Tag: NCOC

  • حکومت کی مثبت حکمتِ عملی کے اثرات ،  کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی

    حکومت کی مثبت حکمتِ عملی کے اثرات ، کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی

    اسلام آباد : ملک میں کورونا سے اموات اور کیسزمیں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، چوبیس گھنٹے میں پانچ مریض جان سے گئے ، اموات کی کل تعداد 6370 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے تازہ اعداو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں5مریض کوروناوائرس سےجاں بحق ہوئے ، جس کے بعد ملک بھرمیں کوروناسے اموات کی تعداد 6370 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں صرف 548 افرادمیں کوروناکی تصدیق ہوئی ، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 5795 جبکہ 3لاکھ 371 مصدقہ کورونا کیس سامنے آچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے 1 لاکھ 31ہزار 404 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ پنجاب میں 97533، خیبرپختونخوا36823 ، اسلام آبادمیں 15832 ، گلگت بلتستان3131، بلوچستان میں13282 ، آزادکشمیرمیں 2366 کوروناکے کیس رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 2439 ،پنجاب میں2214 ، خیبرپختونخوا1256،اسلام آبادمیں 178 ، بلوچستان145، گلگت بلتستان میں 73 مریض ، آزادکشمیرمیں کوروناوائرس سے65مریض جاں بحق ہوچکےہیں

    ملک بھرمیں کورونا کے2 لاکھ 88ہزار 206 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں 29534کوروناٹیسٹ کئے گئے اور مجموعی طور پر 28 لاکھ 79 ہزار 655 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  نے بتایا کہ ملک بھرکے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1021 مریض زیرعلاج ہے جبکہ کورونا کے 93 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

  • ملک میں کورونا کی شدت کمزور پڑ گئی، 24 گھنٹوں میں ایک مریض جاں بحق

    ملک میں کورونا کی شدت کمزور پڑ گئی، 24 گھنٹوں میں ایک مریض جاں بحق

    ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے اموات کی سطح کم ترین سطح پر آگئی، این سی اوسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک مریض کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں خوش قسمتی سے کورونا وائرس کے حملوں میں کافی حد تک کمی آئی ہے اور ملک میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا صرف ایک مریض جاں بحق ہوا اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد6ہزار284ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق24گھنٹے میں ملک میں319افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد8ہزار748ہے اب تک کورونا کے2لاکھ80ہزار340مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں دو لاکھ95ہزار 372 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں، این سی او سی کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ  29ہزار179 ،پنجاب میں 96 ہزار699 ،خیبرپختونخوا35 ہزار971 ،اسلام آباد15ہزار597،بلوچستان میں 12 ہزار804 ،آزادکشمیر   2ہزار290  اورگلگت میں 2ہزار832 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    24گھنٹے میں ملک بھر میں22ہزار434 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے735اسپتالوں میں کورونا کےایک ہزار84 مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 112 مریض وینٹی لیٹرز پر زیرعلاج ہیں، ملک میں 25لاکھ81 ہزار695کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس : ملک میں 617 نئے کیسز کی تصدیق، 15 مریض جاں بحق

    کرونا وائرس : ملک میں 617 نئے کیسز کی تصدیق، 15 مریض جاں بحق

    اسلام آباد : ملک بھر میں کرونا وائرس کے 617 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 15مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے 15 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 190 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں مزید 617 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار633 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 832 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 17 ہزار 612ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 12 سو 75 مریض زیر علاج جن میں وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد 126 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 425، پنجاب میں 95 ہزار 611، خیبر پختونخواہ میں 35 ہزار 337، اسلام آباد میں 15 ہزار 401، بلوچستان میں 12 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 538 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 199 ہوچکی ہے۔

  • کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان، 24 گھنٹے میں 7 ہلاکتیں

    کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان، 24 گھنٹے میں 7 ہلاکتیں

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے7مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان برقرار ہے ایک دن میں 7ہلاکتیں اور48افراد میں کرونا وائرس مثبت پایا گیا۔

    این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک6ہزار175مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، گزشتہ روز ملک بھر میں22448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے48نئے کیسز سامنے آئے۔

    ملک میں کورونا کےفعال کیسز کی تعداد 13953ہے، اب تک مجموعی طور پر2لاکھ 89ہزار215 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور تاحال2لاکھ69ہزار087کورونامریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیسز جبکہ پنجاب میں95ہزار447، خیبرپختونخوا میں 35ہزار 215 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اسلام آباد میں 15ہزار 390 کورونا کیسز، گلگت بلتستان میں2502، بلوچستان میں اب تک 12 ہزار 295 کیسز سامنے آئے، جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے 2ہزار184 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں میں سے سندھ میں2322، پنجاب میں2ہزار182 کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

    خیبر پختونخوامیں1239، اسلام آباد میں 173 مریض جاں جبکہ بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں61 مریضوں کاانتقال ہوچکا ہے۔ آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 60 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1307 مریض داخل ہیں اور کورونا کے137 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

  • نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے: اسد عمر کی ہدایت

    نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے: اسد عمر کی ہدایت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی حکام نے ویڈیو لنک پر کرونا وائرس کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

    اجلاس میں ایس او پیز کے ساتھ ٹورازم سیکٹر کی بحالی کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں جو کہ افسوسناک ہیں، سیاحتی مقامات پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے۔

    اجلاس میں خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے حکام کو سیاحتی گائیڈ لائنز کی تیاری کی ہدایت کردی گئی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا ہھیلاؤ روکنے کے لیے ٹورازم سیکٹر کے لیے ایس او پیز کی تیاری ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر، پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات انتہائی اہم ہیں، مقامی حکومتیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ سیاحتی مقامات پر آنے والے لوگ ماسک کا استعمال لازمی کریں، نو ماسک نو ٹورازم پالیسی اپنائی جائے۔

  • پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی، 23 مریض جاں بحق

    پاکستان میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی، 23 مریض جاں بحق

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید23مریض انتقال کرگئے جبکہ 936نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں ملک میں936کورونا کیسز سامنے آئے۔

    ملک میں کورونا کے ایکٹیو مجموعی کیسز کی تعدا26ہزار924ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے دو لاکھ42ہزار436مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ملک میں تاحال2لاکھ 75ہزار225مصدقہ کورونا کیس رپورٹ ہوچکے، سندھ میں تاحال ایک لاکھ18 ہزار824 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں

    پنجاب میں تاحال92279،خیبرپختونخوامیں33510کیس سامنے آچکے ہیں، اسلام آباد میں تاحال14938کورونا کیس سامنے آچکے ہیں، گلگت بلتستان میں2010،آزاد کشمیر میں2040کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    بلوچستان میں تاحال کورونا کے11624مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،24گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے مزید23مریض انتقال کرگئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال5865مریض جاں بحق ہوچکے ہیں،24گھنٹے میں ملک بھر  میں کورونا وائرس کے19610 ٹیسٹ کیے گئے۔

    ملک بھر کے734اسپتالوں میں کورونا کے1943مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے1859وینٹی لیٹرز مختص ہیں، ملک بھر میں کورونا کے233مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال19لاکھ9ہزار846کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جس نے کرونا کی وبا پر قابو پالیا، وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھاکہ پاکستان میں کرونا کا دباؤ بہت کم ہوچکا ہے،3 دن میں پاکستان میں کرونا سے کم اموات ہوئیں،پاکستان ان چندممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پایا جا رہا ہے۔

  • عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں: اسد عمر

    عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں: اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اور اجتماعات سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں، ملک میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند اور جرمانے کیے گئے۔

    اجلاس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عید سادگی سے منانی چاہیئے، عید پر تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں، اجتماعات سے گریز کریں۔

    انہوں نے کہا کہ نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز اور اس سے ہونے والی اموات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 787 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 87 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہوگئی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 504 ہے جبکہ 1 لاکھ 36 ہزار 596 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 61 زندگیاں ختم کردیں

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 61 زندگیاں ختم کردیں

    اسلام آباد : کورونا وائرس کی عالمی جان لیوا وبا نے پاکستان میں گزشتہ24گھنٹوں میں 61افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا، ملک میں اب تک مجموعی طور پر 4ہزار 983اموات ہوچکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے61افرادانتقال کرگئے، پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد4ہزار983ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے این سی اوسی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملک میں24گھنٹےکے دوران کورونا کے3ہزار359کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے90ہزار594مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ45ہزار311ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں24گھنٹےکےدوران24ہزار333ٹیسٹ کیےگئے، پاکستان میں اب تک14 لاکھ91 ہزار437کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    صوبہ سندھ میں اب تک کورونا کے99ہزار362کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب میں تاحال کورونا کے84ہزار587کیسز ، خیبر پختونخوا29ہزار52 اور بلوچستان میں11ہزار52کیسز رپورٹ ہوچکے۔

    گلگت بلتستان میں1605،آزاد کشمیرمیں1459کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں تاحال13ہزار731کیسز رپورٹ ہوچکے، سندھ میں کورونا کے1637،پنجاب میں1955مریض جاں بحق ہوچکے۔

    خیبرپختونخوا میں1054،اسلام آباد میں142کورونا مریض انتقال کرچکے ہیں، بلوچستان میں124،گلگت بلتستان میں کورونا کے31مریض جاں بحق ہوچکے۔

    آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس سےاب تک40مریض جاں بحق ہوچکے، کورونا مریضوں کیلئے دستیاب1568وینٹی لیٹرز میں سے435زیر استعمال ہیں۔

  • ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت 60 ہزار یومیہ سے زائد ہے، این سی او سی

    ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت 60 ہزار یومیہ سے زائد ہے، این سی او سی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت60 ہزار یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے، پاکستان وینٹی لیٹرز تیار کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1525 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1227اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب ہوں گے تاہم کورونا کے لیے مختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے خلاف بروقت درست اور بہترین طبی اقدامات کیے گئے، دوران وبا بحالی معیشت بحالی، روزگار، صنعت کے لیے مکمل پلاننگ کی گئی، حکومت نے لاک ڈاؤن کے باوجود ہرممکن طور پر روزگار کی دستیابی کو یقینی بنایا، کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت 60 ہزار یومیہ سے تجاوز کرچکی ہے.

    این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبز کی تعداد 2سے132ہوچکی ہے، پاکستان خود وینٹی لیٹرز تیارکرنے والے چند ممالک میں شامل ہوچکا ہے، ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے1525 وینٹی لیٹر مختص ہیں، نظام صحت میں مزید1227 آکسیجن بستر شامل کرلیے گئے ہیں.

    این سی او سی کے مطابق  آزاد کشمیر کے نظام صحت میں 80 آکسیجن بستر شامل کیے گئے ہیں، بلوچستان کے فاطمہ جناح اسپتال میں 100 آکسیجن بستروں کا اضافہ کیاگیا، گلگت بلتستان کے نظام صحت میں اضافی 100 آکسیجن بستر شامل کیے گئے، خیبرپختونخوا کو اضافی 320 آکسیجن بستر فراہم کیے گئے،

    پنجاب کے نظام صحت میں 330 آکسیجن بستر شامل کیے گئے ہیں، سندھ میں عباسی شہید اسپتال کو70 آکسیجن بسترفراہم کر دیے گئے، اسلام آباد کے 3اسپتالوں کو227 آکسیجن بسترفراہم کیے گئے، مصنوعی ذہانت سے سینے کے ایکسرے کی سہولت دستیاب کی گئی ہے.

    اس کے علاوہ نسٹ یونیورسٹی میں حفاظتی سامان تیار کیا جا رہا ہے، وزارت صحت نے کورونا سے متعلق31 ایس او پیز جاری کیے، وی کیئر پروگرام کے تحت 30 ہزار طبی عملے کی تربیت مکمل کی گئی، لاک ڈاؤأن میں سماجی تحفظ کیلئے احساس ہنگامی کیش پروگرام شروع کیا گیا۔

    این سی او سی کے مطابق محنت کشوں سمیت سوا کروڑسے زائد افرادکو امداد فراہم کی گئی، احساس امداد پروگرام کے تحت 151.9ارب تقسیم کیے جاچکے ہیں، لاک ڈاؤن میں بجلی کے بلوں پر1200 ارب ریلیف دیا گیا،65ممالک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا،1500سے زائد ہسپتال پہلی بار ریسورس مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہیں۔

    پاک نگہبان ایپ سے اسپتالوں سے معلومات کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے،66اضلاع میں ڈیٹا کولیکشن، ڈس انفیکشن، ایس اوپیز کی نگرانی کی گئی، مزدور احساس پروگرام کے تحت 60 لاکھ افراد کو12 ہزار فی کس دیے گئے، چھوٹے کاروبار والے صارفین کی 3ماہ کے بلوں کی پیشگی ادائیگی کی گئی۔

    این سی او سی کے مطابق  آکسیجن سلنڈر و ٹینکوں کی درآمد پر3 ماہ تک ایکسائز وکسٹم ڈیوٹی کااستثنیٰ دیا گیا، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان ممکنہ ڈاؤن ٹرن کومنفی0.4سے1.1پرلایا،30ممالک میں منفی ٹرن ڈاؤن کومثبت کرنےوالاپاکستان واحدملک ہے۔

    جولائی 2019 سےمئی 2020 میں برآمدات خطے کی نسبت بہتر رہیں،دنیا میں موجود پاکستانی طبی ماہرین، یاران وطن کی مہارتوں سے فائدہ اُٹھایا گیا۔

  • گزشتہ روز کرونا سے ہونے والی 119 اموات کی تفصیل جاری

    گزشتہ روز کرونا سے ہونے والی 119 اموات کی تفصیل جاری

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 119 افراد جاں بحق ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ان اموات سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق 109 اموات اسپتالوں میں ہوئیں، یہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے، جب کہ 10 اموات گھروں پر ہوئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے 119 افراد میں 76 فی صد مرد شامل ہیں، جب کہ جاں بحق افراد کی عمریں 1 سے 93 سال کے درمیان ہیں، ان میں 74 فی صد افراد دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔

    24 گھنٹے میں پنجاب میں سب سے زیادہ 60 اموات رپورٹ ہوئیں، گزشتہ ایک روز میں سندھ میں کل 35 افراد جان کی بازی ہارے، خیبر پخون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہیں، اسلام آباد میں بھی 3 افراد جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں 2 اموات، مظفر آباد، سادھ نوتی میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    پاکستان میں کرونا سے اموات 3 ہزار 501 ہو گئیں، 1 لاکھ 76 ہزار متاثر

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 13 واں ملک بن گیا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,951 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 176,617 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,501 ہو گئی ہے۔