Tag: Neha dhupia

  • بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن، ایک اور اداکارہ پیا گھر سدھار گئیں

    بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن، ایک اور اداکارہ پیا گھر سدھار گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں شادیوں کا ماحول اپنے عروج پر ہے، سونم کپور کے بعد معروف اداکارہ نیہا دھوپیا بھی ساتھی اداکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بند گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ نیہا دھوپیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں وہ ساتھی اداکار انگ بیدی کے ساتھ عروسی جوڑا زیب تن کیے نظر آئیں۔

    اداکارہ نے اطلاع دی کہ میں نے اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ کرتے ہوئے بہت اچھے دوست سے شادی کرلی اب انگد بیدی میرے شوہر ہیں، دوسری جانب انگد نے بھی  شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اچھی دوست اب میری بیوی بن گئی‘۔

    نوبیاہتا جوڑے نے اپنے مشترکہ بیان میں مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اچھے دوست سے شادی کرنے کا احساس دنیا کے بہترین احساسات میں سے ایک ہے، ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے دونوں نے مل کر یہ فیصلہ کیا‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ابھی شادی کا اعلان کیا جسے ہم اپنے دوستوں، عزیزو اقارب اور دیگر حلقہ احباب سے شیئر کرنا چاہتے تھے، اس ضمن میں جلد ممبئی میں شاندار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا‘۔

    حیران کُن امر یہ ہے کہ دونوں اداکاروں نے شادی کی تقریب بہت ہی مختصر رکھی گئی جس میں اخراجات بھی کم آئے، نیہا کے مداحوں نے جب اداکارہ کی شادی کا اعلان سُنا تو وہ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے کیونکہ ابھی پوری انڈسٹری میں سونم کپور کی شادی کا ہی چرچا جاری تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھوپیا اور انگد کالج دور سے ہی بہت اچھے دوست ہیں، دونوں کے ایک دوسرے کے ساتھ دیرینہ تعلقات تھے اور بعض اوقات یہ ملاقاتیں کرتے بھی دیکھے گئے۔

    بالی ووڈ شخصیات نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں کے لیے ہمیشہ خوش رہنے کی دعا بھی کی۔

     واضح رہے کہ انگ بیدی نے فلم ٹائیگر زندہ ہے اور ڈیئر زندگی نیہا میں اداکاری کے جوہر دکھائے علاوہ ازیں وہ دیگر ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کار حادثے میں زخمی، لوگ سیلفیاں‌ لیتے رہے

    بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کار حادثے میں زخمی، لوگ سیلفیاں‌ لیتے رہے

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کار حادثے میں زخمی ہوگئیں، لوگ اسپتال پہنچانے کے بجائے اداکارہ کے ساتھ سیلیفیاں لیتے رہے۔

    بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں رئیلٹی شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں چنڈی گڑھ میں موجود تھیں، نیہا دھوپیا چنڈی گڑھ سے ممبئی واپس آنے کے لیے ایئرپورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔

    اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتاری کار نے ٹکر ماری، حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں اور ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔

    نیہا دھوپیا کو اسپتال پہنچانے کے بجائے وہاں موجود لوگ اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے نیہا لوگوں کی بے حسی دیکھ کر ہکا بکا رہ گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

     حادثے کے بعد نیہا دھوپیا اور ان کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پر موجود رہے لیکن کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا، بعدازاں ان کی ٹٰیم اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچی جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔