Tag: nehal hashmi

  • لیگی رہنما نہال ہاشمی نے توہین عدالت نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

    لیگی رہنما نہال ہاشمی نے توہین عدالت نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

    اسلام آباد : سابق سینیٹر اور لیگی رہنما نہال ہاشمی نے توہین عدالت نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگی رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی نے توہین عدالت سے متعلق شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، نہال ہاشمی نے مؤقف اختیار کیا کہ تقریرمیں عدالت کی توہین کی نہ ججزاورجےآئی ٹی ممبران کودھمکیاں دیں، توہین عدالت کیس میں خبروں، چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹوئٹس کا سہارا لیا گیا جبکہ فوادچوہدری، ترجمان پی ٹی آئی اور اپوزیشن ارکان  کا بھی سہارا لیا گیا۔

    نہال ہاشمی نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے خطاب میں کسی جے آئی ٹی رکن کا نام نہیں لیا، جو ٹرانسکرپٹ دیاگیا وہ میری تقریر کا وہ حصہ ہے جو ٹی وی پر دیکھایا گیا، میرے دیئے گئے ریکارڈ کے مطابق میرے خلاف کسی قانونی کارروائی کا جواز نہیں بنتا۔

    جمع کرائے گئے جواب میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے ٹی وی پر چلنے والی رپورٹ پر توہین عدالت کا نوٹس لیا، تقریر کا ایک حصہ بار بار نشر کر کے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔


    مزید پڑھیں : دھمکی آمیزتقریر کیس، سپریم کورٹ کی نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت


    سابق لیگی رہنما نے عدالت سے اُن کےخلاف سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کردی ہے۔

    یاد رہے کہ دھمکی آمیز تقریر کیس میں سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری موقع دے رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : نہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


    واضح رہے کہ ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نےکہا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کااحتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹاہے، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جے آئی ٹی سے متعلق نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لے کر ان کا معاملہ پاناما عمل درآمد بینچ کو بھیج دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا

    متنازع تقریر پر نہال ہاشمی کومسلم لیگ ن سے نکال دیا گیا

    اسلام آباد : مسلم لیگ نواز نے متنازع بیان دینے والے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق متنازع تقریرکی تحقیقات کرنے والی انضباطی کمیٹی نے نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف روزی پر مسلم لیگ ن سے نکال دیا، پارٹی کے صدر نوازشریف نے کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کے فیصلےکی توثیق کردی۔

    راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو نواز شریف کی ہدایت پر پارٹی سےنکالاگیا، کمیٹی نے متفقہ طورپر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکالنے کی سفارش کی تھی، نہال ہاشمی کی متنازع تقریرکی تحقیقات کے لیے کنوینز کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی اس نتیجے پرپہنچی نہال ہاشمی نے تقریر کرکے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ، جس کے بعد انہیں نواز لیگ سے نکال دیا گیا ہے۔

    انضباطی کمیٹی نے رپورٹ صدرمسلم لیگ (ن)نوازشریف کوبھیجی تھی، جس کے بعد نوازشریف نے انضباطی کمیٹی کی سفارش کی منظوری دی، کمیٹی نے نہال ہاشمی کی تقریر کو متنازع اورپارٹی پالیسی کے خلاف قرار دی ، ہال ہاشمی نے پارٹی قیادت کے کہنے کے باوجود استعفیٰ دینے سے انکارکیاتھا


    مزید پڑھیں : نہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نواز شریف کا بیٹا ہے، ہم نے تم کو چھوڑنا نہیں، آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • متنازع تقریر: نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کا حکم

    متنازع تقریر: نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کا حکم

    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نہال ہاشمی کی متنازع تقریر کے خلاف پولیس کو قانون کے مطابق تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمات درج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، ضلع شرقی کے جج نے پولیس کو نہال ہاشمی کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا۔

    نہال ہاشمی کی تقریر سے متعلق دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے عدلیہ کو دھمکیاں دیں، اس لیے اُن کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیا جائے۔

    سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابھی تقریر کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اس لیے حتمی رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی، اگر تحقیقات کے دوران ملزم کے خلاف شواہد ملے تو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 173 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے گزشتہ دنوں یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جے آئی ٹی افسران کو دھمکیاں دی تھیں، جس کے بعد وزیراعظم نے انہیں طلب کر کے صفائی مانگی۔

    نہال ہاشمی جب وزیراعظم کو مطمئن نہ کرسکے تو نوازشریف نے انہیں سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی اور پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی تھی، نہال ہاشمی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم چیئرمین سینیٹ کے روبرو پیش ہوکر انہوں نے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی جس کے بعد اُسے منظور نہیں کیا گیا۔

  • نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی، اعتزازاحسن

    نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے تقریر نواز شریف کے کہنے پر کی اور اس سارے معاملے کے پس پشت نواز شریف ہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا استعفی واپس لینے میں نواز شریف کی منشا ثابت ہوگئی، نہال ہاشمی کی زبان میں نواز شریف ہی بول رہے ہیں، نہال ہاشمی نے نواز شریف کے کہنے پر تقریر کی تھی۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ جن سے سیاسی قربانیاں لی گئیں کسی سے مراعات واپس نہیں لی گئیں ، مشاہداللہ خان اعتراف کرچکے ہیں کہ ان کی مراعات بحال ہیں۔

    اعتزاز احسن نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر 3 سوال اٹھا دیے، پہلا سوال : تصویر لیک کا فائدہ کس کو ہوا؟ دوسرا سوال :تصویر حاصل کرنے کی صلاحیت کس کے پاس ہے ؟ تیسرا سوال :اس سے پہلے یہ کس کی روایت رہی ہے ؟

    پی پی رہنما نے کہا کہ ان تینوں سوالوں کا جواب ہے میاں محمد نواز شریف ، قطر کا سب سے بڑا اثر شریف خاندان کی سیاست اور کاروبار پر پڑے گا۔


    مزید پڑھیں : حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویرحکومت نے خود لیک کرائی، اعتزازاحسن


    یاد رہے گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ نہ آیا تو نقصان شریف فیملی کا ہوگا، حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا قطری خط کے حوالے سے کہنا تھا کہ خط کے جواب میں خط لکھنا مکھی پرمکھی مارنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اداروں سے ٹکراؤ کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگران کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نہال ہاشمی کی چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست

    نہال ہاشمی کی چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : نہال ہاشمی پارٹی قیادت سے منحرف ہوگئے یا لیگی قیادت نے سینیٹر شپ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا، نہال ہاشمی نے چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ قبول نہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے نہال ہاشمی نے ملاقات کی اور رضا ربانی کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست دے دی، نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ میرا استعفیٰ قبول نہ کیا جائے۔

    چیئرمین سینٹ سے سینیٹر راجا ظفر الحق، پرویز رشید اور چوہدری تنویر نے بھی ملاقاتیں کی اور انہیں یقین دلایا کہ نہال ہاشمی استعفیٰ واپس لینا چاہتے ہیں اس لئے ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔

    اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر کی تقریب میں دھمکی آمیز تقریر کے بعد پارٹی قیادت نے نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے سینیٹ کی نشست سے استعفا مانگ لیا تھا۔

    آصف کرمانی مریم اورنگزیب نہال ہاشمی نے فرمانبرداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراہی حکم کی تعمیل کی، استعفا پارٹی کو بھجوا دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : متنازع بیان:‌ نہال ہاشمی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی


    دوسری جانب سینیٹر مشاہد اللہ کا کہنا ہے نہال ہاشمی کو استعفے کے فیصلے پر قائم رہنا چاہئے ،ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نہال ہاشمی سے متعلق فیصلے پر قیادت کے ساتھ کھڑی ہے ،نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

    ن لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے پارٹی ڈسپلن اور پالیسی کی خلاف ورزی کی، لگتا ہے ہماری کسی مخالف سیاسی جماعت نے نہال ہاشمی کو گود لے لیا ہے، نہال ہاشمی نے ایک سیٹ کی خاطر اپنی سیاست ختم کر لی ہے۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : نہال ہاشمی کی پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں


    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جی آئی ٹی کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب کرنے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنادیں گے، تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نواز شریف کا بیٹا ہے، ہم نے تم کو چھوڑنا نہیں، آج حاضر سروس ہو کل ریٹائر ہوجاؤ گے، ہم تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جے آئی ٹی کو دھمکیاں، نہال ہاشمی کی آج پھر سپریم کورٹ میں پیشی

    جے آئی ٹی کو دھمکیاں، نہال ہاشمی کی آج پھر سپریم کورٹ میں پیشی

    اسلام آباد : جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے مسلم لیگ نون کے مستعفی سینیٹر نہال ہاشمی آج دوبارہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دھمکی آمیز بیان پر نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کے از خود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، نہال ہاشمی آج سپریم کورٹ کے اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دیں گے۔

    گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ نے توہین عدالت ازخود نوٹس میں نہال ہاشمی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ وہ تحریری جواب میں اپنی اشتعال انگیز تقریر کی وضاحت کریں۔

    پہلی پیشی میں نہال ہاشمی نے عدالت سے معافی مانگی تھی جو مسترد کر دی گئی تھی، نہال ہاشمی کا موقف تھا انہوں نے مائنڈ سیٹ کی بات کی ہے۔

    سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : متنازع تقریرازخود نوٹس کیس، نہال ہاشمی کو 5 جون کو جواب جمع کرانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کی اس تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئَے انہیں طلب کیا گیا تھا، اس سے قبل پیشی میں نہال ہاشمی نے اپنی تقریر سے متعلق بیان دیا تھا، جس کے بعد کیس کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

    واضح رہے سینیٹر نہال ہاشمی کا متنازع اور دھمکی آمیز ویڈیو تقریر منظر عام پر آئی تھی، جس میں انہوں نے پامانا کیس میں تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو زمین تنگ کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ لے لیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نہال ہاشمی کیس: ججز کے ریمارکس سے پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا، حکومت پاکستان

    نہال ہاشمی کیس: ججز کے ریمارکس سے پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا، حکومت پاکستان

    اسلام آباد: حکومتی ترجمان نے نہال ہاشمی کیس کی سماعت کے دوران معزز ججز کے مبینہ ریمارکس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ریمارکس کی روایت سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کے منافی ہیں، ایسے ریمارکس سے پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا۔

    حکومتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معزز ججز نہال ہاشمی کی تقریر کے بعد وزیراعظم کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو نظر انداز کردیا، ججز کے مبینہ ریمارکس سے پاکستان کے وقار کو دھچکا لگا۔

    ترجمان حکومت پاکستان نے کاہ کہ ججز کی جانب سے حکومت کو مافیا اور اٹارنی جنرل کو اُس کا نمائندہ قرار دیا جانا افسوسناک عمل ہے، اس طرح کے ریمارکس سپریم کورٹ کے ضابطہ اخلاق کے منافی ہے۔

    ترجمان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کل ہی دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا کہ نہال ہاشمی کے ریمارکس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعظم کی صدارت میں قومی سلامتی کا اجلاس صبح سے جاری ہے جو دوپہر ساڑھے تین بجے ختم ہوا۔

    حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ  اجلاس کےخاتمےپرمعاملہ وزیراعظم کےعلم میں لایاگیا تو انہوں نے نہال ہاشمی کی رکنیت معطل کرتےہوئےشوکاز نوٹس جاری کیا اور مناسب جواب نہ ملنے پر نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی۔

    پڑھیں: ’’ متنازع تقریرازخود نوٹس کیس، نہال ہاشمی کو 5 جون کو جواب جمع کرانے کا حکم ‘‘

    یاد رہے متنازعہ بیان کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لیتے ہوئے نہال ہاشمی ذاتی نوعیت کی حیثیت میں طلب کیا تھا، سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ ہم نے بہت سے مقدمات سنے مگر اس طرح کی دھمکیوں کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا، کیا آپ کسی مافیا سے تعلق رکھتے ہیں؟ ۔

  • نہال ہاشمی کا متنازع بیان، چیف جسٹس کا نوٹس، کل پیش ہونے کا حکم

    نہال ہاشمی کا متنازع بیان، چیف جسٹس کا نوٹس، کل پیش ہونے کا حکم

    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے نہال ہاشمی کی عدلیہ مخالف تقریرکا از خود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل صبح پاناما بینچ کے سامنے ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی دھمکی آمیز تقریر اُن کے گلے پڑ گئی، چیف جسٹس نے بیان کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے انہیں کل صبح سپریم کورٹ بلالیا۔

    ازخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

    پڑھیں: لیگی رہنمانہال ہاشمی کی جے آئی ٹی کو کھلے عام سنگین دھمکیاں

     یاد رہے کہ نہال ہاشمی نے جے آئی ٹی سے متعلق گزشتہ روز بیان دیا تھا، جس میں انھوں نے جےآئی ٹی کو کھلےعام سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ حساب لینے والو! آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤ گے، پھر ہم تمہارا یوم حساب بنا دیں گے۔

    نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ تم جس کا احتساب کر رہے ہو وہ نوازشریف کا بیٹا ہے، ہم تمہارے خاندان کے لیے زمین تنگ کردیں گے، تمہارا وہ حشرکرینگے کے یاد رکھو گے، تم نواز شریف کو تنگ کررہے ہو قوم تمہیں تنگ کردے گی۔

    مزید پڑھیں: نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل، سینیٹرشپ سے استعفیٰ طلب

    بعد ازاں وزیراعظم نے سینیٹر نہال ہاشمی کو بیان کی وضاحت دینے کے لیے طلب کیا اور پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر سینیٹر کی نشست سے استعفیٰ دینے اور پارٹی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

  • میئرکراچی وسیم اخترکی نواز لیگ رہنماؤں سے ملاقات

    میئرکراچی وسیم اخترکی نواز لیگ رہنماؤں سے ملاقات

    کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے نواز لیگ سندھ کے دفتر کا دورہ کیا، میئرکراچی کا سینٹرنہال ہاشمی اورامان اللہ آفریدی نے پر تپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر کراچی کی تعمیر اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کا عزم لے کر نواز لیگ سندھ کے دفتر پہنچ گئے، جہاں ان کا لیگی رہنماؤں نے پھولوں کے ہار پہنا کراستقبال کیا، وسیم اختر کے ساتھ اظہاراحمد خان،اسلم آفریدی اور ضلع شرقی کے چیئرمین معید انوراوردیگربھی موجود تھے۔

     ملاقات میں میئرکراچی اور نواز لیگ کے رہنماؤں نے کراچی کی ترقی کیلئے مل جل کرکام کرنے کا عزم کیا۔ اس موقع پروسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم لیکن ہمت نہیں ہاروں گا، وزیراعظم کو چاہئے وہ کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے امید ہے وہ اختیارات دلانے میں کردار ادا کریں گے، سینیٹر نہال ہاشمی نے میئر کراچی وسیم اخترکو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کی بہتری کے لیے مل کرکام کریں گے، وسیم اختر و عمران اسماعیل

    انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کی شروع کی جانے والی 100روزہ صفائی مہم کابھی خیرمقدم کرتےہیں، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل اور بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے حصول کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرنے کے لیے ہر جماعت سے رابطہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : میئرکراچی وسیم اخترکی شاہی سید سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

    خوشی ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے مسئلے پر نواز لیگ سمیت دیگر جماعتیں ایک صفحے پر ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے سابق گورنر سندھ کو ان کی رخصتی کے بعد ان کی پارٹی پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دہشت کی علامت قرار دیا تھا۔ لیکن آج سینیٹر نہال ہاشمی نے اسی پارٹی کے میئر کا استقبال پھولوں سے کیا۔

  • پی آئی اے کے ڈرائیورزکی حکمرانوں کے گھرپرڈیوٹیوں کا انکشاف

    پی آئی اے کے ڈرائیورزکی حکمرانوں کے گھرپرڈیوٹیوں کا انکشاف

    کراچی : حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے سینیٹرز کا پی آئی اے کے ڈرائیورز کو اپنے گھرپر ڈیوٹی کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مال مفت دل بے رحم کے مصداق اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ائیر لائن کے ڈرائیورز سینیٹرز کے گھروں میں اپنی ڈیوٹیاں انجام دے دے رہے ہیں۔

    میاں صاحب کی کابینہ بھی صاحب بن گئی، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے موٹرٹرانسپورٹ کے 3 ڈرائیورز لیگی سینیٹر نہال ہاشمی کی رہائش گاہ پرڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

    مذکورہ تینوں ڈرائیوروں کو تنخواہ پی آئی اے کے اکاؤنٹ سے ادا کی جارہی ہے، ایک ڈرائیور سینیٹرنہال ہاشمی کے اہل خانہ سے تلخ کلامی کے بعد واپس پی آئی اے بھیج دیا گیا۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ ڈرائیوروں کی نہال ھاشمی کے گھر پر ڈیوٹی کی اجازت اعلیٰ سطح نے دی ہے۔