Tag: NCOC

  • کورونا وائرس کے 81 مریض جان کی بازی ہار گئے

    کورونا وائرس کے 81 مریض جان کی بازی ہار گئے

    اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے 81 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے81 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد24 ہزار 85 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کوویڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہوگئی۔

    یشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 72 ہزار 98 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 64 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 66لاکھ 16 ہزار 130 کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 513 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 3 کروڑ 9 لاکھ 21 ہزار 232 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 74ایک کروڑ89لاکھ 76 ہزار افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 24گھنٹے میں ریکارڈ 8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوروناویکسینیشن مہم بھرپور اندازمیں جاری ہے ، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا یومیہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 24گھنٹےمیں ریکارڈ8 لاکھ 67226 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ، اب تک 2کروڑ87لاکھ 43225 کورونا ویکسین ڈوزلگائی جا چکی ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل پاکستان نے ایک دن میں 7لاکھ 78ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگا کر ویکسینیشن کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا تھا ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ایک دن میں 10لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، ایک دن میں 86 مریض جاں بحق اور 4500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • این سی او سی کا کراچی میں کورونا  کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت سے  بھرپور تعاون کا فیصلہ

    این سی او سی کا کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت سے تعاون اور ہر ممکن مدد کا فیصلہ کرلیا ، وفاقی اقدامات میں آکسیجن،وینٹی لیٹرز اور آکسجنیڈبیڈز میں اضافہ شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج این سی اوسی اجلاس میں کراچی میں وباکےپھیلاؤکاجائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا ہے کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور سندھ حکومت کی مدد کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ وفاقی اقدامات میں آکسیجن،وینٹی لیٹرز اور آکسجنیڈبیڈز میں اضافہ شامل ہے اور ایس او پیزپرعملدرآمدکیلئےقانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی تعینات کئے جائیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سندھ میں فوری طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ گراؤنڈ پر عملدرآمد کرنے سے بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں بھی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ کراچی میں صورت حال نازک ہے، وفاق یا صوبائی حکومت کچھ بھی کرے موثر وہ ہوگا جو عوام کرے گی۔

    سربراہ این سی او سی نے کہا تھا کہ عوام سماجی رابطے کم رکھیں گے تو وبا کی چوتھی لہر پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے، ویکسینیشن نے بڑی مشکل سے مومینٹم پکڑنا ہے، ہمارے خیال میں مکمل شہر کو بند نہیں کرنا چاہیے۔

  • یکم اگست کے بعد اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں پر بڑی شرط عائد

    یکم اگست کے بعد اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں پر بڑی شرط عائد

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیتے ہوئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر یکم اگست سےاندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ شہری پریشانی سےبچنےکےلیے31جولائی تک ویکسین لگوالیں اور شہری ویکسی نیشن کراکرسرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

    دوسری جانب این سی اوسی نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 18سال سے زائد عمر کے افراد بلا ویکسی نیشن اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، پابندی کا اطلاق یکم اگست سےاندرون ملک پروازوں پر ہوگا۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سفر کرنے والےپابندی سےمستثنیٰ ہوں گے، ری ایکشن کی وجہ سے ویکسین نہ لگوانے والے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے جبکہ غیرملکیوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    این سی اوسی کے مطابق بیرون ملک سے ویکسینیشن کی دستاویزرکھنے والوں پربھی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

  • کورونا کی چوتھی لہر ، این سی اوسی کی عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    کورونا کی چوتھی لہر ، این سی اوسی کی عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کے کورونا روکنے کے اضافی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عید الا ضحی سے متعلق ایس او پیز عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا اور اسلام آباد؛ کراچی سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ پرغور کیا گیا۔

    این سی اوسی نے حکومت سندھ کے کورونا روکنے کے اضافی اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں کورونا پھیلاؤ کے مد نظر 500 آکسیجن سلنڈراور 30وینٹی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فورم کو ویکسی نیشن کی استعداد بڑھانے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں روزانہ ساڑھے 5لاکھ ویکسین لگائی جا رہی ہیں ، ملک میں صرف عید الاضحی کے دن ویکسین مراکزبند رہیں گے تاہم بیرون ملک جانے والوں اور طلبا کے لیےموڈرناویکسین فراہمی بڑھادی گئی ہے۔

    عید پر این سی او سی کے جاری احکامات اور ایس او پیز پرعمل نہایت اہم قراردیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    خیال رہے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید سینتیس افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

  • کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے شیڈول میں تبدیلی ، پاکستانی عوام کیلئے اہم خبر

    کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کے شیڈول میں تبدیلی ، پاکستانی عوام کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : این سی اوسی نے سائینو فارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کے ڈوز شیڈول میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سائینو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد ، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز28 دن بعد لگائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خوراکوں کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسین ڈوز شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے ۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ سائینوفارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کا ڈوز شیڈول تبدیل کیاگیا ہے جبکہ مقررہ مدت کے بعد دوسری ڈوزکیلئے واک ان کی سہولت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق سائینو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد ، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز28 دن بعد لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ویکسین ڈوز میں زیادہ گیپ کا فیصلہ عالمی پریکٹس کے مدنظر کیا ہے۔

    اس سے قبل آسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری ڈوز84دن بعدلگائی جا رہی تھی جبکہ سائینوویک اور سائینو فارم کی دوسری ڈوز45دن بعدلگائی جا رہی تھی۔

  • پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھنے لگا، اسد عمر نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : این سی اوسی کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے ، عید کی چھٹیوں میں بےتحاشا احتیاط کی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکی چوتھی لہر سے پاکستان میں اثرات مرتب ہوناشروع ہوگئے ، کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد ویکسین لگوائیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی قسم کےکوروناکےپھیلنےکےخدشات بڑھ رہے ہیں، بھارتی قسم کے وائرس نے خطے میں بہت تباہی پھیلائی ہے ، ویکسین نہ لگوانے والے عید کی چھٹیوں پر سیاحتی مقامات پرنہ جائیں۔

    سربراہ این سی او سی نے کہا پاکستان میں 2کروڑ 21لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے، جنہوں نے ایک بھی ڈوز نہیں لگائی انھیں 4 گنا زیادہ خطرہ ہے، عید کی چھٹیوں میں بےتحاشا احتیاط کی ضروری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوروناصورتحال پر پاکستان کی دنیا نے تعریف کی ہے، عوام سے پھر اپیل کرتا ہوں ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

    دوسری جانب معاون خصوصی برائےصحت فیصل سلطان نے کہا کہ روزانہ ڈھائی ہزار کیسز بڑھ رہے ہیں، قومی سطح پر پانچ سے چھ فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے، خدارا ماسک لگائیں۔

  • این سی او سی سربراہ کا کرونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش

    این سی او سی سربراہ کا کرونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش

    اسلام آباد: این سی او سی سربراہ نے ملک میں یک دم کرونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے بڑی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسدعمر نے کہا کہ بھارتی قسم کا وائرس مختلف ممالک میں تباہی مچارہاہے جبکہ پاکستان کے اسپتالوں میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    این سی او سی سربراہ نے کرونا کیسز میں حالیہ اضافے اور تیزی سے ہوتی اموات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور قوم سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے اور ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالیں۔

    دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں اڑتالیس ہزار نو سو دس ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے دو ہزار پانچ سو پینتالیس کیسز مثبت آئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 5.2 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق عالمی وبا کے باعث گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے سینتالیس مریض انتقال کرگئے،جس کے بعد عالمی وبا سے انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 22ہزار689ہوگئیں ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 42310 تک جاپہنچی ہے، جن میں سے 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

  • ایس او پیز خلاف ورزیوں کے باعث کرونا کیسز میں اضافہ

    ایس او پیز خلاف ورزیوں کے باعث کرونا کیسز میں اضافہ

    اسلام آباد: ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث ملک میں کرونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں،جس کے نتیجے میں اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

    این سی او سی کی جانب سے بیان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں اڑتالیس ہزار نو سو دس ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے دو ہزار پانچ سو پینتالیس کیسز مثبت آئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 5.2 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق عالمی وبا کے باعث گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے سینتالیس مریض انتقال کرگئے،جس کے بعد عالمی وبا سے انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 22ہزار689ہوگئیں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: حکومت آزاد کشمیر نے سیاحت پر پابندی لگا دی

    این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 42310 تک جاپہنچی ہے، جن میں سے 2 ہزار 336 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کرونا کیسز کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے دو اہم ترین فیصلے سامنے آئے،پہلے پہل سندھ حکومت نے صوبے میں ان ڈور ڈائننگ، تفریحی مقامات اور اسکول دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

    مزید پڑھیں: سندھ میں ان ڈور ڈائننگ، تفریحی مقامات ایک بار پھر بند

    دوم کرونا کے بڑھتے کیسز اور وبا کی نئی لہر کے پیش نظر آزاد کشمیر حکومت نے دس دن کے لیے ‏سیاحت پر پابندی عائد کی۔

  • بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، این سی او سی کی ہدایت پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کو بڑھا کر 50 فی صد کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کہا گیا کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے فلائٹ آپریشن میں اضافہ کر دیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی 2021 سے ہو گا۔

    این سی او سی کے مطابق اس اضافے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے، اس سلسلے میں اضافی انتظامات کے لیے ایئر پورٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کو اقدامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے اندرون ملک ہوائی سفر کے لیے بھی ویکسین لازمی شرط ہوگی، جب کہ عید پر سیاحتی مقامات کے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئیں، اور تمام سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کے لیے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

    دوسری طرف کرونا ایس او پیز پہ عمل درآمد کے لیے پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرونا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہیٹ میپس کی مدد سے اسمارٹ لاک ڈاؤنز کا نفاذ جاری رہے گا۔

    این سی او سی نے بھی بتایا کہ پاکستان نے 2 کروڑ سے زائد ویکسین ڈوزز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی، جب کہ یکم جولائی سے اب تک 40 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔