Tag: nephew

  • نیٹ فلکس کے پاس ورڈ پر تکرار، بات خون خرابے تک پہنچ گئی

    نیٹ فلکس کے پاس ورڈ پر تکرار، بات خون خرابے تک پہنچ گئی

    کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران امریکی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوچکا ہے، اکثر اوقات نیٹ فلکس کا ایک اکاؤنٹ متعدد افراد کے زیر استعمال رہتا ہے۔

    امریکا میں ایسے ہی ایک معاملے پر بات خون خرابے تک پہنچ گئی جب بھانجے نے اپنے انکل کو چاقو کے وار کر کے زخمی کردیا۔

    امریکی شہر سینٹ لوئیس میں اس نوجوان کی اپنے انکل سے نیٹ فلکس کے پاس ورڈ پر تکرار ہوئی، تکرار اتنی بڑھی کہ نوجوان بپھرا ہوا کچن سے چھری اٹھا لیا اور انکل کی ناک پر وار کردیا۔

    مذکورہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ جب وہ سورہا تھا تو اس کے بھانجے نے اس کے نیٹ فلکس کا پاس ورڈ چرانے کی کوشش کی، اس بات پر دونوں میں تکرار شروع ہوئی جس کا اختتام افسوسناک نتیجے پر ہوا۔

    پولیس کے پہنچنے سے قبل نوجوان فرار ہوچکا تھا، عمر رسیدہ شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    دوسری جانب نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

    اس میں جب بھی کوئی شخص نیٹ فلکس لاگ ان کرے گا تو اس سے پوچھا جائے گا کہ کیا وہ اس اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کا مجاز ہے؟ مذکورہ شخص سے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کو کہا جائے گا جس کے لیے ایک ٹیکسٹ میسج یا ای میل روانہ کی جائے گی۔

    اس ونڈو کو اسکپ کرنے کا آپشن موجود ہوگا تاہم ایسی صورت میں اسٹریمنگ کے دوران نیٹ فلکس کی جانب سے بار بار یاد دہانی کروائی جاتی رہے گی۔ یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے۔

  • بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے والے شہری پر اماراتی عدالت نے جرمانہ عائد کردیا

    بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے والے شہری پر اماراتی عدالت نے جرمانہ عائد کردیا

    ابو ظبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے اور دھماکے کے جرم میں جرمانے کی سزا سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے عرب شہری کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے نوجوان عرب کو الیکڑک شوک دینے والی گن کمسن بچے کے خلاف استعمال کرنے کے جرم میں 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عرب نوجوان نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی اور اپنی سزا کے خلاف اپیل کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنے بھانجے کو برقی بندوق سے ڈرانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر وائرل ہوگئی تھی۔

    عرب نوجوان نے عدالت کو بتایا کہ ’میں صرف اپنے بھانجے کے ساتھ کھیل رہا تھا نہ حقیقت میں اسٹن گن( برقی بندوق ) سے ڈرا رہا تھا۔

    میرے موبائل میں ایک اسمارٹ ایپ ہے جس کے ذریعے میرے موبائل سے برقی گن جیسی آواز آتی ہے اور واقعے کے وقت تمام اہل خانہ گھر میں موجود تھے۔

    نوجوان نے بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھی گھر کے ایک فرد نے اہل خانہ کے واٹس ایپ گروپ میں اپلوڈ کرنے کےلیے بنائی تھی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے ملزم کا بیان سننے کے بعد عدالت سے کیس ختم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم عدالت نے کہتے ہوئے کہ ’بچوں کے ساتھ ایسا مذاق کرنا خطرناک ہے‘ اور 5ہزار درہم جرمانے کی سزا سنادی۔

  • کینیڈا: 12لاکھ ڈالر کی انعامی رقم نے خالہ بھانجے کو ایک دوسرے کا دشمن بنادیا

    کینیڈا: 12لاکھ ڈالر کی انعامی رقم نے خالہ بھانجے کو ایک دوسرے کا دشمن بنادیا

    اوٹاوا : 12 لاکھ کینیڈین ڈالر کی انعامی رقم نے خالہ بھانجے کو ایک دوسرے کے خلاف کردیا، معاملہ عدالت میں جاپہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے ملک کینیڈا کی ایک خاتون اور اس کے بھانجے نے 12 لاکھ کینیڈین ڈالر کی رقم لاٹری میں جیتی، تاہم انعامی رقم کا چیک ملنے کے بعد خاتون نے اپنے بھانجے کو آدھی رقم دینے سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاٹری کمیٹی کی جانب سے دیئے جانے والے چیک پر خاتون اور ان کے بھانجے دونوں کا نام درج ہے، تاہم خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے لاٹری میں اپنے بھانجے کا نام اس لیے دیا تھا کیوں وہ اس کی قسمت اچھی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آدھی انعامی رقم اسے دے دوں۔

    کینیڈین خاتون باربارا ریڈیک کا کہنا تھا کہ میں اپنے بھانجے کے خلاف عدالت میں کیس کروں گی اور اس سلسلے میں وکیل سے بات ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے بھانجے نے بتایا کہ لاٹری خریدتے ہوئے دونوں کے درمیان آدھی آدھی انعامی رقم رکھنے کا معاہدہ طے ہوا تھا، تاہم خاتون کا کہنا ہے بھانجا جھوٹ بول رہا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لاٹری کمیٹی کی خاتون سربراہ کا کہنا ہے کہ ’خاتون کی لالچ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی، عموماً لوگ لاٹری کی رقم خیراتی اداروں میں عطیہ کردیتے ہیں‘


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • لاہور: وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے علی عباس کی طبیعت اچانک خراب

    لاہور: وزیراعظم نوازشریف کے بھتیجے علی عباس کی طبیعت اچانک خراب

    لاہور:وزیراعظم نوازشریف کےبھتیجےعلی عباس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ، جس کے بعد انھیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے 28سالہ علی عباس کی دفتر میں کام کے دوران طبیعت خراب ہوگئی، جس کے فوری بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

    اسپتال زرائع کے مطابق علی عباس کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم علی عباس کو چیک کررہی ہے، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے بھتیجے کو برین ہیمرج ہونے پراسپتال داخل کرادیا گیا۔

    خیال رہے کہ علی عباس وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے ہیں۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نوازشریف ایک بار پھر علیل


    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نواز شریف پیٹ میں درد کی شکایت کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے ، جس کے بعد اسپتال میں جانچ پڑتال کے بعد گردے میں معمولی پتھر کی تشخص ہوئی تھی جو کہ قابل تشویش بات نہیں اور نہ ہی اس کے لیے کسی قسم کے ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے بلکہ معمولی احتیاط سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔