Tag: Nayyar Hayat

  • کے الیکٹرک کے سابق سی ایف او کو پی آئی اے میں اسی عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ

    کے الیکٹرک کے سابق سی ایف او کو پی آئی اے میں اسی عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے سی ایف او کو او ایس ڈی بنانے کے بعد کے الیکٹرک کے سابق چیف فنانشل افسر خیل اللہ کو اسی عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے سابق چیف فنانشل افسر خیل اللہ کو پی آئی اے میں تقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیل اللہ کو بطور چیف فنانشل افسر پی آئی اے میں بھاری تنخواہ کے عوض تعینات کیا جائے گا۔

    پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر نیئر حیات کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا، نیئر حیات کے او ایس ڈی بنانے کے بعد کوئی سی ایف او تعینات نہیں کیا جاسکا تھا، ذرائع کے مطابق خلیل اللہ کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا،
    خلیل اللہ کو پی آئی اے کی تمام مراعات حاصل ہوں گی۔

  • قطر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے کے خصوصی اقدامات

    قطر میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے کے خصوصی اقدامات

    کراچی : پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر نیرحیات نے قطر میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

    اس سلسلے میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو بھی اقدامات دیئے گئے ہیں کہ وہ پاکستانیوں سے رابطہ کریں اور ان کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

    یہ پڑھیں: عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق نیرحیات نے مارکیٹنگ اور ائیرپورٹ سروسز کے ڈائریکٹروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہم وطنو ں کی مدد کے لئے مناسب پلاننگ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے حکام دوحہ میں پاکستانی سفارت خانے سے بھی رابطہ میں رہیں۔ نیر حیات نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز یں بھی چلائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب اور قطر حکومت کے درمیان اختلافات بڑھنے کے سبب قطر ائر لائن کے کسی جہاز کو سعودی آنے کی اجازت نہیں ہے۔

    قطر ائر لائن کی سعودیہ جانے والی تمام فلائٹ منسوخ ہو گئی ہیں۔ جو حجاج کرام آج صبح کی فلائٹ سے روانہ ہوئے ہیں وہ دوحہ ائر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔

    قطرائرلائن انتظامیہ انہیں اگلی کسی ائر لائن کی فلائٹ سےروانہ کرنے کی ترتیب بنا رہی ہے۔ لیکن تاحال کوئی ترتیب نہیں بن سکی ہے۔