Tag: NCOC report

  • پاکستان میں کورونا وبا کی تازہ صورتحال : مزید 75 اموات

    پاکستان میں کورونا وبا کی تازہ صورتحال : مزید 75 اموات

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 7سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے 75مریض جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار540ہوگئی۔

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 540 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزارسے زائد ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 62 ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 29 لاکھ 88 ہزار 418 کوویڈ19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.34 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

     

  • ملک میں کورونا کے مزید 92 مریض چل بسے، این سی او سی رپورٹ

    ملک میں کورونا کے مزید 92 مریض چل بسے، این سی او سی رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے 92مریض جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار500کے قریب پہنچ گئی۔

    اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 92مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 4 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

    ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 494 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 46 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 28 لاکھ 78 ہزار 528 کوویڈ19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.82 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 743 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

     

  • پاکستان میں کورونا سے اموات جاری، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے اموات جاری، فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کرونا وائرس اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 12 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 1ہزار 123 کرونا کیسز سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12 مریضوں نے دم توڑا۔

    پاکستان میں کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد6 ہزار835ہوگئی،

    24گھنٹے میں27ہزار953ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار123افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، ملک بھر میں24گھنٹے کے دوران461کورونا مریض صحت یاب ہوئے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد13ہزار242ہے جبکہ مجموعی کیسز3لاکھ 35 ہزار93 اور وائرس میں مبتلا ہوکرصحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد3لاکھ15ہزار16ہوچکی ہے۔

  • ملک میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق، 491 کی حالت تشویشناک

    ملک میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق، 491 کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد : پاکستان میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید دس مریض جان سے گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی جبکہ 491 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 10افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سےاموات 6ہزار580 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں ملک بھر میں 26 ہزار 951 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 385 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 317 تک جاپہنچی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8ہزار552 ہے۔ ملک بھر میں تاحال 38 لاکھ84ہزار796 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 593 مریض زیرعلاج ہیں ، جس میں سے 491کیسز تشویشناک یا سنجیدہ نوعیت کےہیں اور 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 4ہزار 185ہوچکی ہے۔

  • کورونا وائرس : 24گھنٹوں میں 15مریض جاں بحق،625 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس : 24گھنٹوں میں 15مریض جاں بحق،625 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ 625نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے، ملک اب تک ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار 499ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 31 ہزار 697کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 625نئے کیسز سامنے آئے،
    اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد8ہزار877ہے۔

    وبا کی موجودہ صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے480کیسز تشویشناک یاسنجیدہ نوعیت کے ہیں جبکہ اب تک دو لاکھ98ہزار55کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 558مریض صحت یاب ہوئے، ملک میں اب تک3لاکھ13ہزار431مصدقہ کوروناکیسزرپورٹ ہوچکےہیں، ملک بھرمیں تاحال35لاکھ80ہزار173کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔