Tag: Nazim Jokhio case

  • ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت، وکیل مدعی کے اہم اعتراضات

    ناظم جوکھیو قتل کیس میں بڑی پیش رفت، وکیل مدعی کے اہم اعتراضات

    کراچی :عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس کے عبوری چالان پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس چالان منظور کرلیا۔

    ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ کے وکلاء کا چالان پراعتراضات کو حتمی چالان کے بعد دیکھا جائے گا۔

    وکیل مدعی مظہر جونیجو نے کہا کہ پولیس چالان میں سقم ہے، تفتیشی افسر نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، عبوری چالان میں ضمانت پر رہا5 ملزمان کے نام کا اندراج نہیں کیا گیا۔

    مدعی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ضمانت پر رہا ملزمان کو مکمل فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، ملزم زاہد کو بے گناہ قرار دینا تفتیشی افسر کی بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔

    مظہر جونیجو نے کہا کہ تفتیشی افسر نے ملزم کو گرفتار کیا اور نہ ہی تفتیش کی بےگناہ کیسے قرار دے دیا، ضمانت پر رہا ملزمان کو گواہوں کے بیانات کے مطابق انکا کردار ظاہر کیا جائے۔

    اس کے علاوہ تفتیشی افسر نے مفرور صورت شناس گارڈز، غیرملکی دو ملزمان کے نام کا اندراج نہیں کیا، پولیس نے غیرملکی ملزمان کی گاڑی برآمد کی لیکن ملزمان کے نام خفیہ کیوں رکھے؟

    وکیل مدعی نے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے غیرملکی ملزمان کا ریکارڈ منگوایا جائے اور چالان میں قتل کی دھمکی اور معلومات چھپانے کی دفعات کا اندراج کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کی عدالت نے وکیل مدعی کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس:  تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کرانے میں ناکام، عدالت برہم

    ناظم جوکھیو قتل کیس: تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کرانے میں ناکام، عدالت برہم

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہا ، جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر حتمی چالان طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کےدوران دیگر 5ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

    تفتیشی افسر مقدمہ کا چالان جمع کرانے میں ناکام رہا ، جس پرعدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا، تفتیشی افسر نے بتایا پوسٹ مارٹم اورفرانزک رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی، جس پر عدالت نے کہا مزید تحقیقات مکمل کرنےمیں کتنے روزلگیں گے۔

    دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے 10روز کی مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ 10روزمیں رپورٹس موصول ہونے پر حتمی چالان جمع کراسکتے ہیں۔

    عدالت نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مقدمے کا حتمی چالان طلب کرلیا۔

    جیل حکام نے بتایا کہ سندھ اسمبلی نے ایم پی اےجام اویس کےپروڈکشن آڈرجاری کئےتھے، ایم پی اے جام اویس کو سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    جس پر عدالت نے ایم پی اے جام اویس کوآئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔