Tag: NCA

  • برطانوی کرائم ایجنسی نے کس پاکستانی کو گرفتار کیا؟ اے آر وائی نے پتہ لگالیا

    برطانوی کرائم ایجنسی نے کس پاکستانی کو گرفتار کیا؟ اے آر وائی نے پتہ لگالیا

    کراچی : منی لانڈرنگ کے کیس میں  برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی کارروائی میں ایک پاکستانی کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر اے آر وائی نیوز نے  پاکستانی شخصیت کے نام کاپتہ لگالیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ میں گرفتار شخص کا نام فرحان جونیجو ہے، مذکورہ شخص ٹڈاپ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے، یہ شخص ٹڈاپ اسکینڈل میں امین فہیم کا فرنٹ مین تھا، اس اسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی کا بھی نام شامل ہے۔

    سال2013میں فرحان جونیجو نے ٹڈاپ میں فراڈ کر کے رقم لوٹی اور پاکستان سے امریکا فرار ہوگیا تھا، فرحان نے دبئی ،امریکا، سوئٹزرلینڈ کے بعد رقم برطانیہ منتقل کی، برطانیہ میں مانیٹرنگ کے بعد فرحان جونیجو کوگرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں سات ارب روپے کی رقم حوالہ و ہنڈی کے ذریعےامریکا بھجوائی گئی تھی، فرحان جونیجو نے 750ملین کی رقم بیرون ملک منتقل کی تھی، یہ رقم والدہ، بہن، بھائی اور بیوی کے مشترکہ اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

    فرحان جونیجو یوسف رضاگیلانی، مرحوم امین فہیم کا قریبی ساتھی تھا۔ تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان جونیجو سندھ حکومت سے ڈیپوٹیشن پر وزارت تجارت میں ڈائریکٹر تعینات تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری و رہائی

    اس کے پاس پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانوی شہریت بھی تھی، ایف آئی اے نے اس سے تفتیش کے دوران حوالہ و ہنڈی کامقدمہ بھی درج کیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے افسران نے کچھ دن قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا، دورے کے دوران ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بات چیت ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق لندن جانے والی رقوم کا بھی ذکر کیا گیا،این سی اے نے منی لانڈرنگ پرمدد کرنے کی خود سے پیشکش کی تھی۔

  • برطانیہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کا بڑا مرکزبنا ہوا ہے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی

    برطانیہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کا بڑا مرکزبنا ہوا ہے، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی

    لندن : برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کا بڑا مرکزبنا ہوا ہے، کرپٹ سیاستدان منی لانڈرنگ کے ذریعے کرپشن کی رقم برطانیہ منتقل کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرپٹ غیر ملکی سیاستدانوں کے لئے برطانیہ پسندیدہ ملک بن گیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان، روس اور نائجیریا کے کرپٹ سیاستدان منی لانڈرنگ سے کرپشن کی رقم برطانیہ منتقل کررہے ہیں۔

    برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق سینکڑوں پاکستانیوں نے حکومت کو بتائے بغیر برطانیہ میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، منی لانڈرنگ کی رقم پراپرٹی کی خریداری میں استعمال ہورہی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آف شورکمپنیاں کم ٹیکس اورمعلومات خفیہ رکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں، اس لئے برطانیہ میں جائیدادوں کی ملکیت اوراصل بینیفیشل اونرشپ چھپانے کے لئے کرپٹ سیاستدان بدستورآف شورکمپنیوں کا استعمال کررہے ہیں۔

    این سی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری محکموں، انٹیلیجنس کمیونٹی اور نجی اور رضاکار شعبوں کی رپورٹس کی معلومات پر تیار کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہر سال سینکڑوں ارب پونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ لائے جا رہے ہیں اور ٹرسٹ اور کمپنیوں سے وابستہ اکاؤنٹنگ اور قانونی پروفیشنلز کی جانب سے مجرمانہ طریقے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو


    یاد رہے فروری میں برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو کیا گیا تھا، اس اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنا ہے، نئے قانون کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 5متنازع جائیدادوں کی چھان بین کیلئے کہہ دیا ہے۔

    جس کے بعد شریف فیملی کی برطانیہ میں بنائی گئی جائیداد قانون کی زد میں آگئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایوان فیلڈ جائیداد کی کھوج کیلئے حکام کو مراسلہ لکھ دیا تھا۔

    مراسلے میں مطالبہ کیا گیا کہ ایوان فیلڈ جائیداد کی فوری تحقیقات کی جائیں، نئے برطانوی قانون کو ’’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے مطابق برطانوی ایجنسیاں کسی بھی جائیداد کی رقم کی منتقلی اور جائیداد کیلئے حاصل رقم کے بارے میں بھی چھان بین کی مجازہوں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ‌ اکیڈمی کا دورہ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

    جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ‌ اکیڈمی کا دورہ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

    لاہور: پاکستان میں‌ تعینات جرمن سفیر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، جہاں‌ انھوں نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی.

    تفصیلات کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کابلز آج سہ پہر کر کٹ اکیڈمی پہنچے، جہاں پی سی بی کے سی ای او سبحان احمد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جرمن سفیر نے اکیڈمی کا دورہ کیا اور کرکٹرز اور آفیشلز سے ملاقات کی.

    مارٹن کابلز نے اس موقع پر گرین شرٹ پہن کر کرکٹ کھیلی. انھوں نے خواتین کرکٹرز اور دیگر افیشلز کے ساتھ سیلفی بھی بنائی.


    آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال


    جرمن سفیر نے خواتین کرکٹ ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کا زندگی کے مختلف شعبوں میں آگے آنا اور خود کو منوانا ملکی ترقی کے لئے ناگزیر ہے.

    اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ سینئرز کی ریٹائرمینٹ سے ٹیم کمزور ہوئی، لیکن آئی سی سی چیمپیئن شپ اور ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے، امید ہے ہماری کوششیں‌ رنگ لائیں‌ گی.


    جلال الدین خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر منتخب


    پی سی بی کے سی ای او سبحان احمد نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ بورڈ خواتین کو کھیلوں میں آگے لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.

    واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی بہتری کے لیے گذشتہ دنوں چند اہم فیصلے کیے گئے تھے، جن کے تحت جلال الدین کو خواتین کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر جبکہ مارک کولیس کو نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس

    نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان اور نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ سمیت نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل بھی موجود تھے۔

    جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرخزانہ اسحاق ڈار،احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مشیر خارجہ سرتاج عزیز قومی سلامتی اورخارجہ امور کے مشیروں نے بھی شرکت کی ۔

    اجلاس میں جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،شرکا کو پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔

    نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے سول اورعسکری قیادت کو جوہری اثاثوں اور میزائل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پرآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اورفوجی جوانوں اورافسروں کی قربانیوں کو بھی سراہا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن واستحکام چاہتاہے، پاکستان ہرقسم کی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ خطے میں اسلحےکی دوڑکی حوصلہ شکنی چاہتےہیں۔ پاکستان کم سےکم دفاعی صلاحیت برقرار رکھےگا۔

    اجلاس میں خطےمیں رونماہونےوالی تبدیلیوں پربریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں قومی سلامتی کےتحفظ کیلئےتمام ممکن اقدامات پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں پاکستان کےجوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول پروگرام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

  • پی آئی اے کے اہلکارکواسمگلنگ کے جرم میں پانچ سال سزا

    پی آئی اے کے اہلکارکواسمگلنگ کے جرم میں پانچ سال سزا

    اسلام آباد: پی آئی اے کے فضائی میزبان کو لندن کی عدالت نے زیرجامے میں 26 پاسپورٹس اسمگل کرنے کے الزام میں پانچ سزا سنا دی ہے۔

    غیر ملکی اخبار کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن کے فضائی میزبان شوکت علی چیمہ کو برمنگھم میں اس وقت گرفتارکیا گیا جب ان کے زیر جامے کی خفیہ جیب سے 26 پاسپورٹ اور 37 پاسپورٹس کے ڈیٹا پیجز برآمد ہوئے۔

    اس کے علاوہ ان کے زیرجامے کے خفیہ حصوں سے 13 ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے۔

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ چیمہ پاکستانی ایئر لائن کے لئے 40 سال سے کام کررہے ہیں۔

    ایجنسی کا کہنا ہے کہ ان سے برآمد ہوئے پاسپورٹس اور دیگر ڈاکیومنٹس کا تعلق یورپ اوردیگر مغربی ممالک سے ہے۔