لاہور کی مقامی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے گزشتہ روز اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم اداکارہ نازش جہانگیر آج خود ہی عدالت پیش ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
نازش جہانگیر اپنے وکیل بیریسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
عدالت نے آئندہ ماہ 28 اپریل تک کیس کی سماعت ملتوی کردی واضح رہے کہ اداکارہ کیخلاف ساتھی اداکار اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے پہلی بار خود پر لگے فراڈ کے الزامات پر لب کشائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور پلانٹڈ تھے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار خود پر اسود ہارون نامی آرٹسٹ کی جانب سے لگائے گئے فراڈ کے الزامات پر کھل کر بات کی۔
تاہم نازش جہانگیر نے اسود ہارون کا نام نہیں لیا لیکن انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان پر منظم منصوبہ بندی کے تحت جھوٹے الزامات لگا کر ان کا نام اور کیریئر خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ الزامات بنیادی طور پر ایک فلاپ بلیک میل شو تھا، یہ میری ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، وہ مجھ پر الزمات لگا کر میرا نام استعمال کرکے شہرت حاصل کرنا چاہتے تھے۔
اداکارہ نے کہا کہ بیکار لوگ ہم جیسے مراعات یافتہ لوگوں سے پیسے لینے کے لیے ایسی اسکیموں کا انتخاب کرتے ہیں، مجھے بری طرح بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی اور بلیک میلنگ کے ذریعے پیسے بٹورنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اداکارہ نازش نے کہا کہ میں نے محنت کرکے اس انڈسٹری میں نام بنایا ہے اگر میں بھی جھوٹے الزامات پر اسی وقت رد عمل دیتی تو میرا نام مزید خراب ہوتا اور الزامات لگانے والے کا مقصد پورا ہوجاتا۔
نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ میں ذاتی زندگی اور خود پر لگے الزامات کے جوابات اور وضاحتی سوشل میڈیا پر نہیں دیتی اگر میں خود پر لگے الزامات کے جوابات دیتی تو لوگ مجھے ہی غلط سمجھتے اور الزامات لگانے والے شخص کی کوشش کامیاب ہوجاتی۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت میں شدید پریشان ہوگئی تھیں لیکن مجھے میرے والد نے سمجھایا کہ الزامات کا جواب سوشل میڈیا پر دینے کے بجائے الزامات لگانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرو۔
نازش جہانگیر کے مطابق انہوں نے الزامات لگانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی اور اب معاملہ تھم گیا ہے، کیوں کہ میں نے کوئی رد عمل نہیں دیا اور خاموش رہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی مقامی عدالت نے نازش جہانگیر کے خلاف دائر فراڈ کے مقدمے میں ان کی ضمانت مسترد کردی تھی۔
ان کے خلاف ابھرتے ہوئے اداکار اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا تھا، بعد ازاں ایک انٹرویو میں مذکورہ اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ چند سال میں نازش جہانگیر کو لاکھوں روپے نقد اور 50 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی اور دیگر قیمتی تحائف بھی دیے، اداکارہ نے انہیں شوبز میں بطور ہیرو متعارف کرانے کا وعدہ کیا تھا۔
پاکستان کی ٹی وی اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر خان نے کہا ہے کہ ایک بار ٹیکسی ڈرائیور نے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر خان نے ایک نجی ٹی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کے ہاتھوں اغوا ہونے سے کیسے بچ نکلیں تھی۔
نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے ساتھ کراچی میں پیش آیا، لیکن اغوا کار مجھے اغوا کرنے کے بعد مجھے اور گاڑی دونوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔
معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے بغیر میک اپ کے نئی تصویر شیئر کردی، ساتھ ہی انہوں نے ادھورے پن کی خوبصورتی سے متعلق پیغام بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی۔
تصویر میں اداکارہ بغیر میک اپ کے موجود ہیں، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کسی کے لیے خود کو مکمل بنانے کی کوشش مت کریں، اس کا انتظار کریں جو آپ کے ادھورے پن سے محبت کرے۔
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے "بے رخی” میں مائرہ نامی لڑکی کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ تصاویر پر بیشتر مداحوں کی جانب سے نازش جہانگیر کو "شہزادی” قرار دیا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ "ما شا ء اللہ آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔”
کسی فنکار کے لئے ڈرامہ یا فلم کا اسکرپٹ کیا اہمیت رکھتا ہے؟ پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی جواب سنئیے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈمارننگ پاکستان’ میں شرکت کی اور کسی فنکار کے لئے ڈرامہ یا فلم کا اسکرپٹ کیا اہمیت رکھتا ہے؟ کا جواب دیا۔
نازش جہانگیر نے کہا کہ بہت ساری جگہوں پر ہمارے اسکرپٹ اچھے نہیں ہوتے اور یہ بات اب میں زد عام کہتی ہوں ، یہ طے شدہ بات ہے کیونکہ سامعین یہ بھی بات کرتی ہے تو میں بھی ان ہی کی بات کرونگی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈرامے کو سائن کرنے سے پہلے اس کا اسکرپٹ اچھی طرح پڑھتی ہوں۔
پروگرام میں موجود اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ میرے نزدیک کریکٹر کی بڑی اہمیت ہے، ساتھ ہی انہوں نے اسکرپٹ سےمتعلق نازش جہانگیر کے موقف کی تائید کی۔
حبا بخاری کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ کو دیکھ کر میں یہ پلان بناتی ہوں کہ میرے کردار سے کس طرح مزید دلکشی پیدا ہوسکے۔
کراچی: معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کچن سے کھانا پکاتی تصویریں شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ کچن میں کھڑی ہیں اور کچھ پکانے کی تیاری کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ انہیں افطار میں سب سے اچھا کیا لگتا ہے، آلو کے پکوڑے یا فروٹ چاٹ۔
نازش جہانگیر کی تصاویر کو ان کے ہزاروں مداحوں نے پسند کیا اور انہیں اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں بھی بتایا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیریئر کا آغاز سنہ 2015 میں کیا تھا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
کراچی: قلیل عرصے میں خود کو منوانے والی نامور اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے حالات زندگی شائقین سے شیئر کئے ہیں۔
معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، جس میں انہوں نے زندگی کے نشیب وفراز سمیت ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہونے سے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔
ٹی وی اسکرین پر حادثاتی انٹری
میزبان ندا یاسر کی جانب سے اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی وی پر کیسے آئیں، جس پر نازش جہانگیر نے بتایا کہ انہیں شروع سے ہی تھیٹر کا شوق تھا، یونیورسٹی میں آرٹس کے ٹیچر سر جمال شاہ تھے جو اکثر مجھے کہتے تھے کہ تم میں بہت ٹیلنٹ ہے، ٹی وی اسکرین کے طرف جاؤ، مگر میرا ہمیشہ یہی جواب ہوتا تھا کہ تھیٹر کا شوق ہے، ٹی وی کی جانب نہیں جانا چاہتی ، جس پر سر جمال شاہ کہتے تھے کہ ایک دن ضرور ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوگی۔
نازش جہانگیر نے بتایا کہ تین سال قبل ٹی وی اسکرین پر آمد اچانک ہوئی ، ایک بار جناب انور مقصود کے ساتھ کمرشل تھیٹر کیا، پھر کیا تھا پروجیکٹ کی بھر مار ہونے لگی، ایک روز ٹی وی اسکرپٹ والد کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ تھیٹر کی اجازت دی تھی، یہ ٹی وی اسکرین کی بات کہاں سے آگئی، والد صاحب کو بتایا کہ اسکرپٹ جاندار نہ ہوا تو واپس کردونگی، جس پر والد نے کہا کہ جو تم دل میں ٹھان لیتی ہو کر گزرتی ہو، والد نے مجھے سپورٹ کیا بس وہ میرے لئے زندگی کا یادگار دن تھا۔
خوب صورتی کا راز
میزبان ندا یاسر نے اداکارہ کی خوب صورتی سے متعلق سوالات کئے، جس پر نازش جہانگیر نے بتایا کہ کشمیری ہونا ان کی خوبصورتی کی بڑی وجہ ہے، اس کے علاوہ پانی کا بہت استعمال کرتی ہوں، وافر مقدار میں پروٹین غذائیں استعمال کرتی ہوں اور جلد کے حوالے سے انتہائی حساس ہوں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے شکوہ کیا کہ کراچی کا پانی انہیں راز نہیں آتا ، جس کی وجہ سے بالوں کے مسائل پیدا ہوئے، تاہم اس کا حل بھی موجود ہے کہ اپنے بالوں کی قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے ہر ہفتے باقاعدگی سے آئلنگ کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ ابھرتی اداکارہ نازش جہانگیر بھروسہ، کہیں دیپ جلے، کم ظرف، میرے محسن، الف اللہ اور انسان جیسے شاندار ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ نازش جہانگیر فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر متحرک رہتی ہیں۔