Tag: nelson

  • نیوزی لینڈ کے جنگلات میں‌ ہولناک آتشزدگی، 3 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

    نیوزی لینڈ کے جنگلات میں‌ ہولناک آتشزدگی، 3 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے آئس لینڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے نیلسن کے جنگلات میں 7 روز قبل لگنے والی لگنے والی آگ اب ویکفلیڈ تک پھیل چکی ہے تاہم خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ابھی تک کسے کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبریں موصول نہیں ہوئیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئس لینڈ کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ اب تک ہزاروں ایکٹر رقبے کو جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا چکی ہے۔

    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو کےلیے 23 ہیلی کاپٹر اور دو جہازوں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت نے آتشزدگی کے باعث متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کرکے ضلع تسمان سے 3 ہزار شہریوں کو بحفاظت نکل لیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے متاثرہ علاقے میں آندھی چلنے کا اندیشہ ہے جو خوفناک آگ کی شدت کو مزید بڑھا دے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات سے دو روز بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے جس سے پر قابو پانے میں کافی مدد فراہم ہوگی۔

    نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیسینڈا آرڈیرن کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے، آئندہ دو روز میں ہونے والے بارش اچھا کردار ادا کرے گی‘۔

    نیلسن کے رکن اسمبلی نک استمھ کا کہنا تھا کہ پورا علاقے میں خوفناک آگ لگنے کے باعث 70 ہزار افراد کی جان خطرے میں ہے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں 1955 میں لگنے والی آگ کے بعد اس کو بدترین قرار دیا جارہا ہے۔

  • دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی

    دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی

    نیلسن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیلسن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف دیا۔

    بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز25 اوورز تک محدود کردی گئی اور اسے فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف ملا جو اس نے با آسانی دو وکٹوں کے نقصان پر 24 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 71 گیندوں پر 86 رنز کی اننگزکھیلی جبکہ راس ٹیلر نے 45 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ کو اننگزکے پہلے ہی اوورمیں نقصان اٹھانا پڑا جب محمد عامر کی گیند پرکولن منرو بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 47 رنز پرگری جب کپتان کین ولیمسن 19 رنزبناکر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

    بعدازاں مارٹن گپٹل اور راس ٹیلر نے 104 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

    اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تواننگز کے آغاز میں اظہرعلی 6 رنز بنا کرٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ امام الحق بھی صرف 2 رنز ہی بناسکے اور ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے۔

    بابراعظم 10 رنز بنا سکے اور لوکی فرگوسن کی گیند پرآؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 27 اور کپتان سرفراز احمد صرف 3 رنز بناکر اسپنر ٹوڈ ایسل کا شکار بنے۔

    محمد حفیظ 60 رنز بناکر مچل سینٹنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور فہیم اشرف بھی 7 رنز بناکر لوکی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    حسن علی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بنائی اور 51 رنز پر ٹم ساؤتھی کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان نے بھی 52 رنز اسکور کیے اور وہ لوگی فرگوسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    محمد عامر نے 8 اور رومان رئیس 6 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی جس میں فخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زمبابوے نے یواےای کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

    زمبابوے نے یواےای کو چار وکٹوں سے شکست دیدی

    نیلسن: ورلڈ کپ پول بی کے میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو چاروکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    زمبابوے کی ٹیم میں سین ولیم 76 رنز کے ساتھ ناٹ آوٗٹ رہ کرنمایاں پوزیشن پررہے۔ یو اے ای نے مخالف کو جیت کے لئے 286 رنزکا ٹارگٹ دیا تھا جسے دو اوورز قبل ہی حاصل کرلیا گیا۔

    یواے ای اورزمبابوے کے درمیان میچ نیوزی لینڈ کے شہرنیلسن کے سیکسٹون اوول نامی میدان میں کھیلا گیا۔

    میچ میں یواے ای کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر اپنے انٹرنیشنل کیرئر کا اب تک کا سب سے زیادہ اسکور یعنی 285 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

    یو اے ای کی جانب سے شیمان انور 67 اورخرم خان 45 رنزبناکرنمایاں رہے۔