Tag: Nazar Gondal

  • پی پی رہنما نذرگوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

    پی پی رہنما نذرگوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان

    پی ٹی آئی نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرادی۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر محمد گوندل نے نتھیا گلی جاکر عمران خان سے ملاقات کر کےتحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک وکٹ گرادی، پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نذر محمد گوندل نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی، انہوں نے نتھیا گلی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھاری دل کے ساتھ پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ رہا ہوں۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی جہانگیر ترین، فردوس عاشق اعوان اور دیگر بھی موجود تھے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے نذر گوندل کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نذر گوندل کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ نون لیگ کے دیگر لوگ بھی ہم سے رابطے کر رہے ہیں لیکن خوف کے باعث پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے نون لیگ کو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت قرار دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ملک میں تبدیلی کا مطلب جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے، ایک سیاسی مافیا نے اداروں کو تباہ کردیا ہے، کرپٹ مافیا کے گاڈفادر نوازشریف ہیں، عوام کی خدمت کے نام پر قومی خزانے کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ پرحملہ،ججزکو خریدنے کی کوشش ن لیگ کی تاریخ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران سپریم کورٹ طرز کے حملے کی تیاری کررہے ہیں، حکمرانوں کو تنبیہ کرتا ہوں یہ 1997نہیں ہے، شریف خاندان مشرف دور میں ڈیل کرکے بھاگ گیا تھا، فیصلہ عوام کریں کہ اسٹیٹس کو کے ساتھ چلنا ہے یا تبدیلی کے ساتھ؟


    مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ


    پہلی مرتبہ شریف خاندان کا احتساب ہو رہا ہے، ان کو پتہ ہے قطری گواہی دینے نہیں آ رہا ان کا سارا کیس ختم ہے، پاکستان میں نئی تاریخ بن رہی ہے، قانون کے سامنے سب ایک ہیں۔

    یاد رہے کہ نذر محمد گوندل نے گزشتہ روز اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی جلد کروں گا۔

  • پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

    اسلام آباد:تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ اڑانے کو تیار ہے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ، آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، نور عالم ، فردوس عاشق اعوان کے بعد نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

    سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل نے فیصلہ جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد کیا، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کر دی۔


    مزید پڑھیں : فردوس عاشق اعوان کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت


    نذرگوندل آج نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

    گذشتہ روز اے آئی وائی کے پروگرام ایلیون ا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکا ہوں، کل باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گا، امیدیں لگا کر بیٹھے تھے بلاول اپوزیشن  کا کردارادا کرینگے،  نوازشریف اور شہبازشریف کو بے نقاب کس نے کیا ہے؟

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، جس کے ساتھ عوام ہوگی وہ پارلیمنٹ میں آئے گا۔


    مزید پڑھیں : پی پی رہنما نور عالم خان پی ٹی آئی میں شامل


    واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رہنما نور عالم بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔