Tag: NEPRA

  • موجودہ سسٹم کے ساتھ بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا، نیپرا

    موجودہ سسٹم کے ساتھ بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا، نیپرا

    اسلام آباد : نیپرا نےموجودہ ٹرانسمیشن نظام کو فرسودہ قرار دے دیا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹرانسمیشن سسٹم کےساتھ بجلی کے بحران پرقابو نہیں پایا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکارکا دعویٰ محض دعویٰ ہی نکلا، نیپرا کے دوٹوک مؤقف نے حکومت کے دعوؤں کی نفی کرتے ہوئے ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوڑدی۔

    نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم کےساتھ بجلی کے بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ اتھارٹی نےاسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ میں بتایا کہ ناقص ٹرانسمشن لائنز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوتی ہے۔

    نیپرا کے مطابق موجودہ ٹرانسمیشن نظام فرسودہ ہے۔ آلٹرن انرجی پلانٹ سے دو سال میں ستائیس سومیگاواٹ سے بجلی ضائع ہوئی۔ اینگرو پاورپلانٹ بھی قومی خزانے پر بوجھ بن گیا۔

    نیپرا کے مطابق سالانہ آٹھ کروڑ روپے کا نقصان ہورہاہے، دوسری جانب وزارت پانی وبجلی نےریکارڈ پیداوار کا دعوی کرکے لوڈشیڈ نگ کےمارے شہریوں کے زخموں پرنمک چھڑکا۔

    وزارت بجلی کےمطابق سترہ ہزار ایک سو بیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ جس کے باعث پچانوے فیصد شہری اورچھیاسی فیصد دیہات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔

     

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3روپے 83 پیسےکی کمی

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3روپے 83 پیسےکی کمی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی صارفین کو تین روپے تراسی پیسے واپس کرنے منظوری دے دی۔

    نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے تیراسی پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے، کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کے مطابق دسمبر کے مہینے میں گدو اور نندی پور پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کم ہوئی جس کے باعث بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم سی سی پی اے نے صرف دو روپ اسی پیسے کی کمی کی سفارش کی تھی۔جس کو نیپرا نے بڑھا کر تین روپے اسی پیسے کر دیا۔

    کمی کا اطلاق تین سو یو نٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹریک کے صارفین پر نہیں ہوگی۔

  • نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دیدی

    نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 6پیسے کمی کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں دو روپے چھ پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

    نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے چھ پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے، کمی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کے مطابق نومبر کے مہینے میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کئے گئے۔

    نومبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت پانچ روپے بتیس پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس فیول لاگت سات روپے تیس پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

    اسی لئے صارفین کو دو روپے واپس کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    کمی کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • بجلی کی قیمت میں 2روپے کی کمی متوقع

    بجلی کی قیمت میں 2روپے کی کمی متوقع

    اسلام آباد: رواں ماہ کے اختتام پر بجلی کی قیمتوں میں دو روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

    نیپرا ذرائع کے مطابق انتیس دسمبر کو ہونےوالی نیپراسماعت میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوروپے تک کی کمی متوقع ہے، کمی کا اطلاق تین سو یونٹس استعمال کر نےوالوں اور کے الیکٹرک کے سوا تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

    انٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث نومبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی ۔

    نومبر میں پیداواری لاگت پانچ روپے بتیس پیسے رہی جب کہ صارفین سے نومبر کے مہینے سات روپے تیس پیسے وصول کئےگئے تھے.

  • کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ

    اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت چوون پیسے کا اضافہ کردیا.

    نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کی فی یونٹ بجلی کی قیمت میں چوون پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ اکتوبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کیا گیا ہے۔

    اضافے کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔

    کے الیکٹرک کے مطابق اکتوبر میں این ٹی ڈی سی سے بجلی کی خریداری مہنگی پڑی ہے، اگست اور ستمبر کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے ٹیرف میں دو روپے آٹھ پیسے کمی کی گئی تھی۔

  • کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں 2روپے 8 پیسے کی کمی

    کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں 2روپے 8 پیسے کی کمی

    اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی کے نرخوں میں دو روپے آٹھ پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق ٹیرف میں کمی اگست اور ستمبر کے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کمی کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا، یہ کمی دسمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک نے اکتوبر کے مہینے کیلئے بجلی کے نرخوں میں تریپن پیسے اضافہ کی درخواست بھی کر دی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت سترہ دسمبر کو کرے گی.

  • نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81پیسے کمی کا اعلان کر دیا

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81پیسے کمی کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے اکیاسی پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔

    نیپرا نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے اکیاسی پیسہ کی کمی کی منظوری دے دی، یہ کمی اکتوبر کے مہینہ کیلئے کی گئی ہے، اس کمی کا اطلاق تین سو یونٹ سے کم بجلی کا استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

    بجلی کی لاگت اکتوبر کے مہینے میں 5 روپے 52 پیسے رہی ہے لیکن نیپر انے صارفین سے بجلی کی قیمت 7 روپے 33 پیسے وصول فی یونٹ وصول کی تھی، سی پی پی اے نے نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    نیپرا ذرائع کے مطابق کمی کا اطلاق جنوری کے بلوں میں ہونے کا امکان ہے۔

  • وزارتِ پانی و بجلی نے سترفیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے، نیپرا

    وزارتِ پانی و بجلی نے سترفیصد صارفین کو اضافی بل بھیجے، نیپرا

    اسلام آباد: نیپرانے سینٹ میں تحریک التواء کے جواب میں موقف جمع کرادیا ہے جس میں وزارتِ پانی وبجلی نےصارفین کواضافی بلزبھیجنےکا مورد الزام ٹہھرایا گیا ہے۔

    نیپرا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سترفیصد صارفین کو اضافی بلزبھیجےگئے اورحکومت کی وزارتِ پانی وبجلی اس کی ذمےدارہے۔

    رپورٹ میں ملک میں بجلی کی پیداوارمیں کمی کی ذمہ داری بھی وزارت پانی وبجلی پرڈالی گئی ہے۔

    رپورٹ کےمطابق زائد بلنگ کیلئےٹائم آف یوزمیٹراستعمال کئےگئے اورصارفین سےیونٹ کےبجائےوقت کےپیسے لئے گئے۔

    نیپرا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ نجی بجلی گھروں کوفائدہ پہنچانے کے لئے سرکاری بجلی گھروں سےپیداواری صلاحیت کےمطابق بجلی پیدا نہیں کی گئی۔

  • بجلی کی قیمت میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی

    بجلی کی قیمت میں 2روپے 60پیسے فی یونٹ کمی

    اسلام آباد: حکمرانوں نے شہریوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر لالی پوپ تھما دیا، تیل کی قیمتیں گرنے پر حکومت بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہے.

    نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت دو روپے ساٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، عوام کو اگست کے بلوں میں ریلیف ملے گا مگر تین سو یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں پر اس کمی کا اطلاق نہیں ہوگا نہیں.

    واضح رہے کہ جولائی کے لئے بھی بجلی کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔

    حکومت گزشتہ تین سال میں آئی ایم ایف کو رام کرنے کیلئے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی میں پچاس فیصد کمی کر چکی ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے قرضے کی نئی قسط کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی شرط عائد کر دی ہے۔

  • نیپرا نے 5 بجلی پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

    نیپرا نے 5 بجلی پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا

    اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے بجلی کی پانچ پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا، ان کمپنیوں پر دو کروڑ چار لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

    نیپرا حکام کے مطابق پانچ بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے، ان کمپنیوں میں گرین الیکٹرک، ایسٹرن پاور اورعریبین ونڈ کمپنی ، سونک انرجی اور فرسٹ ٹرائی اسٹارونڈ کمپنی شامل ہے ۔

    ان کمپنیوں کو دو کروڑ چارلاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر بلیک لسٹ کیا گیا۔

    یہ کارروائی ڈسٹرکٹ کلکٹراسلام آباد نے نادہندہ کمپنیوں کے خلاف شروع کی ہے، کلکٹر اسلام آباد نے کلائنٹس کو نادہندہ کمپنیوں کے بجائے نیپرا کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں ہیں.