Tag: NCOC

  • ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار 439 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 24 گھنٹے میں 937 مارکیٹس، دکانیں اور 22 انڈسٹریز سیل کی گئیں اور ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو صوبوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق مخصوص مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار 439 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 24 گھنٹے میں 937 مارکیٹس، دکانیں اور 22 انڈسٹریز سیل کیے گئے اور ان پر جرمانے عائد کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 11 سو 17 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کیے گئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 249 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 78 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا گیا، سندھ میں 28 اسمارٹ لاک ڈاؤن سے 17 لاکھ آبادی کو کنٹرول کیا گیا، پختونخواہ میں 601 لاک ڈاؤن سے 1 لاکھ 97 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 10 لاک ڈاؤن سے 90 ہزار اور گلگت بلتستان میں 14 لاک ڈاؤن سے 15 ہزار آبادی کو کنٹرول کیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں آزاد کشمیر میں ایس او پیز کی 804 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، آزاد کشمیر میں 134 دکانیں سیل اور 254 گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔

    اسی طرح 24 گھنٹے میں گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 185 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، گلگت بلتستان میں 42 دکانیں اور ایک انڈسٹری سیل کی گئی جبکہ 27 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

    بریفنگ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پختونخواہ میں ایس او پیز کی 5 ہزار 326 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد 178 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کیے گئے۔

  • ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز اور ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری

    ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز اور ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز، ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں تاحال 83693 ،خیبرپختونخوا میں 104257 ، پنجاب میں 366435 اور سندھ میں 307412 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکوروناسےمتعلق صوبائی سطح کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز، ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری کئے ہیں۔

    این سی او سی نے کہا اسلام آباد میں تاحال 83693 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 231 مریض زیر علاج اور 2037 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 262 آکسیجن بیڈز میں سے81 زیر استعمال ہیں۔

    جاری تفصیلات میں بتایا گیا خیبرپختونخوا میں 104257 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، صوبے میں 958 مریض زیرعلاج ہیں اور 4692 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 1081 آکسیجن بیڈز میں سے 433 زیراستعمال ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاحال 366435 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، پنجاب بھر میں 4778 مریض زیر علاج اور 17730 صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں 3500 آکسیجن بیڈز میں سے 1892 زیراستعمال ہیں۔

    سندھ بھر میں تاحال 307412 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، اسپتالوں میں 1916 مریض زیرعلاج اور 28023 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 739 آکسیجن بیڈز میں سے 540 بیڈز زیر استعمال ہیں۔

    آزادکشمیر میں تاحال 11299کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،اسپتالوں میں 386 مریض زیر علاج اور 264 صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزادکشمیربھرمیں 68 میں سے 10 آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

    بلوچستان میں کل 8196 کوروناٹیسٹ ہوئے اور 100مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2916 صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبے میں 262 آکسیجن بیڈز میں سے 67 زیراستعمال ہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں تاحال 11382 کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 61 مریض زیرعلاج ہیں اور 728صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ صوبے میں 43 میں سے 10 آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 20 حساس ترین شہر کونسے ہیں؟ نشاندہی کرلی گئی

    پاکستان میں کورونا سے متاثرہ 20 حساس ترین شہر کونسے ہیں؟ نشاندہی کرلی گئی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا سے متاثرہ حساس شہروں کی نشاندہی کرلی اور کہا 20 حساس شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناہاٹ اسپاٹس کے حوالے سے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بڑا اقدام کرتے ہوئے ٹریسنگ، ٹیسٹنگ اورقرنطینہ حکمت عملی کے تحت کورونا سے متاثرہ حساس شہروں کی نشاندہی کرلی۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے بعد این سی اوسی نے ہاٹ اسپاٹس کاجائزہ لیا اور کوروناکیسز بڑھنےکے لحاظ سے 20شہروں سے متعلق صوبوں کو آگاہی دی گئی۔

    این سی او سی نے ملک کے 20 شہر کورونا کے حوالے سے حساس ترین قرار دیئے ہیں ، جن میں سندھ کے 6شہر کراچی، سکھر،حیدرآباد ، گھوٹکی، لاڑکانہ ، خیرپور کورونا کے حوالے سے حساس ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پنجاب کے 8 شہروں کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے، جن میں راولپنڈی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گجرات، ڈی جی خان شامل ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے چار شہر پشاور،سوات، مردان، مالاکنڈ اور بلوچستان کا ایک شہر کوئٹہ بھی کورونا کے حوالے سے حساس ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 20 حساس شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، صوبوں کو حساس شہروں کے بارے معلومات فراہم کر دی ہیں، وفاقی دارالحکومت کے 2 سیکٹرز کورونا کے حوالے سے حساس ہیں، جی نائن ٹو، تھری، کراچی کمپنی میں 300 کورونا کیس رپورٹ ہوئے جبکہ آئی 8، آئی 10،غوری ٹاؤن،بارہ کہو،جی 6اور7نیوہاٹ اسپاٹ ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا ٹی ٹی کیو حکمت عملی بڑھتے کیسز والے علاقوں کی نشاندہی کے لیے ڈیزائن کی گئی، 2150مزید آکسیجنیٹڈ بیڈز جولائی کے آخر تک فراہم کیے جائیں گے، ایک ہزار آکسیجینٹڈ بیڈز جون کے آخر اور بقیہ 1150 جولائی تک فراہم ہوں گے۔

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی: اسلام آباد میں ہوٹل اور ورکشاپس، بلوچستان میں کارخانہ سیل

    ایس او پیز کی خلاف ورزی: اسلام آباد میں ہوٹل اور ورکشاپس، بلوچستان میں کارخانہ سیل

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل اور جرمانے عائد کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ مختلف شہروں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عمل یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، 3 لاکھ 86 ہزار کی آبادی کے لیے 12 سو 92 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔

    اجلاس میں ملک میں جاری ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں ہوٹل، کارخانے، ورکشاپس، گاڑیاں اور دکانیں سیل کیے گئے جبکہ جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر میں 1 ہزار 37 خلاف ورزیوں پر جرمانے اور دکانیں سیل کیے گئے، گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 231 خلاف ورزیاں کی گئیں۔

    این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 5 ہزار 798 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں جس کے بعد 239 دکانیں سیل کی گئیں، پنجاب میں 3 ہزار 753 خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سیل اور جرمانے عائد کیے گئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں 13 سو 6 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا جبکہ بلوچستان میں ایک کارخانہ اور 81 دکانیں سیل اور جرمانے کیے گئے۔

  • رواں ماہ کے اختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب  ہوں گے

    رواں ماہ کے اختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈز دستیاب ہوں گے

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1400 وینٹی لیٹردستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے تاہم کورونا کےلیےمختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی اوسی ملک بھرکی صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہے اور صورتحال میں تبدیلی کےپیش نظرانتظامات موثربنائے جارہےہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے25ہزار730بیڈز اور 5433 آکسیجن والےبیڈز مختص ہیں اور ملک میں 1400 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ رواں ماہ کےاختتام تک 1000اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے، اضافی آکسیجن بیڈزضرورت پڑنےپراستعمال ہو سکیں گے، آزادکشمیر،جی بی،اسلام آبادنے مزید250 وینٹی لیٹرزکیلئےدرخواست کی ہے۔

    این سی اوسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں کورونامریضوں کیلئے 379 بیڈزمختص ہیں جبکہ 68 آکسیجن بیڈز، 43 وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں تاہم کوئی مریض وینٹی لیٹرپرنہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کورونامریضوں کیلئے 151 بیڈز مختص ہیں اور 43آکسیجن بیڈز،28وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں، تاہم گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں۔

    اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں کورونا مریضوں کیلئے2148 بیڈز ، 262 آکسیجن بیڈز اور 36 وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں جبکہ کوئی کورونامریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بتایا کہ خیبرپختونخوامیں کورونامریضوں کیلئے5110 بیڈز مختص ہیں اور 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا مریضوں کیلئے 9276 بیڈز مختص جبکہ 207کورونامریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    اسی طرح سندھ میں کوروناکے مریضوں کیلئے8142 بیڈز مختص اور کوروناکے77مریض وینٹی لیٹرزپرہیں جبکہ کوئٹہ میں35،مظفرآباد میں10وینٹی لیٹرز ہنگامی حالت کیلئے دستیاب ہیں۔

  • کورونا 24گھنٹے کے دوران مزید 101 پاکستانیوں کی جان لے گیا

    کورونا 24گھنٹے کے دوران مزید 101 پاکستانیوں کی جان لے گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ19ہزار536ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد انتقال کرگئے، تعداد2356 تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ19ہزار536ہوگئی۔

    ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے101افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد دو ہزار356ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران5834نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان میں کوروناکیسزکی تعدادایک لاکھ19ہزار536ہوگئی۔

    ملک کے مختلف اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے78ہزار789مریض زیرعلاج ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے صحت یاب افراد ہونے والے افراد کی تعداد38ہزار391ہوگئی

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ملک بھر میں24گھنٹے کےدوران26ہزار573ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 7لاکھ80ہزار825کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سماجی فاصلے کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، عوام نے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو کیسز کی تعداد اچانک بڑھ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رواں سال 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا۔

  • کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج ترتیب

    کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج ترتیب

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا ڈیوٹی والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج ترتیب دے دیا گیا، مراعاتی پیکج پرڈاکٹروں سمیت فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وصوبائی متعلقہ حکام کی این سی اوسی اجلاس کو بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی102لیبزمیں کوروناٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے، ٹیلی ہیلتھ کےذریعے شہریوں کوطبی مشاورت دی جاری ہے، 5823 شہریوں نے ٹیلی ہیلتھ پر طبی مشاورت کے لیے رابطہ کیا اور 188ڈاکٹروں نے1374 شہریوں کو طبی مشاورت فراہم کی۔

    اجلاس میں آئندہ2ماہ کےلیےکوروناپرقلیل وطویل مدت اقدامات پر غور کیا گیا اور کورونا ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کے لیے مراعاتی پیکج کی سفارشات زیر غور آئیں۔

    این سی او سی نےکوروناڈیوٹی والےطبی عملے کےلیےخصوصی پیکج ترتیب دے دیا، مراعاتی پیکج پر ڈاکٹروں سمیت فریقین سے مشاورت کرے گی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں، مارکیٹوں، صنعتوں، ٹرانسپورٹر کےخلاف کارروائیاں کی گئیں ، بلوچستان میں کورونا ایس اوپیزکی691خلاف ورزیاں کی گئیں، جس پر 250دکانوں اور 92گاڑیوں پر جرمانےعائد کیے گئے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں769 دکانوں ،776 گاڑیوں کو بند کیا یا جرمانے کیے گئے، سندھ میں بھی مختلف دکانوں اور مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ کے پی میں302دکانیں سیل،221 گاڑیاں بند اور 1933 افراد کو جرمانے کیے گئے۔

    اجلاس میں بتایا کہ گلگت بلتستان میں70 گاڑیوں اور 67دکانوں کے خلاف کاروائی کی گئی، اسلام آباد میں ایس او پیز کی 101خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر 13 ہوٹلوں، 24 دکانوں، 2صنعتوں اور 36گاڑیوں کو جرمانے اورسیل کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر میں ایس اوپی کی خلاف ورزی پر 422کارروائیاں کی گئیں۔

  • نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اسپتالوں کو 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اسپتالوں کو 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی بحالی کے لیے 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے، کرونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کووڈ 19 پیکج بھی آج فائنل کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے جون کے اختتام تک 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان این سی او سی کا کہنا ہے کہ ادارے کا ہیلتھ کیئر صلاحیت بڑھانے کے لیے تیز ترین عمل جاری ہے۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پروکروٹمنٹ کی منظوری آج این سی او سی اجلاس میں دی جائے گی، کرونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کووڈ 19 پیکج بھی آج فائنل کیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے 52 وینٹی لیٹرز سندھ بھیج دیے گئے، سندھ میں ڈیمانڈ کے پیش نظر 50 وینٹی لیٹرز 3 روز میں بھیجے جائیں گے۔ این سی او سی نے وینٹی لیٹرز اور بیڈز آپریٹ سے متعلق ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا۔

    این سی او سی ترجمان نے کہا کہ مردان، صوابی اور پشاور کے اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے۔ پنجاب میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے اضافی بیڈز کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بلوچستان حکومت کو 10 وینٹی لیٹرز موصول ہوچکے ہیں جبکہ وہاں ہیومن ریسورس پر کام جاری ہے، گلگت بلتستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم پر پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، گلگت بلتستان میں 62 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، مزید 10 فراہم کیے جائیں گے۔

  • ایس اوپیز کی خلاف وزری پر  صوبوں میں کارروائیاں،  رپورٹ موصول

    ایس اوپیز کی خلاف وزری پر صوبوں میں کارروائیاں، رپورٹ موصول

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو صوبوں میں ایس اوپیزکی خلاف وزری پر 24 گھنٹے کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جس میں صوبوں میں کارروائیوں سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے کارروائیاں جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو 24 گھنٹے کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

    جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں294 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور کارروائی میں 128 دکانیں،57گاڑیاں بند اور جرمانے عائد کئے گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خصوصی ٹیموں کےمارکیٹس، بازاروں کے دورے کئے ، ایس او پیز خلاف ورزیوں کے 2593 کیسز سامنے آئے، جس پر 792 دکانیں، 4کارخانے اور 615گاڑیاں بند کرکے جرمانے عائد کردیئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں بھی ایس اوپیزکی خلاف وزری پر دکانیں سیل اور گاڑیوں پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ کےپی میں 406 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،2 جس کے باعث 2 دکانوں سیل اور 22 گاڑیوں پر جرمانے کئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز خلاف ورزیوں کے 153 کیسز سامنے آئے، جس میں 43 دکانیں بند اور 47 گاڑیوں کو جرمانے ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 379 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے باعث 55 دکانیں سیل اور 87گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔

    اسی طرح اسلام آبادمیں 44ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، کارروائیوں میں 23 دکانیں،2 کارخانے اور 11 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔

  • ملک میں کورونا کے 4ہزار734 نئے کیس رپورٹ، مزید 97 اموات

    ملک میں کورونا کے 4ہزار734 نئے کیس رپورٹ، مزید 97 اموات

    اسلام آباد : ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد انتقال کرگئے جبکہ اسی دوران4734نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس  کی تباہ کاریاں اپنی شدت سے جاری ہیں، ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 4ہزار 734 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59 ہزار 467 ہوگئی۔

    اس حوالے سے این سی او سی نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے97افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد1935ہوگئی۔

    این سی اوسی کے مطابق ملک میں24گھنٹے کے دوران4734نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد93ہزار983ہوگئی، اس وقت کورونا کے59ہزار467مریض ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔

    ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جسے اب 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    حکومت نے تین اپریل سے ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے تاہم اندرونِ ملک پروازیں11 اپریل تک معطل رہیں گی۔