Tag: nepra report

  • آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیپرا رپورٹ پر وضاحت طلب کرلی

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیپرا رپورٹ پر وضاحت طلب کرلی

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیپرا رپورٹ پر وضاحت طلب کر لی، آئی ایم ایف مشن چیف کا کہنا ہے کہ معاملہ آئندہ مذاکرات میں اٹھایا جائے گا.

    نیپرا اور آڈیٹر جنرل کے بعدآئی ایم ایف نے بھی نوٹس لے لیا، آئی ایم ایف چیف ہیرلڈ فنگر کا کہنا ہے کہ نیپرا رپورٹ نے پاور سیکٹر میں اہم اور سنگین مسائل کی نشاندہی کی ہے۔

    اس معاملے پر حکومت پاکستان سے رواں ماہ کے آخر میں دبئی میں شروع ہونے والے نویں معاشی جائزہ مذاکرات میں بات کی جائے گی۔

    نیپرا نے سالانہ رپورٹ میں کہا تھا کہ وزارت پانی بجلی نے جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی، بجلی کے میٹرز کا نیا سسٹم ناکام ہوگیا ہے، صارفین کو زائد بل ارسال کیے جا رہے ہیں جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں توانائی کے شعبے میں تقریبا دس کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا.

  • کراچی میں بجلی کے بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ،نیپرا

    کراچی میں بجلی کے بحران کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے ،نیپرا

    کراچی: نیپرا کی حقائق جاننے والی کمیٹی نے کراچی میں بجلی کے بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

    پیمرا کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سچائی سامنے لے آئی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پہلے صارفین سے ملی اور پھر کے الیکٹرک کے حکام سے پتہ چلا کہ کے الیکٹرک نے پیداوار بڑھانے کیلئے پیسہ نہیں لگایا، بجلی کے بحران سے نمٹنے کی کوئی تیاری نہیں ہے، کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام بھی فرسودہ ہے، ڈھائی ہزار میگا واٹ بجلی ڈالی تو سسٹم بیٹھ گیا اور جگہ جگہ سرکٹ ٹرپ کرگئے۔

    ہزارو ں افراد موت کے منہ میں چلے گئے، کے الیکٹرک کا ترسیلی نظام دو حصوں پر مشتمل ہے، زیادہ نقصان والے فیڈر اور کم نقصان والے، جہاں نقصان زیادہ ہے وہاں ساڑھے سات گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی اور جہاں نقصان کم ہے وہاں چھ گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے، نظام میں خرابیوں سے بھی بجلی کا تعطل بڑھ جاتا ہے ان حالات میں کے الیکٹرک کی ساکھ گر چکی ہے بجلی کی فراہمی میں اسکا کوئی اعتبار نہ رہا لوگوں کو کے الیکٹرک کی خدمات پر اعتبار نہیں ۔۔ جبکہ فراہمی کا معیار بھی زمیں بوس ہو چکاہے۔

    وفاقی حکومت نےسپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک سے اسکا معاہدہ دو ہزار بارہ میں ختم ہو چکا ہے اور کے الیکٹرک میں کراچی کو بجلی دینے کی پوری صلاحیت ہے۔

  • دو ہزار بیس تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، نیپرا رپورٹ

    دو ہزار بیس تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، نیپرا رپورٹ

    اسلام آباد: نپیرا نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، سالانہ رپورٹ کے مطابق سال دوہزار بیس تک بھی لوڈشیئڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

    نیپرا نے اسٹیٹ آف انڈسٹری پورٹ جاری کر دی ہے، نیپرا کے مطابق سال دوہزار بیس میں بھی ملک کو بارہ سو میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ترسیلی کمپنیوں کی جانب سے چوری اور بلوں کی وصولی میں ناکامی کے باعث سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کا دیرپا حال نہیں مل پایا اور حکومت کے ادا کئے گئے چار سو اسی ارب روپے عوام کو پائیدار ریلیف نہیں دے پائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی الیکٹرک کو آئندہ سال گیارہ سو بتیس میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹَرک کے معاہدے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لانا شامل تھا اور کے الیکٹرک نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔

    نیپرا کے مطابق نیپرا اوور بلنگ پر کے الیکٹرک سمیت دیگر ترسیلی کمپنیوں پر جرمانے بھی عائد کئے۔