Tag: NBP

  • نیشنل بینک کے مرکزی سرور میں خرابی، اے ٹی ایمز بند

    نیشنل بینک کے مرکزی سرور میں خرابی، اے ٹی ایمز بند

    کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے مرکزی سرور میں خرابی آ گئی ہے، جسے 9 گھنٹے گزر جانے کے باوجود دور نہیں کیا جا سکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کے مرکزی سرور میں خرابی کی وجہ سے 1400 سے زائد برانچز کے اے ٹی ایمز بند ہو گئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی سرور میں جمعرات کی صبح 3.30 بجے خرابی پیدا ہوئی، سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کور بینکنگ، اسلامی بینکاری، اور کیش ڈیلنگ مکمل بند ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کی آئی ٹی ٹیم خرابی سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم نو گھنٹے بعد بھی خرابی کو دور نہ کر سکی ہے۔

    بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سرور میں غیر متوقع خرابی کے باعث نیشنل بینک آف پاکستان کی چند برانچوں اور اے ٹی ایم کی سروسز متاثر ہوئی ہیں، تاہم، ہم اپنے صارفین کو متبادل ذرائع سے اور کسی حد تک محدود خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    این بی پی نے بیان میں کہا کہ ہم اپنے صارفین کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، اور اپنے صارفین کو یقین دلاتے ہیں کہ مکمل خدمات کی فراہمی کو جلد از جلد ممکنہ وقت میں بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • وزیراعظم  کے کامیاب دورہ روس کے بدلے،  امریکا کا نیشنل بینک آف پاکستان پر بھاری جرمانہ

    وزیراعظم کے کامیاب دورہ روس کے بدلے، امریکا کا نیشنل بینک آف پاکستان پر بھاری جرمانہ

    کراچی : وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ روس کے بدلے میں امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر50.4ملین ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے فیڈریل ریسزرو بورڈ نے نینشل بینک آف پاکستان پر 2 جرمانے عائد کردیئے ، جرمانہ امریکا کے فیڈرل ریزروبورڈ اور فنانشل سروس نیویارک نے لگایا۔

    امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر پچاس اعشاریہ چار ملین ڈالرکی دو جرمانے عائد کیے۔

    فیڈریل ریسزرو بورڈ کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان امریکہ میں فارن بینک پر آپریٹ کررہا تھا، اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

    بورڈ فرم نیشنل بینک آف پاکستان سے اینٹی منی لانڈرنگ پروگرام کو بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کرے گا۔

    امریکی حکام نے مبینہ اینٹی منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی پر بینک سے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین پرعمل کا تحریری پلان بھی مانگ لیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جیسا کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف رضا مندی بند کرنے اور روکنے کے حکم میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل بینک کے امریکہ میں بینکنگ آپریشن نے مؤثر رسک مینجمنٹ پروگرام یا کنٹرولز کو برقرار نہیں رکھا ، جو فیڈرل ریسزرو کے منی لانڈرنگ مخالف قوانین کی تعمیل کرنے کے لیے کافی ہے۔

    خیال رہے کہ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان کریملن میں سربراہی ملاقات ہوئی۔

    سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع پیمانے پر مشاورت کی۔

  • حدیبیہ پیپرملز کی تحقیقات، نیشنل بینک کے صدر کا نام واچ لسٹ میں شامل

    حدیبیہ پیپرملز کی تحقیقات، نیشنل بینک کے صدر کا نام واچ لسٹ میں شامل

    اسلام آباد: حدیبیہ پیپر ملز کی تحقیقات میں نامزد نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا نام واچ لسٹ میں شامل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حدیبیہ پیپرملز کی تحقیقات کے لیے پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا نام واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ حکام کو سعید احمد کا نام واچ لسٹ میں شامل ہونے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا اور انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ بیرونِ ملک فرار نہ ہوسکیں۔

    پڑھیں: صدر نیشنل بینک سعید احمد سرمایہ کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث، جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

    واضح رہے کہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک میں جعلی اکاؤنٹ کھلوائے جس کے ذریعے حدیبیہ پیپر ملز سے حاصل ہونے والی رقم غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک منتقل کی گئی۔

    مزید پڑھیں: پاناما کیس ، صدرنیشنل بینک کا جے آئی ٹی کیخلاف سپریم کورٹ کو خط

    جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد نیشنل بینک کے صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ تفتیشی افسران کا رویہ اُن کے ساتھ ٹھیک نہیں اور وہ دھمکیاں دے رہے ہیں، اس ضمن میں انہوں نے سپریم کورٹ کو خط بھی تحریر کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    این اے 246: بینکوں اور وفاقی اداروں سےانتخابی عملہ طلب

    کراچی : الیکشن کمیشن نے این اے دو سو چھیالیس میں اتنخابی عمل کیلئے بینکوں اور وفاقی اداروں سےعملہ مانگ لیا۔
    الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کیلئے نیشنل بینک اورایف بی آرکو خطوط ارسال کردیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ان افرا د کو تیئیس اپریل کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں ہونےو الے ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کی تکمیل کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

    این اے دو سو چھیالیس میں سواسوکے قریب پولنگ اسٹیشن قائم کے جائیں گے جن میں سے نصف خواتین کے پولنگ اسٹیشن ہوں گے۔

  • نیشنل بینک اور فوٹواسٹیٹ مشین بنانیوالے ادارے کے درمیان معاہدہ

    نیشنل بینک اور فوٹواسٹیٹ مشین بنانیوالے ادارے کے درمیان معاہدہ

    اسلام آباد : پرائم منسٹر یوتھ بزنس لون کے تحت چھوٹے کاروبار کرنے والے کو سہولت دینے کیلئے نیشنل بینک اور فوٹو اسٹیٹ مشین بنانے والے ادارے گیسٹیٹنرکے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ۔

    کراچی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے موقع پر سینئر ایگزیکیٹو وائس پریذیڈنٹ مدثر خان کاکہنا تھا کہ معاہدے سے چھوٹے سرما یہ کاری کے ذریعے معیاری فوٹواسٹیٹ بزنس شروع کیا جاسکے گا۔

    یوتھ بزنس لون کے دائرہ مزید پھیلے گا، انہوں نے بتایا کہ اب تک یوتھ بزنس لون کے تحت 3.8 ارب روپے قرضہ فراہم کیا جاچکا ہے ، اور ہمارا ٹارگٹ 16 ارب روپے کا ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ اگلی قرعہ اندازی کیلئے درخواستوں کی سلیکشن کا عمل مکمل کرلیا ہے تاخیر وزیراعظم کی مصروفیات اور امن وامان کی صورتحال کے باعث ہورہی ہے۔

    قرعہ اندازی میں اس موقع پر Gestetnerکے سی ای او کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس فوٹو اسٹیٹ مشین کے کاروبار کیلئےایک لاکھ سے لیکر 20 لاکھ تک کے پیکج موجود ہیں اور کاروباری حضرات کو 20 سے 35 فیصد تک رعائت بھی دی جائے گی۔

  • قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سوئی گیس کی پوزیشن مضبوط

    قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ، سوئی گیس کی پوزیشن مضبوط

    کراچی: قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گولڈ لیگ کے فائنل میں نیشنل بینک کے خلاف سوئی گیس کی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ۔کراچی میں جاری ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    سوئی گیس کی ٹیم نے پہلی اننگز میں حریف ٹیم کے خلاف تین سو ایک رنز کی برتری حاصل کی جسے نیشنل بینک نے ختم کردیا ہے۔ لیکن دوسری اننگز میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

    کامران اکمل اور سمیع اسلم کی سینچریز نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ فاتح ٹیم کو پچیس لاکھ اور رنر اپ کو پندرہ لاکھ روپے کی انعام رقم دی جائے گی۔

  • این بی پی رینکنگ اسنوکرچیمپیئن شپ کل سے کراچی میں ہوگی

    این بی پی رینکنگ اسنوکرچیمپیئن شپ کل سے کراچی میں ہوگی

    کراچی: چھٹی این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ دس ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ اسجد اقبال اعزاز کا دفاع کرینگے۔

    کراچی میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں سے اڑتیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    ایونٹ کے ٹاپ دو کھلاڑی قطر اکیڈمی سکس ریڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ پاکستان میں منعقد ہوگی۔ جس کیلئے ایشین اسنوکر فیڈریشن نے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔