Tag: Need

  • مستقبل میں‌ مذہبی رہنما اصول تیار کرنے کی ضرورت ہے، پوپ فرانسس

    مستقبل میں‌ مذہبی رہنما اصول تیار کرنے کی ضرورت ہے، پوپ فرانسس

    رباط : مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے انتہا پسندی سے نمٹنے کےلیے مبلغین اسلام کو تربیت فراہم کرنے کے عمل کو خوب سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے رومن کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے 34 برس بعد دورہ مراکش کے موقع پر جنونیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مستقبل کے لیے مذہبی رہ نما اصولوں کی مناسب تیاری کی ضرورت ہے۔

    پوپ فرانسس نے ضمیر کی آزادی اور مذہبی آزادی کا انسانی وقار کے بنیادی حق کے طور پر دفاع کیا ہے۔

    مسیحوں کے روحانی پیشوا نے مختلف عقیدوں کے پیروکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کسی بھی رومن کیتھولک پیشوا کا 34 برس بعد یہ پہلا دورہ ہے، انہوں نے مراکش پہنچنے کے فوراً شاہ محمد ششم کے ہمراہ آئمہ اور اسلام کے مرد و خواتین مبلغین کی تربیت کےلیے تیار کردہ مراکز کا دورہ کیا۔

    مزید پڑھیں : دہشت گرد جوکر رہے ہیں وہ مذہب نہیں‘ پوپ فرانسس

    مراکش کے سربراہ محمد ششم کا کہنا تھا کہ مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ علم کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے، بنیاد پرست سخت گیری کا کوئی فوجی یا مالی حل نہیں بلکہ اس کا واحد حل تعلیم ہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام دہشت گردوں میں مشترکہ چیز مذہب نہیں بلکہ اس سے لاعلمی ہے۔

  • پاکستان پھر آئی ایم ایف کا در کھٹکھٹائے گا، معاشی ماہرین

    پاکستان پھر آئی ایم ایف کا در کھٹکھٹائے گا، معاشی ماہرین

    اسلام آباد : پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹائے گا، معاشی ماہرین کی جانب سے پیش گوئیوں میں شدت آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے ہوں یہ ملکی معاشی ماہرین معاشی صورتحال کے باعث پاکستان کے آئی ایم ایف کے در پر جانے کی مسلسل پیشگوئی کررہے ہیں۔

    اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جاری کھاتوں کاخسارہ چودہ ارب ڈالر ہوگیا، تجارتی خسارے کا حجم پچیس ارب ڈالر تک ہے۔

    زرمبادلہ ذخائر دس ارب ڈالر کی سطح تک گر چکے ہیں جبکہ اگلے مالی سال میں پاکستان کو آٹھ ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے ادا کرنے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی متوقع ہے، شرح سود میں کئے گئے حالیہ اضافے کو بھی ماہرین آئی ایم ایف کی جانب پہلا قدم قرار دے رہے ہیں۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی باتیں گزشتہ نگراں حکومت میں شروع ہوئیں تھیں اور نواز حکومت نے آتے ہی قرض پروگرام پر دستخط کر دئیے تھے۔

    ماہرین کے مطابق مسلم لیگ نون ملکی معیشت کوئی بہتر حال میں نہیں چھوڑ کر گئی ہے، معاشی فرنٹ پر پاکستان کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

    یاد رہے مارچ میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرضوں میں ہوشربا اضافے کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا سنہ 2020 تک پاکستان پر قرضوں کا حجم 114 ارب ڈالر ہوجائے گا۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ تھمنے والا نہیں ہے، اگلے برس 2019 میں زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر ساڑھے 10 ارب ڈالر ہوجائیں گے اور سال 2020 میں صرف ساڑھے 9 ارب ڈالر کے ذخائر رہ جائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار

    حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار

    اسلام آباد : سعودی حکومت کی نئی پالیسی سے عمرہ زائرین رل گئے، حج وعمرہ کیلئے فنگرپرنٹس لازمی قرارکر دئیے گئے، جس کے بعد کراچی،لاہور اوراسلام آباد میں فنگر پرنٹس کیلئےقطاریں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار دیدی ہے، اور اس  سلسلے میں ‘‘اعتماد’’ نامی کمپنی سے بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد عمرہ کےلیے بائیو میٹرک کی تصدیق کروانے والے زائرین رل گئے۔

    سعودی قونصل خانوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 30 اکتوبر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائے گا، بائیو میٹرک صرف اعتماد کمپنی کا چلے گا، جس کے صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دفاتر ہیں۔

    سعودی حکومت کی جانب جاری شرط کے بعد زائرین صبح سویرے ہی بائیو میٹرک تصدیق کروانے کے لیے قائم کئے گئے اعتماد سینٹر پہنچ گئے ، زائرین کی بائیو میٹرک تصدیق کےلیے صرف ایک ہی سینٹر بنایا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں :  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان سرفہرست


    سعودی سفارتخانے کی جانب سے ہر عمرہ زائر کو فنگر پرنٹ کی تصدیق کروانا ہوگی ، لاہور میں اعتماد نامی کمپنی کو فنگرپرنٹ کا ٹھیکہ دیا گیا، سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    ملتان روڈ پر اعتماد سینٹر میں عمرہ زائرین کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، فنگرپرنٹ کی تصدیق کےلیے لائن میں لگے عمرہ زائرین آپس میں ہی الجھ پڑے ، زائرین کی تصدیق کروانے کےلیے ایک دوسرے کو دھکے دیئے۔

    زائرین نے سعودی حکومت کی اس نئی پالیسی پر احتجاج شروع کردیا ، زائرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستانی حکومت فوری طور پر سعودی حکومت سے اس مسئلے کا حل نکلوائے اور حکومت فوری طور پر بائیو میٹرک سسٹم ختم کروائے۔

    فنگرپرنٹس کے نام پرساڑھے چھ سو روپے کی وصولی جاری پاکستان سےاس سال بیس لاکھ افراد کی عمرہ پرجانے کاامکان ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔