Tag: neighboring country

  • پڑوسی ملک کیلئے کام کرنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشاف

    پڑوسی ملک کیلئے کام کرنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشاف

    کراچی: سولجر بازار میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی ملک کیلئے کام کرنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد سید مہدی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی حساس اداروں کے ہمراہ سولجر بازار میں کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی ملک کیلئے کام کرنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملز م نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا کہا کہ دہشت گرد سید مہدی ہوسٹائل انٹیلی جنس ایجنسیز کیلئےکام کرتا ہے، سید مہدی کا تعلق زینبیہ بریگیڈ سے ہے، گرفتار ملزم ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ریکی کی اطلاع اپنے ساتھی رضا جعفری اور عابد رضا کو دیتا تھا، دونوں ساتھی ٹارگٹ اور فائرنگ کر کے قتل کر دیتے  تھے، ملزم ہوسٹائل ایجنسیز کی طرف سے ملنے والا اسلحہ اور گولہ بارود گھر میں رکھتا تھا۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلئے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحے کا استعمال کرتا تھا، گرفتار ملزم اسلحے کی فروخت کا بھی کام کرتا ہے، ملزم کا ساتھی رضا جعفری اور عابد رضا مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان نے مخالف فرقے سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیت کو بھی نشانہ بنایا۔

  • بھارت پڑوسی ممالک کو کھلم کھلا دھمکیاں دینے پر اتر آیا

    بھارت پڑوسی ممالک کو کھلم کھلا دھمکیاں دینے پر اتر آیا

    اسلام آباد : بھارت پڑوسی ممالک کوکھلم کھلا دھمکیاں دینے پر اتر آیا، بھارت کے مشیرقومی سلامتی اجیت دوول نے کہا بھارتی مفادات کے تحفظ کی لڑائی ملک سے باہر بھی لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے بھارت کی گیدڑ بھبکیاں جاری ہے ، بھارت نے دوبارہ خطےکاامن تباہ کرنے کیلئےدھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

    بھارت کےمشیرقومی سلامتی اجیت دوول نے نیا انڈیا کے عنوان سے نئے ڈاکٹرائن پر بڑھکیں مارتے ہوئے کہا بھارتی مفادات کے تحفظ کی لڑائی صرف اپنی زمین پر ہی نہیں لڑی جائے بلکہ ملک سے باہر بھی لڑیں گے اور یہ جنگ اس ملک میں لے جائیں گے، جہاں اس کیلئے خطرہ اٹھارہا ہو۔

    اجیت دوول کا کہنا تھا کہ بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کررہاہے، نیوانڈیا ڈاکٹرائن کےتحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنا دیں گے۔

    تجزیہ کار اعجازاعوان کا کہنا ہے کہ بھارت چین اورپاکستان کے ساتھ کسی مس ایڈونچر کا سوچ بھی نہیں سکتا ، یہ پروپیگنڈا اپنی فوج کے گرتے ہوئے مورال کیلئے کرتا رہتا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کےمطابق اجیت دوول نے پڑوسی ممالک کو دھمکیوں کو نیوانڈیا بیانئے سے جوڑا ہے، بھارت سلامتی کولاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور فعال ہوسکتا ہے۔