Tag: negligence

  • سرکاری افسر کی میز پر زندہ سانپ چھوڑ دیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    سرکاری افسر کی میز پر زندہ سانپ چھوڑ دیا، خوفناک ویڈیو وائرل

    حیدرآباد : شکایت کی شنوائی نہ ہونے پر احتجاجاً ایک نوجوان نے زندہ سانپ سرکاری افسر کی میز پر رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والی حالیہ تباہ کن بارشوں کے باعث شہریوں کو شدید پریشانیاں لاحق ہیں اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوکر مزید مشکلات پیدا کررہا ہے۔

    اسی صورتحال کے پیش نظر حیدرآباد کے علاقے میں ایک نوجوان کے گھر سیلاب کا پانی داخل ہوگیا اور پانی کے ساتھ ایک سانپ بھی اس کے مکان میں گھس گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سمپت کمار نامی نوجوان نے کسی نقصان سے بچنے کیلئے اس بات کی اطلاع فوری طور پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو دی۔

    کارپوریشن افسران کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے 6 گھنٹے تک سرکاری عملے کا کوئی بھی رکن نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کے اقدامات کیے۔

    طویل انتظار کے بعد آخر کار نوجوان نے تنگ آکر اپنی مدد آپ کے تحت اس سانپ کو پکڑ لیا اور اسے اٹھا کر متعلقہ سرکاری دفتر میں لاکر احتجاجاً افسر کی میز پر رکھ دیا۔

    نوجوان کی اس عجیب و غریب حرکت سے دفتر میں موجود ملازمین میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور وہ نکل کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

  • کان میں معمولی درد کے علاج کے لیے آنے والی خاتون کا بازو کاٹ دیا گیا

    کان میں معمولی درد کے علاج کے لیے آنے والی خاتون کا بازو کاٹ دیا گیا

    نئی دہلی: بھارتی شہر پٹنہ میں اسپتال کے عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کان میں معمولی درد کے علاج کے لیے آنے والی نوجوان خاتون کا بازو کاٹنا پڑا، اہل خانہ نے انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طبی مجرمانہ غفلت کا واقعہ ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیش آیا۔

    لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن ریکھا کے کان میں تکلیف تھی جس کی ایک معمولی سرجری ہونی تھی، اس کے لیے وہ مہاویر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ گئیں، وہاں ایک نرس نے ڈاکٹر کا تجویز کردہ انجکشن دیا۔

    اہل خانہ کے مطابق انجکشن کے بعد ریکھا کو بائیں ہاتھ میں تکلیف ہونے لگی، ہاتھ کا رنگ سبز ہونے لگا اور ہاتھ بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے وہاں کی نرسوں اور ڈاکٹروں سے اس کی شکایت کی لیکن کسی نے نہیں سنی۔

    کافی دیر بعد ڈاکٹرز نے دیکھا تو کہا کہ ٹھیک ہو جائے گا، لیکن انجکشن لگنے کے بعد سے ہی ریکھا تکلیف کا شکار تھی۔

    بعد ازاں وہ ایک پرائیوٹ اسپتال میں دکھانے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہاتھ کاٹنا پڑے گا۔ مذکورہ خاندان مریضہ کو لے کر مختلف اسپتالوں میں گھومتا رہا لیکن کہیں سے اس کا علاج نہ ہوسکا،جس کے بعد بالآخر انہیں آپریشن کے ذریعے ہاتھ کٹوانا ہی پڑا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بچی کی یہ حالت مہاویر ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی وجہ سے ہوئی ہے، انہوں نے انصاف کے لیے عدالت کا رخ کیا ہے اور انسٹی ٹیوٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • نجی اسپتال کی غفلت: ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا

    نجی اسپتال کی غفلت: ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نجی اسپتال کی غفلت کے باعث ٹانگ سے محروم ہونے والا نوجوان عدالت پہنچ گیا، سرجری کے بعد نوجوان کی ٹانگ خراب ہوگئی جسے مجبوراً کاٹنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی اسپتال کی مبینہ لاپرواہی سے نوجوان محمد حسن اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا جس کے بعد متاثرہ نوجوان نے نجی اسپتال کے خلاف صارف عدالت شرقی سے رجوع کرلیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ محمد حسن تھر جاتے ہوئے روڈ حادثے میں زخمی ہوا، اسپتال والوں نے نوجوان کی ٹانگ کی سرجری کی تھی۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ سرجری کامیاب ہوگئی جلد ٹانگ کام کرنے لگے گی۔

    درخواست کے مطابق سرجری کے بعد ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگ گئے، نوجوان شکایت کرتا رہا کہ ٹانگ میں کوئی ہلچل نہیں تاہم ڈاکٹروں نے اعتماد دلایا کہ سرجری کے بعد ایسا ہوتا ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پوری ٹانگ میں کالے نشانات پڑنے لگے جس کے بعد نوجوان کو فوراً ضیا الدین اسپتال منتقل کیا گیا، ضیا الدین اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ بیکٹیریا پھیل گئے ہیں ٹانگ کاٹنی پڑے گی، جس کے بعد مجبوراً نوجوان کی ٹانگ کاٹنی پڑی جو اب ہمیشہ کے لیے معذور بن گیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز مسلسل غلط بیانی کرتے رہے، اسپتال پر 30 ملین روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست پر نجی اسپتال کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیے، جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو نے 23 دسمبر تک انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

  • دبئی: ڈرائیور کی غفلت، گاڑی بینک میں‌ جا گھسی

    دبئی: ڈرائیور کی غفلت، گاڑی بینک میں‌ جا گھسی

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر بینک کی عمارت میں جاگھسی جس کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایک روز قبل شارع خالد بن الولید پر تیز رفتار کار سوار سڑک کے کنارے نصب لوہے کے جنگلے کو توڑتی ہوئی بینک کی عمارت میں جا گھسی جس کے نتیجے میں ایک کسٹمر زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 51 سالہ کار ڈوائیور شاہراہ پر ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک کار  بے قابو ہوگئی اور فٹ ہاتھ پر چڑھ کر بینک کی عمارت میں داخل ہوگئی۔

    دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کار حادثے کے نتیجے میں بینک میں لگی ہوئی اے ٹی ایم مشین بھی کو نقصان پہنچا جبکہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے لینے والا شخص گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا تھا جبکہ گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا، دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

    اماراتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ گاڑی کا ڈرائیور نشے کی حالت میں کار چلا رہا تھا کہ جس کے باعث حادثہ پیش آیا، جبکہ دبئی پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش رونما ہوا تھا جو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال کررہا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران غلفت برتنے والے ڈرائیور کو ٹریفک پروسٹیکیوشن کے حوالے کردیا۔