Tag: NCOC

  • 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کرونا ویکسینیشن لازمی قرار

    12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کرونا ویکسینیشن لازمی قرار

    اسلام آباد: ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں‌ 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹنگ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے دوران بارہ سال سے زائد عمر کے تمام طالب علموں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

    این آئی ایچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، آئندہ دو ہفتوں میں تعلیمی اداروں میں کرونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق کرونا ٹیسٹنگ میں زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ بند رکھے جائیں گے، اور 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کرونا ویکسینیشن لازمی ہوگی، جس کا آغاز یکم فروری سے ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 100 فی صد طلبہ کی ویکسینیشن یقینی بنائی جائے گی، اور ویکسینیشن سے استثنیٰ کے لیے طلبہ کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، جب کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے طلبہ تعلیمی سہولتوں سے محروم رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کراچی یومیہ شرح میں بدستور سرفہرست ہے، کراچی میں کرونا مثبت آنے کی شرح تقریباً 39 فی صد ہو گئی ہے، گوجرانوالہ میں شرح 15، حیدر آباد میں 14، لاہور میں تقریباً 13 فی صد،اسلام آباد میں 9، راولپنڈی میں 7.6 اور پشاور میں 7.24 فی صد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں شرح ساڑھے 18 فی صد، پنجاب میں 5، آزاد کشمیر میں 3، بلوچستان میں ڈھائی فی صد رہی، جب کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کرونا مثبت آنے کی شرح ساڑھے 9 فی صد ہو گئی ہے۔

  • این سی او سی اجلاس: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع

    این سی او سی اجلاس: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے نئی مجوزہ پابندیاں پیش کی گئیں، کرونا وائرس کی نئی پابندیوں کا اطلاق آئندہ 48 گھنٹے میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار پر غور کیا گیا، این سی او سی نے کرونا کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    صوبوں نے این سی اوسی کو پابندیوں پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن پر بریفنگ دی، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں کرونا وائرس کے حوالے سے نئی مجوزہ پابندیاں این سی او سی کو پیش کی گئیں۔

    اجلاس کے اعلامیے کے مطابق این سی اوسی نے کرونا وائرس کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے صوبوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی، نئی پابندیوں پر اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس کی نئی پابندیوں کا اطلاق آئندہ 48 گھنٹے میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں ہوں گی۔

  • این سی او سی کا کرونا پھیلاؤ پر اظہار تشویش، بڑی پابندیوں کا عندیہ

    این سی او سی کا کرونا پھیلاؤ پر اظہار تشویش، بڑی پابندیوں کا عندیہ

    اسلام آباد: این سی او سی نے ملک میں کرونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فوری فیصلے صادر کردئیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا کے پانچویں لہر کے باعث این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں کورنا کے پھیلاؤ کی رفتار پر اظہار تشویش کیا گیا اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت کی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

    این سی او سی نے صوبوں کو کرونا ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں ہیں۔

    اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں این سی او سی نے17جنوری سے فضائی سفر کےدوران کھانا دینے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی کھانا دینے پر پابندی عائد لگادی ہے، این سی اوسی نے ہدایت کی کہ سول ایوی ایشن فضائی سفر کے دوران اور ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عمل کرائے۔

    این سی او سی نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ صوبے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کریں اور شعبہ تعلیم ،ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔

    این سی اوسی نے صوبوں خاص کر حکومت سندھ کیساتھ وبا کےپھیلاؤ پر ملکر کام کرنے کا عزم کا اعادہ کیا اور صوبوں کو آکسیجن اسٹاک سے متعلق سروے کرانے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں کورونا وبا کے پیش نظر شہری علاقوں میں بعض پابندیوں کی تجویز بھی زیر غور آئی اس کے علاوہ این سی او سی نے صوبائی وزرا ئے تعلیم کا اجلاس 17جنوری کو طلب کرلیا ہے، اجلاس کے دوران شعبہ تعلیم سے متعلق نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا۔

  • پاکستان میں کورونا کی بوسٹرڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی اعلان

    پاکستان میں کورونا کی بوسٹرڈوز کیلئے عمر کی حد میں کمی اعلان

    اسلام آباد : پاکستان میں بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کا اعلان کردیا گیا ، جس کے بعد 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آنے کے بعد بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کردی، فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔

    این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکتے ہیں بوسٹر ویکسین مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے یکم دسمبر کو این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دی تھی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

  • ملک میں کورونا وائرس کی شرح 6.12فیصد ہوگئی، این سی او سی

    ملک میں کورونا وائرس کی شرح 6.12فیصد ہوگئی، این سی او سی

    کراچی : ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹے میں کورونا وائرس کےمزید5مریض انتقال کرگئے، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28ہزار992 تک جاپہنچی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید5مریض انتقال کرگئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والےافراد کی تعداد28ہزار992ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ24گھنٹےمیں49ہزار270کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران مزید301افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا کےٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح6.12فیصد تک ہو گئی ہے، کوروناکے651مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے 2ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے افراد کی تعداد بھی 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

  • کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی، این سی او سی نے عوام کو خبردار کردیا

    کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی، این سی او سی نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے بڑھنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح دو فیصد سے بڑھ کر چھ فیصد ہوگئی، شہری ماسک ضرورپہنیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور میجر جنرل ظفر اقبال کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، وزیر اقتصادی امور عمر ایوب اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی مجموعی صورتحال ، پھیلاؤ اور قومی ویکسین حکمت عملی پر غور کیا گیا، این سی او سی نے ویکسینیشن کے بارے سخت اقدامات پر اتفاق کیا۔

    این سی او سی اعلامیے کے مطابق کہ اومی کرون کی صورت کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے، تین روز میں کراچی کی کورونا کیسز شرح 2 سے 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اومی کرون کے بیشتر کیسز کراچی میں سامنے آ رہے ہیں۔

    این سی او سی نے ضلع وار کورونا ویکسینیشن مہم پر غور بھی کیا جبکہ صوبوں کو کورونا ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

    این سی او سی نے ہدایت کی کہ صوبے ضلعی سطح پر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں اور کورونا پھیلاؤ کی رفتار کے پیش نظر شہری ماسک ضرور پہنیں اور شہری سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔

    این سی او سی نے ہدایت کی کہ شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسینیشن کرائیں، ویکسینیٹڈ افراد اومی کرون سے کم متاثر ہوتے ہیں۔

  • پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں دو حصوں میں تقسیم

    پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں دو حصوں میں تقسیم

    لاہور : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان کے بعد3جنوری سے کرنے کے بعد پنجاب حکومت نے ایک اوراعلان کردیا۔

    پنجاب کی صوبائی حکومت نے سردیوں کی چھٹیوں کی ایک اور نئی تاریخ دے دی اور سردیوں کی چھٹیوں کو دو فیز میں تقسیم کردیا گیا۔

    اس حوالے سے سریوں کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے24 اضلاع میں 23دسمبر سے6جنوری تک چھٹیاں ہونگی۔

    اس کے علاوہ پنجاب کے12 اضلاع میں 3سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ میانوالی، اٹک، جہلم، مظفرگڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی میں3سے13جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق راجن پور ،لیہ ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور چنیوٹ کے تعلیمی اداروں میں بھی 3سے13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

  • این سی او سی کا بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

    این سی او سی کا بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، این سی او سی کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بوسٹر ڈوز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے لیے اہل ہیں، 30 سال سے زائد افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کی سہولت یکم جنوری سے دستیاب ہوگی۔ اہل افراد اپنی من پسند ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

    این سی او سی نے کرونا وائرس صورتحال پر نیشنل ویکسین اسٹریٹجی پر بھی غور کیا، این سی او سی نے ویکسی نیشن کے بارے میں سخت اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے صوبوں میں ویکسی نیشن کی مقررہ اہداف پر بھی نظر ثانی کی۔

    صوبوں میں ویکسی نیشن کے نئے اہداف کے حصول کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 لاکھ 13 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، ملک کے 14 کروڑ 15 لاکھ سے زائد آبادی کی ویکسی نیشن کرلی گئی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ دنیا کے 95 ممالک میں اومیکرون کے 58 ہزار کیسز سامنے آچکے ہیں، یورپ اومیکرون ویرینٹ کا مرکز ہے، ڈنمارک اور برطانیہ میں اومیکرون کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے، بھارت میں اومیکرون کے اب تک 149 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ شہری کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کروائیں۔

  • این سی او سی: زیادہ ویکسینیشن شرح والے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

    این سی او سی: زیادہ ویکسینیشن شرح والے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

    لاہور: این سی اوسی کی جانب سے ریچ ایوری ڈور ویکسینیشن مہم کے تحت پنجاب میں زیادہ ویکسینیشن کی شرح والے علاقوں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں 55 فی صد سے زائد والے علاقے بہترین، 45 سے زائد والے بہتر قرار دے دیے گئے، جب کہ 45 فی صد سے کم ویکسینیشن شرح کے شہروں کو تیسرا درجہ دے دیا گیا۔

    محکمہ صحت نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا، نوٹیفیکیشن کا اطلاق 16 سے 31 دسمبر تک ہوگا۔

    بہترین

    نوٹیفیکیشن کے مطابق 55 فی صد سے زائد ویکسینیٹد شرح والے علاقوں میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    55 فی صد سے زائد ویکسینیشن شرح والے شہروں میں منڈی بہاؤالدین، نارووال، جہلم، روالپنڈی، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد اور لودھراں شامل ہیں، جہاں سماجی سرگرمیاں، ڈائننگ، شادی کی تقریبات، کاروباری و دفتری اوقات، کھیل، جم، سینما اور مذہبی تقریبات بھی معمول کے مطابق چلیں گی۔

    ان علاقوں میں انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ 100 گنجائش کے ساتھ چل سکے گی، ریل گاڑی 100 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی، مکمل ویکسینیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہوگی، اور تعلیمی ادارے معمول کے اوقات میں 100 فی صد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

    بہتر

    این سی او سی کے مطابق 45 سے 55 فیصد ویکسینیشن شرح والے علاقوں میں پابندیاں عائد رہیں گی، سیکریٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ 45 سے 55 فیصد ویکسینیشن شرح والے شہروں میں لاہور، گوجرانولہ، ملتان، سرگودھا، گجرات، سیالکوٹ، چکوال، اوکاڑہ، وہاڑی، رحیم یار خان، شیخوپورہ، اٹک، خوشاب، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، خانیوال، پاکپتن، راجن پور، مظفرگڑھ اور چنیوٹ شامل ہیں۔

    ان علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی، انڈور تقریبات کی 500 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی، آؤٹ ڈور تقریبات 1000 افراد کی گنجائش کے ساتھ ہو سکیں گی۔

    انڈور ڈائننگ 70 فی صد جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ 100 فی صد گنجائش کے ساتھ رات 11:59 تک جاری رہے گی، انڈور شادی کی تقریبات 500 جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات 1000 افراد کی گنجائش کے ساتھ رات 11:59 تک جاری رہیں گی۔

    سینما گھر، دفاتر، مزار اور جمز مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لیے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 70 فی صد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

    تیسرا درجہ

    45 فیصد سے کم ویکسینیشن شرح والے علاقوں میں پابندیوں کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں، ان شہروں میں بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، جھنگ، قصور، ننکانہ صاحب اور ساہیوال شامل ہیں، جہاں تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک ہو سکیں گی۔

    ان ڈور تقریبات 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ، آؤٹ ڈور تقریبات 500 افراد کی گنجائش کے ساتھ جاری رہیں گی، انڈور ڈائننگ 50 فیصد جب کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ 100 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 11:59 جاری رہے گی۔

    سینما گھر، جمز اور مزار مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لیے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فی صد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے، تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے۔

    سیکریٹری عمران سکندر بلوچ کے مطابق صوبہ بھر میں ان باونڈ پیسنجرز پالیسی نافذ رہے گی، ڈومیسٹک پروازوں میں رفرشمنٹس کی اجازت ہوگی، جب کہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسینیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے، حکومتی احکامات کے مطابق صرف ویکسینیٹڈ افراد کو عوامی سروس اسٹیشنز پر سہولت فراہم کی جائیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین، نارووال، جہلم، روالپنڈی، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد اور لودھراں کے علاقوں نے ویکسینیشن مہم میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، باقی اضلاع بھی اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔

  • اومی کرون ، حکومت کا بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں  کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    اومی کرون ، حکومت کا بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : این سی او سی نے کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک واپس آنے کی اجازت دے دی تاہم ویکسین سرٹیفکیٹ،ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کیٹگری سی ممالک میں موجود پاکستانی 31 دسمبر تک واپس آ سکتے ہیں ، مستند نائیکوپ اور پی اوسی کے حامل افرادواپس آسکیں گے تاہم ویکسین سرٹیفکیٹ،ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

    این سی اوسی کے مطابق واپس آنے والے پاکستانیوں کو کورونا پروٹوکولز پر عملدرآمد کرنا ہو گا ، کیٹگری سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو مکمل ویکسی نیشن کرانا ہو گی۔

    کیٹگری سی ممالک سے آنے والے منفی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ امی کرون والے ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ لازم ہو گا۔

    این سی او سی کے مطابق بیشترممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع نہیں ہوئی، 15 سے 18سال کے بچوں کے لیے ویکسیشن کی شرط میں نرمی کردی گئی، 15سے 18سال کے بچوں کو31 جنوری 2022 تک سفر کی اجازت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے این سی اوسی نے اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر مزید نو ممالک کو کیٹیگری سی میں شامل کردیا تھا ، جس کے بعد کیٹ سی لسٹ شامل ممالک کی تعداد پندرہ ہوگئی تھی تاہم پاکستان آنیوالے مسافر کورونا پروٹوکول پر عمل کے پابند ہوں گے۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کیٹ سی ممالک سے آنے والوں کو ایگزمشن کمیٹی سے ایگزمشن سرٹیفکیٹ لینا ہوگا اور پاکستان آنے والے افراد کیلئے مکمل ویکسی نیشن اور 6 سال سے زائدعمر افراد کیلئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے۔