Tag: NBA

  • نامزد نائب صدر کے بارے میں نازیبا پوسٹ پر امریکی شہری ملازمت سے فارغ

    نامزد نائب صدر کے بارے میں نازیبا پوسٹ پر امریکی شہری ملازمت سے فارغ

    واشنگٹن: امریکا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی نامزد امیدوار برائے نائب صدر کاملا ہیرس اپنی نامزدگی کے بعد جنسی و نسلی تعصب کی زد میں ہیں، ایسے ہی ایک مخالف شخص کو ان کے بارے میں نازیبا پوسٹ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بل بپٹسٹ نامی شخص نے کاملا ہیرس کے حوالے سے نہایت نازیبا پوسٹ کی، ان کی اس پوسٹ پر ہزاروں افراد نے اپنا ردعمل دیا اور نہایت غم و غصے کا اظہار کیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شخص کی پروفائل سے کھوج نکالا کہ وہ این بی اے (نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن) سے منسلک ہے اور فوٹوگرافر ہے جس کے بعد ایسوسی ایشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    جلد ہی ایسوسی ایشن نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے مذکورہ پوسٹ کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا۔

    باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے واضح کیا گیا کہ مذکورہ فوٹو گرافر ادارے کا باقاعدہ ملازم نہیں ہے اور آزادانہ طور پر (فری لانس) کنٹریکٹ پر کام کرتا ہے، تاہم مذکورہ پوسٹ کے بعد اس کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق بل اب ادارے کا حصہ نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے این بی اے کے اقدام کو بے حد سراہا گیا اور کہا گیا کہ خواتین کے بارے میں جنسی تعصب پر زیرو ٹالرینس کی پالیس اپنائی جانی چاہیئے۔

    بعد ازاں بل نے بھی اپنے فیس بک پر معذرت کی اور کہا کہ مذکورہ پوسٹ صرف ایک میم تھی جو ان کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتی۔

    انہوں نے ایسی حساس پوسٹ پر ناراض ہونے والوں کو درست قرار دیتے ہوئے ان سے دلی معذرت طلب کی۔

    خیال رہے کہ کاملا ہیرس امریکی تاریخ میں وہ پہلی سیاہ فام جنوبی ایشیائی خاتون ہیں جنہیں نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، کاملا کی والدہ کا آبائی وطن بھارت جبکہ والد کا تعلق جمیکا سے ہے۔

  • آمدن سے زائد اثاثے: شہباز شریف کے داماد کی نیب میں پیشی

    آمدن سے زائد اثاثے: شہباز شریف کے داماد کی نیب میں پیشی

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران نے نیب کے روبرو پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران آج نیب کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انھوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا.

    پیشی کے دوران نیب لاہور کی انویسٹی گیشن ٹیم نے علی عمران سے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی، علی عمران یوسف کو آمدنی سے زائد اثاثے، صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل اور پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی میں بے ضابطگی کی تحقیقات کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا تھا.

    نیب ٹیم نے پنجاب پاور ڈیویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل میں گرفتار ملزم اکرام نوید کے انکشافات سے متعلق بھی علی عمران سے تفتیش کی.

    یاد رہے کہ صاف پانی کمپنی سے کروڑوں روپے مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے داماد کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے تھے، نیب ٹیم نے اس معاملے میں‌ بھی پوچھ گچھ کی، پیشی کے دوران ایل ڈی اے ریکارڈ کے مطابق پوش علاقے میں ٹاور کی ملکیت سے متعلق بھی عمران علی سے تفتیش کی گئی.

    وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران سے انویسٹی گیشن ٹیم کی تفتیش دو گھنٹے جاری رہی، علی عمران نے بیان ریکارڈ کرایا اور متعلقہ دستاویز جمع کروائیں.

    یاد رہے کہ اس وقت شریف خاندان کے خلاف نیب میں‌ مختلف کیسز میں‌ تحقیقات جاری ہیں. نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں.


    اسحاق ڈار8مئی کو ذاتی حیثیت میں لازمی پیش ہو جائیں، سپریم کورٹ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔