Tag: negotiation

  • شام: روسی حکومت سے مذاکرات ناکام، باغیوں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

    شام: روسی حکومت سے مذاکرات ناکام، باغیوں کا ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان

    دمشق: شام میں روسی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے، شامی باغیوں نے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شام میں روسی حکومت اور شامی باغیوں کے درمیان مذاکرات جاری تھے، مذاکرات میں روس کی جانب سے باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے باغیوں نے مسترد کردیا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں روس اپنی مرضی کے فیصلے چاہتا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ ہم ہتھیار ڈال دیں جسے ہم نے مسترد کردیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ہم کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، روس اور شامی حکومت ہم سے ہتھیار ڈلوا کر ہمیں اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں تاہم کسی بھی قسم کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔


    شام میں کسی بھی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا، امریکا


    خیال رہے کہ یہ باغی اردنی سرحد سے جڑے شامی صوبے درعا کے بعض حصوں پر قابض ہیں، ان علاقوں پر کنٹرول کے لیے شامی فوج نے زمینی اور فضائی حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ شامی فوج کو روسی عسکری تعاون بھی حاصل ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔


    شام میں روسی سفارت خانے پرمارٹر حملہ


    علاوہ ازیں شام کی صورت حال پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی سے اب تک ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب‘او پی ڈیز آباد

    لاہور: ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب‘او پی ڈیز آباد

    لاہور: ینگ ڈاکٹرز کے محکمہ صحت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پیشہ وارانہ خدمات کو سرانجام دینے کے لئے رضامندی کا اظہار کردیا.

    تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرزاور پنجاب حکومت کے محکمہ صحت کے درمیان کئی روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد ینگ ڈاکٹرزمعتدد روزسے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا.

    مزید پڑھیں:لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بدستور جاری

     مذاکرات کی کامیابی کے موقع پرینگ ڈاکٹرز رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج سے مریضوں کا معمول کے مطابق چیک اپ کیا جائے گا اور عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی سروس میں کام بند کر دیا تھا.

    مزید پڑھیں:پولیس اہلکاروں کے ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ، او پی ڈیز بند

    دوسری جانب گذشتہ ماہ کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف سول ہسپتال کی اوپی ڈی بند کردی تھی ، جس کے پیش نظر دن بھر مریض رلتے رہے تھے تاہم پولیس کی یقین دہانی پر شام کو ہڑتال ختم کردی گئی تھی۔

    ہوائی فائرنگ سے زخمی 10 سالہ بچی علاج کی منتظر

     یاد رہے کہ راولپنڈی کی رہائشی 10 سالہ زویا گلی میں کھیلتے ہوئے اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب ہوا میں فائر کی گئی گولی نے اسے اپنا نشانہ بنا لیا۔ ہوائی فائرنگ شہر میں پتنگ بازی کے دوران کی گئی تھی۔

    بچی کے اہلخانہ اسے لاہور سروسز اسپتال لے کر آئے جہاں ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز نے اس کا علاج کرنے سے انکار کردیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹر بند ہے، ہاتھ سے گولی نہیں نکال سکتے۔

  • پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب

    پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب

    لاہور: پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، بصارت سے محروم افراد کو آج سے ایڈہاک پر ملازمتوں کے لیٹر تقسیم کیے جائینگے۔

    نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا اور پنجاب حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، حکومتی ٹیم اور نابینا افراد کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، روزگار کے متلاشی نابینا افراد نے ایڈہاک پر ملازمتوں کی پنجاب حکومت کی پیشکش قبول کرلی ہے اور انہیں سرکاری اداروں میں ایڈہاک بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا۔

    وزیرِاعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائینگے اور انہیں آج اپوائنمنٹ لیٹر تقسیم کیے جائنگے۔

    نابینا افراد کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی پر وہ اپنا دھرنا موخر کردیا ہے لیکن اگر حکومت نے اپنا وعدہ پورا نہ کیا تو دوبارہ اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے۔

    گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نابینا افراد کو دھکے اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر  بے حسی کی انتہا کردی۔

    نابینا افراد روزگار فراہم کرنے کے وعدے اور ان پر عمل نہ ہونے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، نابینا افراد کا کہنا تھا کہ وہ ماسٹر ڈگری یافتہ ہیں، اگر روزگار نہ ملا تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

    نابینا افراد نے مطالبات حکمرانوں تک پہنچانے کے لئے پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی، جس پر انہیں  دھکے ملے اور اسمبلی کا مرکزی دروازہ بند کردیا گیا۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے نابینا افراد سے مذاکرات کئے جو ناکام رہے،جس پر نابینا افراد نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر ہی دھرنا دے دیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔

    نابینا افراد کا کہنا ہے کہ یقین دہانیاں تسلیم نہیں، تین ماہ پہلے بھی ایسی ہی یقین دہانیاں کرائی گئیں تھیں، آرڈر جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق اسمبلی میں معذور افراد کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھاکرتین فیصد کرنے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔