Tag: NCOC

  • کرونا وائرس: مزید 73 افراد کا انتقال ہو گیا

    کرونا وائرس: مزید 73 افراد کا انتقال ہو گیا

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 73 مریض انتقال کر گئے، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 316 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 5 ہزار 152 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 61 ہزار 437 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 62 ہزار 845 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 82 ہزار 276 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 60 ہزار 162 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.56 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 12 لاکھ 4 ہزار 529 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 70 ہزار 338 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 729 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 6 ہزار 500 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 940 کیسز، اسلام آباد میں 70 ہزار 79 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 669 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 182 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا کی تیسری لہر کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 149 افراد جاں بحق

    کرونا کی تیسری لہر کا ایک اور ہلاکت خیز دن، 149 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 149 مریض انتقال کر گئے، یہ کرونا وبا کی تیسری لہر کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں، ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے 6 ہزار 127 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 56 ہزار 285 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    کرونا کے 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 80 ہزار 559 ہے۔

    24 گھنٹوں میں 71 ہزار 836 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.52 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 67 ہزار 572 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 197 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 5 ہزار 438 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 822 کیسز، اسلام آباد میں 69 ہزار 556 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 15 ہزار 524 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 176 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • این سی او سی کا رمضان المبارک سے قبل اہم فیصلے کرنے کا عندیہ

    این سی او سی کا رمضان المبارک سے قبل اہم فیصلے کرنے کا عندیہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کرونا سے متعلق موجودہ پابندیوں میں تین روز کی توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، اجلا میں ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق صورت حال پر غور کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وصوبائی حکام نے شرکت کی۔

    این سی او سی نے رمضان المبارک کے دوران کرونا ویکسینیشن پلان پر غور کیا اور فیصلہ کیا کہ عالمی وبا سےبچاؤ سے متعلق کئے گئے تمام فیصلے13اپریل تک نافذالعمل ہونگے جبکہ رمضان المبارک سےمتعلق اہم فیصلے12اپریل کو ہونگے۔

    اجلاس میں شرکا کو بتایا کہ رواں ماہ کافی مقدار میں کرونا ویکیسن پاکستان پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ اٹھائیس مارچ کو این سی او سی نے ملک بھر میں ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ تقریبات پر پابندی کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا جبکہ ان ڈور، آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر پانچ اپریل سے پابندی ہوگی۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سماجی، کلچرل، سیاسی، کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، این سی او سی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فیصلوں کا اطلاق کرونا کےہائی رسک اضلاع اور شہروں پر ہوگا، آٹھ فیصد مثبت کیسز کی شرح والے اضلاع پر ان فیصلوں کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کونسے اضلاع کورونا ہائی رسک ہیں؟ این سی او سی نے بتا دیا

    چھ اپریل کو این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کورونا ہائی رسک اضلاع اور شہروں میں ‏تعلیمی ادارے 27 اپریل تک بند رہیں گے۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز کا دوبارہ آغاز 19 اپریل سے ہو گا، ملک بھر میں امتحانات24 مئی سےشروع ہوں گے،این سی او سی کا کہنا تھا کہ اے اور او لیول کےامتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔

  • چینی سنگل ڈوز کین سائینو کورونا ویکسین کیلئے گائیڈ لائنز جاری

    چینی سنگل ڈوز کین سائینو کورونا ویکسین کیلئے گائیڈ لائنز جاری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے چینی سنگل ڈوز کین سائینو کورونا ویکسین کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی، جو اسٹوریج، حوالگی اور استعمال میں معاون ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے چینی سنگل ڈوز کین سائینو کورونا ویکسین کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ، کین سائینو ویکسین کی گائیڈ لائنز این سی او سی نے جاری کیں، گائیڈ لائنز کین سائینو ویکسین اسٹوریج، حوالگی اور استعمال میں معاون ہوں گی۔

    گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ کین سائینو ویکسین 18 سال سےزائد عمر افراد کولگے گی تاہم یہ ویکسین بخار میں مبتلا افراد کو نہیں لگائی جائے گی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار افراد صحت یاب ہونے پر ویکسین لگوا سکیں گے جبکہ کین سائینو کیموتھراپی کرانیوالے فرد کو 28 روز بعد اورٹرانسپلانٹ کرانیوالے افراد کو 3 ماہ بعد لگائی جائے گی۔

    گائیڈ لائنز کے مطابق کین سائینو شدید امراض امراض قلب، سانس ، معدہ ، جگر،گردہ میں مبتلا مریضوں کونہیں لگائی جائے تاہم حاملہ اور دودھ پلانےوالی ماؤں سےمتعلق کین سائینو کا ڈیٹا دستیاب نہیں۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ کین سائینو کو 2 تا 8 سینٹی گریڈ پرمحفوظ رکھنا ہو گا، ہر فرد کو کین سائینو ویکسین کی ایک خوراک لگائی جائے گی۔

    خیال رہے حکومت پاکستان نے کین سائینو کورونا ویکسین کی 30 لاکھ 60 ہزار ڈوز چینی کمپنی سےخریدی ہے، جس میں سے کین سائینو ویکسین کی 60 ہزار خوراکیں درآمد کر چکا ہے۔

  • این سی اوسی کا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِ تشویش

    این سی اوسی کا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِ تشویش

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور محمودالزمان کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس میں این سی اوسی نے ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننا ، سماجی فاصلےکاخیال نہ رکھنا اور کاروبارکیلئے مختص اوقات کی خلاف ورزی قابل تشویش ہے۔

    این سی او سی نے کورونا ویکسین خریداری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نےایک ملین سائینو فارم کورونا ویکسین کی خریداری کی ہے ، خریدی گئی ایک ملین کوروناویکسین صوبوں کو فراہم کر دی۔

    اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں جبکہ 65سال سےزائدعمرشہریوں کوواک ان ویکسی نیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا ، 65 سال سے زائد عمر والوں کو موقع پر کورونا رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔

    این سی اوسی کو بچوں میں کوروناکیسزکی شرح میں اضافے پر بریفنگ دی گئی ، جس میں کہا گیا کوروناکی موجودہ لہرمیں بچوں میں کیسزکی شرح میں بڑا اضافہ نہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا وباکی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کےمطابق گزشتہ ایک روز میں 5 ہزار 234 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح دس اعشاریہ چارتین فیصد رہی۔

    چوبیس گھنٹے میں مہلک وائرس مزید 83 جانیں نگل گیا، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموت کی تعداد 14 ہزار613 ہوگئی۔

  • این سی او سی کا بڑا فیصلہ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد

    این سی او سی کا بڑا فیصلہ، ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد

    اسلام آباد: کرونا کے مسلسل بڑھتے کیسز اور اموات میں اضافے پر این سی او سی نے مزید اہم فیصلے کئے ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسد عمر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اور کے پی کے میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں این سی او سی نے ملک بھر میں ان ڈور، آؤٹ ڈور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ تقریبات پر پابندی کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا جبکہ ان ڈور، آؤٹ ڈور شادی تقریبات پر پانچ اپریل سے پابندی ہوگی۔

    این سی او سی نے یہ بھی واضح کیا کہ صوبوں کو شادی تقریبات پر پابندی کے ٹائم فریم کا اختیارہوگا، صوبے کرونا شرح کےمطابق شادی کی تقریبات پر فیصلہ کرسکتے ہیں۔

    این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سماجی، کلچرل، سیاسی، کھیلوں کی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی، اس کے علاوہ کرونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بین الصوبائی آمدورفت میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا تاہم بین الصوبائی آمدورفت سےمتعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سےہو گا۔

    این سی او سی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ فیصلوں کا اطلاق کرونا کےہائی رسک اضلاع اور شہروں پر ہوگا، آٹھ فیصد مثبت کیسز کی شرح والے اضلاع پر ان فیصلوں کا فوری اطلاق کیا جائے گا۔

    این اسی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ این سی او سی صوبوں کو کرونا ہاٹ اسپاٹ کے نقشے فراہم کرے گا، کرونا ہاٹ اسپاٹ میپنگ سےلاک ڈاؤن کے نفاذ میں آسانی ہو گی۔

    گذشتہ روزنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کرونا وبا کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، چوبیس گھنٹے میں مزید 57 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 45 ہزار 656 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4767 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.44 فیصد رہی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کرونا کی تباہ کاریاں رُک نہ سکیں، مزید 4767 افراد کرونا کا شکار

    کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے تین علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا جاچکا ہے، ان علاقوں میں ڈی سی کالونی، راہوالی اور واپڈا ٹاؤن شامل ہیں۔

    تینوں علاقوں میں گوشت، دودھ اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ جبکہ پیٹرول پمپس، کریانہ اور سبزی کی دکانوں کو صبح9 سے شام 7 تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا میں تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ملک بھر میں معاون سرگرمیوں پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ آج صبح این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے۔

    یاد رہے  اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سخت پابندیاں لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا  تھا  کہ محتاط رہیں کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور زیادہ مہلک ہے۔

    خیال رہے کوروناوائرس کی تیسری لہرتیزی سے شہریوں کولپیٹ میں لینے لگی  ہے اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،  چوبیس گھنٹےمیں کورونا سے مزید20 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 13  ہزارآٹھ سوتریسٹھ ہو گئی۔

    این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران مزید تین ہزارچھ سوانہترکیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح آٹھ اعشاریہ چار فیصد رہی۔

    ایک روز میں پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 863 ،اسلام آباد میں 672 ،خیبرپختونخوا میں 792،سندھ 232  اوربلوچستان میں 15کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا دوہزارچارسوبتیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • این سی اوسی کا ایس او پیزپر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

    این سی اوسی کا ایس او پیزپر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا ایس او پیز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہارہوئے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات ناگزیرہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں وفاقی اور صوبائی حکام نے کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات ، کورونا گائیڈ لائنز اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر بریفنگ دی۔

    این سی اوسی نے ایس او پیز پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد پر جامع نظر ثانی ناگزیر ہے، ملک میں مثبت کوروناکیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مثبت کورونا کیسز اور شرح اموات میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا شہریوں کی بڑی تعداد ماسک کا استعمال نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا۔

    این سی او سی نے کہا کہ شہریوں سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور بہتر سماجی رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی گئی تھی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت اقدامات جبکہ حالات خرابی پر کاروبار بند اور سماجی پابندیاں ناگزیرہوں گی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز ہفتہ وار، سالانہ تعطیل پربند ہوں گے۔

  • کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، صوبوں کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت

    کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، صوبوں کو ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لینے کی ہدایت

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبوں کو ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر سخت ایکشن اور کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔.

    اجلاس میں این سی اوسی نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کورونامریضوں کےاسپتال داخلوں کی شرح میں اضافہ ہوا ، کورونا سے جاں بحق نصف مریضوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔

    این سی او سی نے کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے صوبوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صوبے کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیں اور ایس او پیزپرعملدرآمدنہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کئے جائیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان جانیوالے سیاح ایس او پیز فالو کریں جبکہ صوبے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ایس اوپیز پر عدم عملدرآمد پر ٹوررازم سیکٹر بند کیا جاسکتا ہے۔

    این سی اوسی نے بزرگ شہریوں کی بروقت کوروناویکسینیشن یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے بیشتر مریض ضعیف تھے۔

    خیال رہے ملک میں کوروناکی تیسری لہرتشویشناک ہونے لگی ہے ، 24گھنٹوں میں کورونا مثبت آنےکی شرح 5.11 فیصد رہی جبکہ کورونا کے مزید29 مریضوں کاانتقال اور 2253 نئے کیسز رپورٹ سامنے آئے۔

  • پاکستان کورونا کی نئی لہر کے زد میں، ایک دن میں مزید 46 افراد جاں بحق

    پاکستان کورونا کی نئی لہر کے زد میں، ایک دن میں مزید 46 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی نئی لہر نے سراٹھا لیا، ایک دن میں مزید 46 افراد جاں بحق جبکہ 2300 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی آنے لگے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کردیئے گئے۔

    جس میں بتایا کہ ملک میں کورونا سے مزید چھیالیس افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار 476 ہوگئی، پنجاب میں ایک روزمیں سب سے زیادہ چونتیس اموات ہوئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں نو،اسلام آباد میں دو اور سندھ میں ایک مریض چل بسا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں کورونا کے42  ہزار499 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 2ہزار 338  نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح5.5 فیصد رہی اور کوروناکےفعال کیسزکی تعداد19ہزار764 تک جا پہنچی۔

    اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ گجرات میں آکسیجن بیڈ سو فیصد اور لاہور میں وینٹیلڑ 38 فیصد تک بھرگئے جبکہ اسلام آباد میں بتیس فیصد ، پشاورمیں چھبیس اورملتان میں اکیس فیصد زیراستعمال ہیں تاہم آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں۔

    خیال رہے برطانوی طرز کے کورونا کی نئی لہر پنجاب میں پھیلنے لگی، ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ عوام نےاحتیاط نہ کی تو وائرس پورے ملک کو اپنی لیپٹ میں لے سکتا ہے۔