیان ہونے والی غلط فہمی ہماری زندگی سے اب دور ہوگئی ہے۔

    عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اہلیہ کا گھر سے نکالنے کا الزام، نوازالدین صدیقی کا بیان بھی آگیا

    انہوں نے کہا کہ زندگی میں اب الگ رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ میری بیٹی اپنے والد کے بہت قریب ہے تو وہ ہمارے رشتے کے مسائل کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔

    نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچے ہماری علیحدگی کو برداشت نہیں کرسکتے تھے، اس لیے ہم نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ کے رشتے میں کافی مسائل چل رہے تھے، اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے جبکہ اداکار نوازالدین صدیقی کی عالیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

  • بالی ووڈ کے تینوں خانز بھی نواز الدین صدیقی کے مداح

    بالی ووڈ کے تینوں خانز بھی نواز الدین صدیقی کے مداح

    معروف بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی منفرد اداکاری سے اپنا علیحدہ مقام بنا لیا ہے، بالی ووڈ میں ہر شخص ہی ان کے کام کا معترف ہے اور بالی ووڈ کے سپر اسٹارز تینوں خانز بھی ان میں شامل ہے۔

    نواز الدین صدیقی حال ہی میں ہدایتکار سدھیر مشرا کی فلم افواہ میں نظر آئے، لیکن نواز اس فلم کی ڈسٹری بیوشن پر غیر مطمئن نظر آ رہے ہیں، کیونکہ لوگ ان سے فلم افواہ کی محدود ریلیز کے بارے میں فون کر کے پوچھ رہے تھے۔

    ایک انٹرویو کے دوران فلم ساز پر برس پڑے، انہوں نے کہا کہ جب میکرز کوئی فلم بناتے ہیں اور اگر وہ اسے ریلیز کررہے ہیں تو انہیں ہمت سے اسے ریلیز کرنا چاہیئے۔

    نواز الدین صدیقی نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ فلم کہاں ریلیز ہوئی ہے، کیا میں انہیں بتاؤں کہ یہ کہاں ریلیز ہوئی ہے؟ انڈسٹری کے لوگ بھی مجھ سے یہی پوچھ رہے ہیں اور میں یہ نہیں بتا سکتا کہ اسے کہاں ریلیز کیا گیا ہے۔

    فلم افواہ میں بھومی پیڈنیکر نے بھی مرکزی کردار نبھایا ہے، یہ فلم خطرناک افواہوں سے لڑنے اور ان کے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے نتائج کے موضوع پر مبنی ہے، رپورٹس کے مطابق فلم کی تھیٹر کی اسکرینیں کم کردی گئیں، جس کی نشاندہی لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی کی۔

    انٹرویو کے دوران نواز الدین صدیقی نے بالی وڈ سپر اسٹارز کے ساتھ کام سے متعلق کہا کہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا ایک بہت ہی تفریحی تجربہ ہے، چاہے وہ سلمان ہو، شاہ رخ یا عامر، جب بھی کوئی فلم ہوتی ہے تو وہ مجھے فون کرتے ہیں، کیونکہ وہ مجھے اور میرے کام کو جانتے ہیں۔

    نواز کا کہنا تھا کہ وہ مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے، اگر اتنا بڑا سپر سٹار اتنی عاجزی سے مجھ سے بات کرتا ہے تو یقیناً مجھے لگے گا کہ وہ مجھے اپنا سمجھتے ہیں۔

  • نواز الدین صدیقی نے پہلی بار اپنی زندگی کی خاص شخصیت کی تصویر شیئر کردی

    نواز الدین صدیقی نے پہلی بار اپنی زندگی کی خاص شخصیت کی تصویر شیئر کردی

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار نے ڈاٹرز ڈے پر اپنی 11 سالہ بیٹی کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔

    معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نےاپنی بیٹی شوریٰ کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    نواز الدین صدیقی جو کم ہی اپنی فیملی اور بچوں سے متعلق بات کرتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی یادگار تصویر شیئر کی۔

    انہوں نےڈاٹرز ڈے کی مناسبت سے اپنی صاحبزادی شوریٰ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ تمہاری مسکراہٹ سے زیادہ قیمتی کچھ بھی نہیں۔

    مداحوں نے ان کی بیٹی کی تعریف کی اور اس کی آنکھوں کو والد کی آنکھوں سے مشابہہ قرار دیا۔

    خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی نے 2009 میں عالیہ صدیقی سے شادی کی تھی اور شوریٰ 2011 میں پیدا ہوئی۔ اداکار کے اپنی اہلیہ سے تنازعات بھی چلتے رہے تھے۔

  • نواز الدین صدیقی اور اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

    نواز الدین صدیقی اور اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

    نئی دہلی: بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا، عالیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اولاد کی خاطر دوبارہ شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے مئی 2019 میں شوہر پر جاسوسی، تشدد اور نان نفقہ کے اخراجات ادا نہ کرنے جیسے الزامات کی وجہ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوگیا ہے اور دونوں نے بچوں کی خاطر دوبارہ ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    طلاق کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد جلد ہی دونوں بچوں سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی جائیں گے، جہاں ان کے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔ اس حوالے سے عالیہ صدیقی نے تصدیق کی کہ وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ طلاق کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد دبئی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے دبئی کے اسکول میں داخل ہیں اور اب تک ان کی پڑھائی آن لائن چل رہی تھی مگر اب ان کے دونوں بچے آن لائن تعلیم سے بور ہوگئے اور وہ کلاسز اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں۔

    عالیہ صدیقی کے مطابق وہ بچوں اور شوہر سمیت دبئی جا رہی ہیں اور انہوں نے اولاد کی خاطر دوبارہ شوہر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس سے قبل عالیہ صدیقی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں کرونا وائرس لاحق ہوا تو نواز الدین صدیقی نے بچوں کی انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے دیکھ بھال کی، جس کے بعد انہیں ان کے شوہر کا نیا روپ دیکھنے کو ملا اور انہیں احساس ہوا کہ اولاد کی خاطر انہیں دوبارہ ایک ساتھ زندگی گزارنی چاہیئے۔

  • نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد انٹرنیٹ پر لیک

    نواز الدین صدیقی کی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد انٹرنیٹ پر لیک

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ’ٹھاکرے‘ ریلیز کے چند گھنٹے بعد ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ابھیجیت پانسے کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ’ٹھاکرے‘ فلم میں باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی ہندو انتہاء پسند رہنما بال ٹھاکرے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    یہ فلم بال ٹھاکرے کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں نوازالدین صدیقی کے ساتھ امریتا راؤ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا، اب تک ٹھاکرے کو ملا جلا ردعمل ملا البتہ بالی ووڈ فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے نوازالدین کی اداکاری اور فلم کو تھری اسٹار دیے۔

    مزید پڑھیں: نواز الدین صدیقی ہندو انتہا پسند کیوں بن گئے؟

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی الیکشن، ووٹرز کی سوچ فلموں کے ذریعے تبدیل کرنے کی تیاری

    اس فلم میں مہارشٹرا کے ہندو انتہاء پسند رہنما بال ٹھاکرے کے مختلف روپ دکھائے گئے جس میں اُن کی سیاسی جماعت کی تشکیل، بابری مسجد کی شہادت اور مسلمانوں پر مظالم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

    ٹھاکرے سینیما گھروں میں ریلیز ہوئی تو اُس کے چند گھنٹے بعد ہی تامل راکرز نے مکمل فلم انٹرنیٹ پر لیک کردی جسے ٹورنٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ حیران کن طور پر تامل راکرز نے اس فلم کے ہندی کے علاوہ تیلگو، تامل، ملائل اور انگریزی ورژن بھی انٹرنیٹ پر لیک کیا۔

    یاد رہے کہ تامل راکرز حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’اڑی سرجیکل اسٹرائیک، وائی چیٹ انڈیا، ایکسڈنٹل پرائم منسٹر، سمبا، زیرو‘ بھی انٹرنیٹ پر لیک کرچکے ہیں جبکہ ہیکرز گروپ نے متعدد تامل فلمیں بھی ریلیز کیں۔

  • ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘ منٹو کا ٹریلر جاری

    ’ ناقابلِ برداشت زمانے کو میرے افسانے برداشت نہیں‘ منٹو کا ٹریلر جاری

    ممبئی: شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اُن کو پیش آنے والی مشکلات کو دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم میں سعادت حسن منٹو کا کردار باصلاحیت اداکار نوازالدین صدیقی نے ادا کیا جبکہ ہدایت کاری اور رائٹر کے فرائض نندتا داس نے سرانجام دیے۔

    مختصر ویڈیو میں شہرہ آفاق افسانہ نگار کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ کبھی پولیس تو کبھی عدالتوں کا سامنا کرتے جبکہ کبھی اپنی تحریروں کی وجہ سے لوگوں کے طعنے بھی سنتے نظر آئے۔

    ٹریلر دیکھیں

    دو روز قبل جاری ہونے والے آفیشل ٹریلر میں ’منٹو‘ کی زندگی اور ان کی لکھی جانے والی تحریروں سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا جبکہ نوازالدین صدیقی معاشرے کی حقیقت بیان کرتے بھی نظر آئے۔

    نوازلدین صدیقی منٹو جبکہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور، راسیکا دگل، راج شری، دیش پانڈے وغیرہ شامل ہیں، فلم 21 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    فلم میں شامل منتخب مشہور ڈائیلاگ جو خاصے متاثر کن ہیں

    1. ‘میں اپنی کہانیوں کو کائنات سمجھتا ہوں‘
    2. ’میں اتنا لکھوں گا تم بھوکی نہیں مرو گی‘
    3. ’آپ لکھنے کی آزادی چاہتے ہیں تو رائٹر کی ذمہ داری کو بھی سمجھیں‘
    4. ’سچ ہرگز نہیں بولنا چاہیے، جو پسند نہ ہوں وہ صفحے پھاڑ دینے چاہیں‘
    5. ’جب غلام تھے تو آزادی مانگتے تھے اور اب آزاد ہیں تو کون سا خواب دیکھیں‘
    6. ’میں ہر مجبور عورت کے لیے لکھتا ہوں‘
    7. ’سچ تو ہرگز نہیں بولنا چاہیے، وہ صفحے پھاڑ دینے چاہیں جو ہمیں پسند نہ ہوں‘
    8. ’آج کے قاتل لہو اور لوہے سے تاریخ لکھتے جارہے ہیں‘

    قبل ازیں شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘ کا آفیشل ٹیزر  71ویں کینز فلم فیسٹیول 2018 میں ہفتے کے روز پیش کیا گیا تھا جسے حاضری نے بے حد پسند کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس ہدایت کارہ نندتا داس نے آگاہ کیا تھا کہ وہ دو بار کینز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری رکن اور کئی بار بطور ناظر شرکت کر چکی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ حاضرین میری فلم ‘منٹو‘ پر کیسا ردعمل دیں گے جو گزشتہ 7 سال سے میرے خیالوں میں ہے‘۔

    مزید پڑھیں: ’جو میں دیکھتا ہوں وہی لکھتا ہوں‘ ، کینز فلم میں‌ منٹو کے ٹیزر کا چرچا

    فلم میں منٹو کا کردار ادا کرنے والے نواز الدین صدیقی نے بھی اس بارے میں کہا تھا کہ’یہ ممکن ہے کہ سعادت حسن مر جائے، لیکن منٹو ہمیشہ زندہ رہتا ہے‘۔

    خیال رہے کہ یہ فلم اردو کے صف اول کے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی پوری زندگی پر نہیں بنائی گئی بلکہ حیات کے آخری چند سال اور خاص طور پر تقسیم برٖصغیر کے بعد کچھ مناظر کو فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

    اس بارے میں نواز الدین کا کہنا ہے، ’آپ منٹو کو مکمل طور پر بیان کر ہی نہیں سکتے، یہ تو صرف منٹو کی ذرا سی جھلک ہوگی جو ہم پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔

    یہ بھی پڑھیں:  ‘منٹو کو سمجھنا ان کا کردار ادا کرنے سے زیادہ مشکل’

    فلم کے لیے نندتا داس نے لاہور میں مقیم منٹو کی بیٹیوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی، جس پر اُن کے اہل خانہ نے نندتا کو منٹو کی زندگی اور شخصیت کے ان پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

    منٹو کی زندگی پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا جبکہ اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔