Tag: Nebraska

  • خوفناک سمندری طوفان : ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیے

    خوفناک سمندری طوفان : ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیے

    نیبراسکا : خوفناک سمندری طوفان نے امریکا میں تباہی مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان نے بہت نقصان پہنچایا جس میں ایک ایسی عمارت کی تباہی بھی شامل ہے جس میں درجنوں افراد مقیم تھے۔

    سمندری طوفان نے امریکہ میں دو ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس دوران شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

    اس کے علاوہ خطرناک طوفان سے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے اوماہا اور نیبراسکا میں ایسے بہت سے مکانات اڑ کر دور جاگرے۔

    ریاست نیبراسکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے قریب پہنچ کر ایک بہت بڑے سمندری طوفان کا ہولناک منظر کیمرے میں ریکارڈ کرلیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کسی فلمی سین کی طرح لگتا ہے۔

    صوبہ لنکاسٹر نیبراسکا میں سمندری طوفان ایک صنعتی عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی، اس میں 70 افراد موجود تھے جس میں متعدد زخمی ہوگئے۔

    جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اوماہا کے شمال مشرق میں تقریباً 30میل (48.3 کلومیٹر) میں چھوٹے شہر مینٹن کو نقصان پہنچا ہے۔

    یہ قابل ذکر ہے کہ قومی موسمیاتی اتھارٹی نے آج ہفتے کو آوہائیو ، کانزاس ، میزوری ، اکلاہوما اور ٹیکساس ریاستوں کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان سے انتباہ جاری کیا ہے۔

  • سو سال پرانے گھر کی دیواروں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آنے لگیں

    سو سال پرانے گھر کی دیواروں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آنے لگیں

    نبراسکا: امریکا میں ایک سو سال پرانے گھر کی دیواروں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آنے لگیں تو گھر والے حیران رہ گئے، لیکن جب انھیں حقیقت معلوم ہوئی تو انھیں ایک ادارے سے مدد لینی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر اوماہا میں ایک شادی شدہ جوڑے کے سو سال پرانے گھر کی دیواروں کے اندر سے قریباً 6 ہزار شہد کی مکھیاں نکل آئیں، جنھیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

    امریکی ریاست نبراسکا کے شہر اوماہا میں مکینوں نے حال ہی میں اپنے گھر کی دیواروں میں ایک چونکا دینے والی دریافت کی، معلوم ہوا کہ وہاں 6 ہزار شہد کی مکھیاں موجود تھیں۔

    تھامس اور میریلو گوٹیری نے بتایا کہ وہ گھر کے باہر باغیچے میں ایسے پھول کافی عرصے سے اگا رہے تھے جن کا رس شہد کی مکھیاں پسند کرتی ہیں، لیکن انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ شہد کی مکھیاں ان کے 100 سال پرانے گھر کو اپنا گھر بنا لیں گی۔

    میاں بیوی کا خیال ہے کہ یہ مکھیاں اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والے سیمنٹ میں باہر کی طرف کسی سوراخ سے دیوار کے اندر داخل ہو گئی ہوں گی۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھیں شہد کی مکھیوں کی موجودگی کا اس وقت پتا چلا جب انھوں نے دیکھا کہ کچن کی کھڑکی کے باہر کچھ شہد کی مکھیاں بھنبھنا رہی ہیں، اور پھر انھیں گھر کی دوسری منزل پر 30 سے زیادہ مکھیاں نظر آئیں۔

    تھامس کے مطابق پہلے انھوں نے سوچا کہ ان مکھیوں کا خاتمہ زہر سے کیا جائے لیکن پھر انھیں یاد آیا کہ انھوں نے ماحول کے لیے شہد کی مکھیوں کی اہمیت سے متعلق بہت ٹی وی پروگرامز دیکھے ہیں، تب انھوں نے اوماہا بی کلب سے رابطہ کیا، اس کلب نے 6 سو ڈالر کے عوض شہد کی مکھیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

    مکھیاں نکالنے کے لیے کلب کے ارکان نے گھر کی دیوار میں پہلے ایک سوراخ کیا اور پھر ویکیوم کے ذریعے شہد کی مکھیوں کو جمع کیا گیا، دیوار کے اندر مکھیوں کی جانب سے بنایا گیا شہد بھی موجود تھا۔