Tag: Naya Pakistan Housing Scheme

  • وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے، میاں محمود الرشید

    وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے، میاں محمود الرشید

    چنیوٹ : وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں 50 فیصدگھر پنجاب میں بنائیں گے، ماضی میں روٹی، کپڑا، مکان اور آشیانہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لالی پاپ ہی دیئے، وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے آئندہ مرحلے میں چنیوٹ شامل ہے، اڑھائی ہزار یونٹس بنائیں گے، ماضی میں روٹی کپڑا مکان اور آشیانہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لالی پاپ ہی دیئے، وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پچاس فیصد گھر پنجاب میں بنائے جائیں گے

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پچاس فیصد گھر پنجاب میں بنائے جائیں گے، بڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، رورل ہاؤسنگ سکیم کے تحت دیہاتوں میں موجود سرکاری اراضی پر پچاس پچاس گھر تعمیر کریں گے، فی گھر کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہو گی۔

    میاں محمود الرشید نے کہا کہ پرائیویٹ انویسٹرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، دسمبر 2019 تک پانچ لاکھ یونٹ مکمل کریں گے۔

    دسمبر 2019 تک پانچ لاکھ یونٹ مکمل کریں گے

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی غریب لوگوں کیلئے وزیراعظم نے پانچ ارب کے قرضے حسنہ کا اعلان کیا ہے جو یکم مارچ سے شروع ہو جائے گا، ماضی میں چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو خونی روڈ کہا جاتا رہا، بہت جلد اسے ون وے کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اسکیم کے تحت آج عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، سابقہ حکومتوں کے دعووں کے باوجود گھر نہ بن سکے، آشیانہ اسکیم کے نعرے لگائے اسی پر شہباز شریف پابند سلاسل ہیں۔

    مزید پڑھیں : ہاؤسنگ اسکیم میں بیواؤں کے لیے ڈونرز بلاک بنایا گیا ہے: میاں محمود الرشید

    ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم میں بیواؤں کے لیے ڈونرز بلاک بھی بنایا گیا ہے، مخیر حضرات حصہ ڈالیں، رورل ہاؤسنگ سے بے گھر افراد کے لیے پائلٹ پروجیکٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، رجسٹریشن فارم جاری

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ، رجسٹریشن فارم جاری

    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 10 اکتوبر کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا افتتاح کیا جس کے تحت کم آمدنی والے افراد کو گھر دیا جائے گا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہیں جن کی سربراہی میں خود کروں گا جبکہ 17ممبران کی ٹاسک فورس بنائی جائے گی جو اتھارٹی پر نظر رکھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ لینڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جس میں صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کو بھی شامل کیا جائے گا، ہاؤسنگ اسکیم کے لیے ملک بھرمیں کچی آبادیوں سےمتعلق ڈیٹاجمع کرنا شروع کردیا جائے گا، ایک ماڈل کےتحت کچی آبادی والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے اور بڑی عمارتیں بناکر انہیں سہولتیں فراہم کریں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کردیا

    وزیرزعظم کا کہنا تھا کہ نادرا سے مل کرگھر بنانے سے ڈیٹاجمع کیا جائے گا جبکہ ابتدائی سروے کے ذریعے لوگوں سے رائے طلب کریں گے اور پھر اس کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔

    عمران خان کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کردیا، خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

    پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    رجسٹریشن فارم پر کلک کر کے فارم حاصل کریں

    نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ

    منصوبے کے تحت اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں سستے گھرتعمیر ہوں  گے، حکومت کم آمدنی والے شہریوں کو آسان اقساط پر گھر تعمیر کرکے دے گی اور وفاقی حکومت منصوبے کی نگرانی کرے گی۔

    حکومت پہلے مرحلے میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گی ، صوبائی حکومتوں کی رضامندی سے ایک ایک ضلع کا انتخاب کیا جائے گا۔

    پائلٹ پروجیکٹ بیک وقت چاروں صوبوں اورگلگت میں شروع کیا جائے گا، جس کے لئے رجسٹریشن فارم جاری کئے جائیں گے اور نادراکی مددسےفارم تیاری کی معمولی قیمت وصول کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم 50 لاکھ مکانات کے تعمیرکی خود نگرانی کریں گے

    حکومتی پالیسی کے تحت بڑی شاہراہوں کے اردگرد نئے شہر آباد ہوں گے جبکہ ملائیشین ماڈل کے گھر تعمیر کرنے کی تجویز کی گئی ہے،پالیسی سےاربوں ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

    ذرائع کے مطابق گھروں کی تقسیم غربت کی لکیر سے نیچے افراد میں ہوگی ، غریب شہریوں کو بھی 15 سے 20 سال کی اقساط پر گھر ملیں گے، پالیسی کے تحت ملک بھر میں 3،5اور7مرلے کے گھر بنائے جائیں گے۔

    چھوٹا گھر 2 کمروں پر مشتمل ہوگا، جس کی قیمت 15 لاکھ روپے تک رکھنے کا امکان ہے۔