Tag: NCC meeting

  • قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس : پنجاب حکومت کی 14روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

    قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس : پنجاب حکومت کی 14روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس میں پنجاب حکومت نے 14روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائےکوویڈکااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی وزرا اور اعلی صوبائی حکام نے شرکت کی جبکہ وزرائےاعلی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ صوبےوفاقی حکومت کی پابندیوں میں سختی کی تجاویزپر رائے دی۔

    اجلاس میں لاہورمیں کورونا کی بڑھتی شرح سے متعلق پنجاب حکومت کی اہم تجاویز دیتے ہوئے کہا لاہور میں 14 روز کے لئے مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے۔

    پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کی صورت میں لاک ڈاؤن سخت کرنےکی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ کا وقت شام  6بجے تک برقرار  رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی سی اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہم نے آج کوویڈ19 سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس کیا ، ہم اب اجلاس ہفتے میں دو بار کریں گے، 31مارچ کو این سی سی اجلاس کےوقت سندھ میں صورتحال بہتر تھی ، اب سندھ میں صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میری بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندکرنےکی تجویزپراتفاق نہ ہوسکا، ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے ، سندھ ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی ،انٹرپراونس ٹرانسپورٹ بندکی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہیلتھ ورکرز کیلئے ویکسین لازمی ہے، پولیس اورضلعی انتظامیہ کی بھی ویکسی نیشن کی جائے۔

  • پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال، پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان آج متوقع

    پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال، پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان آج متوقع

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان آج متوقع ہے ، ہائی رسک شہروں میں سات سے دس دن کا لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث پابندیوں پرغورکیا جائے گا، جس کے بعد کورونا پابندیوں میں سختی کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے کورونا صورتحال پر پابندیاں سخت کرنے کیلئے تجاویز تیار کرلیں اور تمام تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں، صوبے وفاق کی پابندیوں میں سختی کی تجاویز پر رائے دیں گے۔

    حکومت نے پابندیاں دو مراحل میں سخت کرنے کی تجویز دی ہے، پہلے مرحلے میں شام چھ سے سحری تک کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے سمیت ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز ہے جبکہ دفاتر میں نصف عملےکی حاضری کے فیصلے پر سختی سےعملدرآمد کرانے اور دفاتر کےاوقات کارصبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کرنےکی تجویز بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جم، ایکسرسائز سینٹرز کی مکمل بندش کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ فیز ون میں کورونا پھیلاؤنہ رکنے پر لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق بیس فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز جبکہ ہائی رسک شہروں میں سات سے دس دن کا لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے۔

    سندھ حکومت نے بھی وفاقی حکومت کی مکمل پیروی کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔۔ سندھ این سی اوسی کےفیصلوں پرمن وعن عمل کرے۔