Tag: Neelam Muneer

  • نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کی۔

    اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا کہ زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہ کریں۔

    مداحوں کو نیلم منیر کی تصویر اور پیغام بے حد پسند آیا اور ان کی تصویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    خیال رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالووورز کی تعداد 55 لاکھ ہے۔

  • کرونا ویکسین: نیلم منیر کا مداحوں کو اہم پیغام

    کرونا ویکسین: نیلم منیر کا مداحوں کو اہم پیغام

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی، انہوں نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو اہم پیغام بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ انہوں نے اور ان کی والدہ نے کرونا وائرس ویکسی نیشن کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

    نیلم نے لکھا کہ میں نے یہ ویڈیو صرف اس لیے بنائی ہے تاکہ دوسرے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ہمت اور حوصلہ مل سکے، کرونا وائرس سے خود کو بچائیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو لازمی کرونا ویکسین لگوائیں۔

    نیلم منیر کے علاوہ بھی متعدد پاکستانی فنکار کرونا وائرس ویکسین لگوا چکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل، ندا یاسر، یاسر نواز اور ثمینہ پیرزادہ وغیرہ شامل ہیں۔

  • نیلم منیر نے ڈپریشن سے نجات کا حل بتا دیا

    نیلم منیر نے ڈپریشن سے نجات کا حل بتا دیا

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے ڈپریشن کے حوالے سے اہم پیغام شیئر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے نام پیغام میں کہا کہ زندگی کبھی بھی گلاب کے پھول کی سیج نہیں ہوتی، ہم سب ہی اپنی زندگی میں بہت سی پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہوتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک پریشانی ہمارے لیے ڈپریشن اور افسردگی کا سبب بنتی ہے۔

    اداکارہ نے لکھا کہ ’جب ہم احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کے حل کے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں۔‘

    نیلم منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی رہنمائی کے لیے قرآن پاک نازل کیا ہے اور قرآن پاک مایوسی میں ہماری مدد کرنے کے لیے ایک ہدایت نامہ ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ہمیں افسردگی اور اضطراب سے نجات حاصل کرنے کے لیے قرآن پاک کا مطالعہ کرنا چاہئے اس سے ناصرف ہماری رہنمائی ہوگی بلکہ ہمارے دل کو بھی سکون ملے گا۔

    نیلم منیر نے آخر میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو صلح اور صبر کی توفیق عطا فرمائے آمین۔‘

    واضح رہے کہ اداکارہ نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر کیے جانے والے ڈرامے ’بکھرے موتی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

  • اسلام کے احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے: نیلم منیر

    اسلام کے احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے: نیلم منیر

    معروف اداکارہ نیلم منیر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ اگر اسلام کے احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ڈوپٹہ اوڑھے ہوئے خوبصورت تصویر شیئر کی۔

    اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے ہر دن عورت کا دن ہے، اگر ہم اسلام کے احکامات پر عمل کریں۔

    نیلم منیر کا کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے جب ہمیں ان خواتین کی کامیابی کو منانا چاہیئے جنہوں نے اپنی زندگی کی تمام مشکلات پر قابو پایا۔

    انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ہمارا معاشرہ اسلام کی صحیح روح کو سمجھے اور خواتین کو وہ تمام حقوق فراہم کرے جو اسلام نے انہیں دیے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز خواتین کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین نے مارچ کر کے ایک ہونے کا ثبوت دیا۔

  • حقیقی دنیا میں‌ رہنا پسند کرتی ہوں، نیلم منیر

    حقیقی دنیا میں‌ رہنا پسند کرتی ہوں، نیلم منیر

    کراچی : اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ جو لوگ محبت میں ناکام ہوتے ہیں انہیں شکر ادا کرنا چاہیے کہ بروقت محبت کی اصلیت کا پتہ چل جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ بے وفائی کرنے والوں کی یاد میں رونا میرے نزدیک بے وقوفی ہے، محبت ہونا کوئی بری چیز نہیں لیکن اسے اپنے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔

    اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو انسان خوابو ں کی بجائے حقیقی زندگی گزارتے ہیں وہ زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی تباہ کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خاندان کے افراد بھی متاثر ہوتے ہیں، میرے نزدیک بے وفائی کرنے والوں کی یاد میں رونا بیوقوفی ہے۔

    نیلم منیر نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شکر ادا کرنا چاہیے کہ انہیں بروقت اپنی محبت کی اصلیت کا پتہ چل جاتا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ میں حقیقی دنیا میں رہنا پسند کرتی ہوں کیونکہ میں نے ابھی کامیابی کی کئی منازل طے کرنی ہیں۔