Tag: nepal

  • پاکستان کے امدادی طیارے نیپال پہنچ گئے

    پاکستان کے امدادی طیارے نیپال پہنچ گئے

    اسلام آباد: نیپال کے زلزلہ متاثرین کے لئے پاکستان کے دو طیارے امدادی سامان لےکرکھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔

    دفترِ خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کے دوسی 130 طیارے امدادی سامان اورڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ نیپال پہنچ گئے ہیں۔

    نیپال میں گزشتہ روز آنے والے ہلاکت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2000 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق نیپال میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے خوراک، امدادی اشیا ء اورٹرانسپورٹ کا انتظام کردیا گیا ہے، سی 130طیارے 10 سے 15 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچیں گے۔

    نیپال کے شہریوں کے لئے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 30 بستروں پر مشتمل اسپتال مبھی شامل ہے جس کے ہمراہ تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم اور طبی ساز و سامان بھی روانہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے نیپالی حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم نیپال کے ساتھ ہے۔

  • نیپال زلزلہ: 1900 افراد لقمہ اجل بن گئے،نظام درہم برہم

    نیپال زلزلہ: 1900 افراد لقمہ اجل بن گئے،نظام درہم برہم

    کھٹمنڈو : نیپال میں بھونچال نےتباہی مچادی۔ سات اعشایہ نوشدت کےزلزلے سے ہلاکتیں انیس سو تک جاپہنچی ہزاروں زخمی ہوئے۔

    ملک بھرمیں سڑکیں،بجلی اورٹیلی فون کا نظام درھم برھم ہوگیا، نیپال میں سب کچھ معمول کےمطابق چل رہا تھا۔ اچانک زمین ہلی اور بھونچال آگیا۔

    عمارتیں گرنے لگیں اورپھرچیخ وپکار مچ گئی، چھوٹےسےپہاڑی ملک نیپال میں سات اعشاریہ نوشدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔

    سب سے زیادہ دارلحکومت کٹھمنڈو متاثر ہوا، کٹھمنڈو میں نومنزلہ عمارت گرگئی سیکڑوں لوگ ملبے میں پھنس گئے۔ لوگوں نےاپنی مددآپ کے تحت زخمیوں اورلاشوں کونکالا۔

    زلزلے سےاسپتال بھی گرگئےتوزخمیوں کو سڑکوں پرطبی امداد دی گئی،چھٹیوں پرگئےڈاکٹراورنرسیں بھی مدد کونکل آئیں، زلزلےسےکٹھمنڈوکاتاریخی میناربھی گرگیاجس کےملبےمیں پچاس افراد دب گئے۔

    اسی سال میں یہ نیپال میں آنے والا بدترین زلزلہ تھا۔ زلزلےسےبلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی متاثرہوئی۔ جہاں برفانی تودے گرنےسےکم ازکم آٹھ کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

  • نیپال میں بد ترین زلزلہ بارہ سوسےزیادہ ہلاک اورہزاروں زخمی

    نیپال میں بد ترین زلزلہ بارہ سوسےزیادہ ہلاک اورہزاروں زخمی

    کھٹمنڈو : نیپال میں زلزلے نےتباہی مچادی۔ سات اعشایہ نوشدت کےزلزلے سے بارہ سوسےزیادہ ہلاک اورہزاروں زخمی ہوگئے، ملک بھرمیں سڑکیں،بجلی اورٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    نیپال میں سب کچھ معمول کےمطابق چل رہا تھا کہ اچانک زمین ہلی اوربھونچال آگیا۔ عمارتیں گرنے لگیں اورپھرچیخ وپکار مچ گئی چھوٹےسےپہاڑی ملک نیپال میں سات اعشاریہ نوشدت کے زلزلے نے تباہی مچادی،سب سے زیادہ دارالحکومت کٹھمنڈو متاثر ہوا۔

    کٹھمنڈو میں نومنزلہ عمارت گرگئی سیکڑوں لوگ ملبے میں پھنس گئے۔ لوگوں نےاپنی مددآپ کے تحت زخمیوں اورلاشوں کونکالا۔ زلزلے سےاسپتال بھی گرگئےتوزخمیوں کو سڑکوں پرطبی امداد دی گئی،چھٹیوں پرگئےڈاکٹراورنرسیں بھی مدد کونکل آئیں۔

    زلزلےسےکٹھمنڈوکاتاریخی میناربھی گرگیا،جس کےملبےمیں پچاس افراد دب گئے۔ رواں سال نیپال میں آنے والا یہ بدترین زلزلہ تھا۔ زلزلےسےبلندترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی متاثرہوئی ۔ جہاں برفانی تودے گرنےسےکم ازکم آٹھ کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

    علاوہ ازیں نیپال میں زلزلےسے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے کئی علاقے متاثرہوئے۔ بہار میں زیادہ نقصان ہوا۔ آخری اطلاعات کے مطابق چونتیس افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے زلزلے کامرکز تونیپال تھا لیکن بھارت میں بھی زمین کانپ اٹھی۔

    بھارت میں اترپردیش،بہار اورسکم سمیت درالحکومت نئی دہلی ،کولکتہ،رانچی اورجےپورمیں بھی جھٹکےمحسوس کئے گئے۔ نئی دہلی میں عارضی طورپرمیٹروسروس بندکردی گئی  زلزلےسے زیادہ نقصان بہارمیں ہوا اورکئی عمارتیں گرگئیں۔

    مزید نقصان سے بچنےکےلئے بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی، نیپال کی سرحد کےقریب بھارتی پہاڑی علاقوں میں بھی ہلاکتوں کاخدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔ جبکہ نیپال میں زلزلےسےدنیاکی بلندترین چوٹی  ماؤنٹ ایورسٹ بھی ہل گئی۔

    برفانی تودے گرنےسےکم ازکم دس کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ چین کےزیرانتظام تبت میں بھی زلزلےسےہلاکتیں ہوئیں، نیپال میں بھونچال نے دنیا کی سب سے بڑی چوٹی کو بھی ہلاکررکھ دیا۔

    ماؤنٹ ایورسٹ سےبرفانی تودے گرنےکےنتیجےمیں کوہ پیماؤں کی زندگی خطرےمیں پڑ گئی ۔ بیس کیمپ پرموجود ایک کوہ پیما نے ویڈیواپ لوڈ کرکے بتایا کہ کئی لوگ بلندی پرپھنسےہوئے ہیںزلزلے کے جھٹکےتبت میں بھی محسوس کئے گئے جہاں کم ازکم پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

    چین کےسرکاری ٹی وی پرچینی فوجیوں کو زلزلےسےمتاثرعلاقے کی جانب دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

  • سارک کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت

    سارک کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت

    کھٹمنڈو: نیپال میں ہونے والی اٹھارویں سارک سربراہی کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

    سارک سربراہان کی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شرکت کے لئے کانفرنس ہال پہنچنے پرنیپال کے وزیراعظم سوشیل کوئرالہ نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

    دوروزہ کانفرنس سارک کانفرنس میں رکن ممالک کے درمیان باہمی رابطوں کوفروغ اورمعاشی رابطوں کو بہتربنانے پربات کی گئی۔ اجلاس میں سارک ممالک کے وزرائے خارجہ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک پردستخط کئے۔ پاکستان کی جانب سے سرتاج عزیز نے معاہدے پردستخط کئے۔

    نیپال کے وزیرِاعظم سوشیل کوئرالہ کا کہنا تھا کہ سارک ایجنڈے کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ مواصلات کے بہترذرائع ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔۔

  • نواز شریف کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات

    نواز شریف کی بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ملاقات

    کھٹمنڈو: اٹھارہویں سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سے بنگلہ دیشی ہم منصب حسینہ واجد نے ملاقات کی۔

     سارک سربراہ کانفرنس کے موقع پرملاقات میں دونوں وزرائےاعظم کاپاک بنگلا دیش تعاون پرتبادلہ خیال کیا،اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو نوں ملکوں کے باہمی تعاون سے تجارت اور خطے کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے،ملاقات میں حسینہ واجد نے پاکستان کیلئے خیر سگالی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ترقی کے بہت مواقع ہیں جن سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ملک خطے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔