Tag: NEPRA

  • کےالیکٹرک کو رواں سال32ارب 75کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع ہوا

    کےالیکٹرک کو رواں سال32ارب 75کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع ہوا

    کراچی : نیپرا سے فی یونٹ اضافہ مانگنے والی کے الیکٹرک نے منافع کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، کے الیکٹرک کو مالی سال 2016 میں 32ارب 75 کروڑ روپے کا منافع ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو وقفے وقفے سے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے منافع کے ریکارڈ توڑ دئیے، مالی سال 2016کے مالیاتی نتائج ایک سال تاخیر سے جاری کردیئے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں کے الیکٹر ک نے چار ارب 43 کروڑ روپے اضافی کمائے، کے الیکٹرک کو مالی سال 2015 میں 28 ارب 32 کروڑ روپے منافع ہوا تھا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2016 میں کے الیکٹرک کی فی حصص آ مدنی 1.19 روپے رہی، جبکہ مالی سال 2015 میں فی حصص آمدنی 1.03 پیسے تھی۔


    مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا نیپرا کوکےالیکٹرک کیخلاف کارروائی کا حکم


    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نیپرا کی جانب سے نرخ نہ بڑھنے پر شہر میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرچکی ہے۔


    مزید پڑھیں: کےالیکٹرک نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی


    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اربوں روپے منافع کمانے والی کے الیکٹرک کو اس مالیاتی نتا ئج کے بعد فی یونٹ اضافہ دینا جائز ہوگا؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ بجلی 1 روپے 70 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے تاہم کراچی کے عوام اس سے محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی۔

    نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جس کے بعد عوام کو 20 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    ریلیف آئندہ بلوں میں دیا جائے گا اور کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔


  • نیپرا نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا، 2018 میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی

    نیپرا نے حکومتی دعووں کا پول کھول دیا، 2018 میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی

    اسلام آباد : نیپرا نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی، نپیرا کا کہنا ہے کہ حکومتی وعدوں کے برخلاف اس سال بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکتی ،2018 میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نےاسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2016 جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ترسیل اور تقسیم کے خراب نظام کے باعث آئندہ سال بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوگی ،2017 میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار 710میگاواٹ اور 2018میں 500میگاواٹ رہے گا، تاہم 2019میں ملک میں بجلی ضروریات سے 224میگاواٹ ، 2020 میں 1334میگاواٹ اور 2021میں 4ہزار 694میگاواٹ زیادہ ہوجائے گی ۔

    نیپرا کے مطابق آئندہ سال ملک میں بجلی کی عدم دستیابی مسائلہ نہیں بلکہ ٹرانشمیشن سسٹم مسئلہ ہوگا۔ جو کہ انتہائی پرانا اور ناقص ہوچکا ہے۔

    نیپرا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال ناقص سسٹم کے باعث لائن لاسز کا حجم تقریبا اٹھارہ فیصد رہا. رواں مالی سال میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو لائن لاسز کی مد میں بیس ارب باہتر کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ہے، بجلی سیکٹر میں عدم ادائیگیوں کا معاملہ بھی بہت بڑے مسئلے کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ ریکوری نہ ہونے باعث ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ترپن ارب روپے کی کمی کاسامنا ہے۔

    واضح رہے وزیر اعظم نواز شریف اپنے خطابات میں بارہا کہہ چکے ہیں کہ چھ مہینے میں بجلی کی قلت کا خاتمہ ہوگا اور 2018 بجلی کے بحران کے خاتمے کا سال ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں کےالیکٹرک کےخلاف درخواست، فیصلہ محفوظ

    سندھ ہائیکورٹ میں کےالیکٹرک کےخلاف درخواست، فیصلہ محفوظ

    کراچی : کےالیکٹرک کےخلاف درخواست پر نیپراحکام نے عجیب منطق پیش کی ہے، نیپرا کے وکیل نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کیخلاف شکایت آئے تو پھر کارروائی کرینگے۔ عدالت نے کے الیکٹرک کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف شہری کرامت علی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ نیپرا کے موقف پرسندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت نے نیپرا وکیل سے سخت سوالات کرڈالے۔

    انہوں نے کہا کہ نیپرا کوخبرہی نہیں کےالیکٹرک نےکراچی والوں کی زندگی عذاب بنارکھی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں نیپرا وکیل کی وضاحت نے سب کو حیران کردیا، جسٹس عرفان سعادت نےنیپرا کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نیپرا کے الیکٹرک کےخلاف خود کارروائی کااختیارنہیں رکھتی؟

    نیپرا وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ادارے کے خلاف نیپرا کے پاس کوئی شکایت آئےگی تو کارروائی کریں گے، نیپرا وکیل سے مکالمے میں جسٹس عرفان نے دریافت کیا کہ آپ اتنے لاچار ہیں کہ کارروائی کیلئے شکایت کا انتظارکررہے ہیں؟

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگرنیپرا اپنی ذمہ داری پوری کررہا ہوتا تو اس درخواست کی نوبت ہی نہ آتی۔ جسٹس عرفان سعادت کےاستفسار پر کے الیکٹرک کے سربراہ ڈسٹری بیوشن نے عدالت کو یقین دلایا کہ نیپرا کی ہدایات پرعمل کرنے کوتیار ہیں، بعد ازاں عدالت نے کے الیکٹرک کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

  • نیپرا کے الیکٹرک کی نا اہلی سے بے خبر

    نیپرا کے الیکٹرک کی نا اہلی سے بے خبر

    کراچی: کے الیکٹرک کے خلاف درخواست پر نیپرا حکام نے عجیب منطق پیش کردی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کےخلاف شکایت آئے تو کارروائی کریں گے۔ نیپرا کے مؤقف پر سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس عرفان سعادت نے سخت سوالات کر ڈالے۔

    نیپرا کو خبر ہی نہیں کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں نیپرا وکیل کی وضاحت نے سب کو حیران کردیا۔

    کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری کرامت علی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عرفان سعادت نے نیپرا کے وکیل سے استفسار کیا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف خود کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی؟

    نیپرا وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادارے کے خلاف نیپرا کے پاس کوئی شکایت آئے گی تو کارروائی کریں گے۔

    مزید پڑھیں: کراچی والے بدستور اندھیروں میں سحری کرنے پر مجبور

    نیپرا وکیل سے مکالمے میں جسٹس عرفان نے دریافت کیا کہ آپ اتنے لاچار ہیں کارروائی کے لیے شکایت کا انتظار کر رہے ہیں؟

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر نیپرا ذمہ داری پوری کر رہا ہوتا تو درخواست کی نوبت نہ آتی۔ جسٹس عرفان سعادت کے استفسار پر کے الیکٹرک کے سربراہ ڈسٹری بیوشن نے عدالت کو یقین دلایا کہ نیپرا کی ہدایات پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔

    عدالت نے کے الیکٹرک کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


  • بجلی کی قیمت میں4روپے 35پیسے کمی

    بجلی کی قیمت میں4روپے 35پیسے کمی

    اسلام آباد : لوڈشیڈنگ کے ستائےعوام کیلئے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں چار روپے پینتیس پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی تاہم اس کمی سے کراچی کے شہری محروم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے قیمت میں چار روپے پینتس پیسے کمی کر دی گئی، نیپرا کے مطابق یہ کمی فروری اور مارچ کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، فیصلے سے صارفین کو چالیس ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ۔

    فروری کے مہینے کیلئے دو روپے پندرہ پیسے جبکہ مارچ کیلئے دو روپے بیس پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

    نیپرا کا کہناہے کہ اس کمی کااطلاق کے الیکٹرک اور تین سو یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : بجلی کی قیمت 2روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی


    اس سے قبل رواں سال جنوری میں بجلی کی قیمت دو روپے اکیس پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، یہ کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر کیلئے دی گئی تھی،  سی سی پی اے کا کہنا تھا کہ بجلی پیداوار کیلئے ہائیڈرو اور گیس پلانٹس پر انحصار کے باعث بجلی کی قیمت کی پیداواری لاگت کم ہوئی ہے، جس کے باعث ایک روپے پچاسی پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی گئی تھی۔

    تاہم نیپرا نے سماعت کے بعد مزید چھتیس پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا‌۔

  • کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    کراچی : بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان

    اسلام آباد : کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، کراچی میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے لئے اوسط  ٹیرف ساڑھے 3 روپے کی کمی کے بعد 12.07 روپے فی یونٹ مقررکردیا گیا ہے۔

    نئے ٹیرف کا اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔ نیپرا نے کراچی کیلئے ٹیرف میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا۔

    نیپرا نے 2023 تک کراچی میں ٹیرف 12 روپے7 پیسے فی یونٹ مقرر کیا ہے، نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے 16روپے 23 پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کی درخواست کی تھی، جبکہ 2009 میں یہ ٹیرف 15.57 روپے تھا۔

    نیپرا کے مطابق نئے ٹیرف سے کے الیکٹرک صارفین کو 48 ارب روپے کا سالانہ ریلیف ملے گا ، نیا ٹیرف 2016 سے 2023 تک مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت 15 دن کےاندراندر نئے ٹیرف پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہوگی۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 38 پیسے کا اضافہ کر دیا

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 38 پیسے کا اضافہ کر دیا

    کراچی : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے 38 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست کو نپیرا نے قبول کرلیا، نیپرا نے جولائی کیلئے کے الیکٹرک کے ٹریف میں پندرہ پیسے کا اضافہ کیا ہے جبکہ اگست کیلئے بجلی تئیس پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

    بجلی کے نرخوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ اضافے کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم استعال کر نے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے اضافہ


    یادرہے کہ گذشتہ روز کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواست کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 36 پیسے اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ جون کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار مہنگی پڑی ہے، اضافہ صارفین سے ستمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی۔

  • بجلی کے صارفین پر 142 ارب کا بوجھ ڈالنے کی درخواست مسترد

    بجلی کے صارفین پر 142 ارب کا بوجھ ڈالنے کی درخواست مسترد

    کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے 142 ارب روپے وصولی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ صارفین پر نہیں ڈالا جاسکتا، یہ بوجھ منتقل کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 142 ارب روپے کا بوجھ صارفین پر متنقل کردیا جائے اور یہ درخواست بجلی کی چوری اور گزشتہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کی گئی تھی۔

    نیپرا نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کی چوری کا بوجھ اٹھانے والے صارفین پر یہ مزید بوجھ ڈالنا سراسر ناانصافی ہے اس لیے درخواست نامنظور کی جاتی ہے ۔

    نیپرا نے مزید کہا ہے کہ تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ صارفین پر منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

    واضح رہے کہ یہ درخواست منظور کرلی جاتی تو بل ادا کرنے والے صارفین سے مزید 142 ارب روپے وصول کیے جاتے۔

  • کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے 32 پیسے فی یونٹ سستی

    کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کیلئے 32 پیسے فی یونٹ سستی

    اسلام آباد: کراچی والوں کیلئے بجلی بتیس پیسے فی یونٹ سستی ہوگئی، تاہم تین سو یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو بجلی کی قیمت میں کمی سے محروم رکھا گیا ہے۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے صارفین کو بجلی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 32 پیسے فی یونٹ کمی کا ریلیف ملےگا مگر صرف اُن صارفین کو جنھوں نے ایک ماہ میں 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کی ہوگی۔

    نیپرا کےجاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کےصارفین کو یہ ریلیف جولائی کے بلوں میں ملے گا تاہم زرعی صارفین کو ریلیف سے محروم رکھا گیا ہے۔