Tag: Nepal PM

  • نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    نیپال : زلزلےسےہلاکتوں کی تعداد7ہزار سے زائد ہوگئی

    کھٹمنڈو: نیپال میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

    نیپال میں زلزلے کے باعث کٹھمنڈو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، لوگوں کو پانی کے حصول میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

    نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے کے باعث جہاں ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار ہو چکی ہے وہیں دارالحکومت کھٹمنڈو میں پینے کے پانی کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔

     انفرا سٹرکچر تباہ ہونے سے امدادی اداروں کو پانی ٹرک کے زریعےلوگوں تک پہنچا نے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کےادارہ یونیسیف نے بھی انتباہ کیا ہے کہ چند ہفتوں بعد مون سون کی بارشیں شروع ہونے سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موجود سترہ لاکھ بچوں میں وبائی امراض پھیل سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی نیپال میں زلزلہ زدگان کی امداد ی کام تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • نیپال: 50گھنٹے بعد ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

    نیپال: 50گھنٹے بعد ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

    کھٹمنڈو: نیپال میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہیں ،پچاس گھنٹے بعد ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

    کہتے ہیں جسے خدا رکھے اسے کون چکھے،ایسا ہی کچھ ہوا نیپال میں جہاں شدید زلزلے کے تیسرے روز امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹے کی محنت کے بعد ایک خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیا، خاتون کو ملبے تلے دبے پچاس گھنٹے گزر چکے تھے۔

     خاتون کو زندہ دیکھ کر اس کے گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ایک رشتہ دار خاتون نے تصویر کی مدد سے بتایا کہ ملبے سے نکالی جانے والی خاتون کون تھی۔

     امدادی کام کرنے والی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ خاتون ملبے میں ایک سیلب کے نیچے دبی ہوئی تھی جسے نکالنے کیلئے انتہائی احتیاط سے کام لیا گیا ورنہ خاتون کی جان کو خطرہ ہو سکتا تھا۔

  • زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 10،000تک پہنچ سکتی ہے، نیپالی وزیراعظم

    زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 10،000تک پہنچ سکتی ہے، نیپالی وزیراعظم

    کھٹمنڈو: نیپالی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دس ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

    نیپال میں بھونچال نے انسانی المیے کو جنم دے دیا،زلزلے سے پانچ ہزار ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، لیکن تباہ کاریوں کو دیکھتے ہوئے نیپال کے وزیر اعظم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تعداد دس ہزار تک جاسکتی ہے۔

     نیپال میں زمین کی ہلچل نے ہزاروں کو گھروں سے محروم کردیا اور زندگی سے بھرپور بستیوں میں قبرستان جیسی خاموشی چھا گئی ہے۔

    اقوام متحدہ کےمطابق زلزلے سے متاثرہ افراد کی تعداد اسی لاکھ ہے،تاریخ کے بدترین زلزلے نے جہاں بستیاں کی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹادیں وہیں آفٹر شاکس نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔

    متاثرہ خاندان رات کھلے آسمان تلے رات گزار رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تو جاری ہیں، لیکن کئی علاقے اب بھی دواؤں کھانے پینے کی اشیا سمیت ایندھن کی قلت کا شکار ہیں تو کچھ ایسے ہیں جہاں اب تک امداد نہیں پہنچ سکی ہے۔

     پاکستان کی جانب سے پاک فضائیہ کے مزید دو سی ون تھرٹی طیارے امداد لے کر کٹھمنڈو پہنچ چکے ہیں۔