Tag: NEPRA

  • لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی، نیپرا نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی، نیپرا نے حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام آباد: نپیرا نے سالانہ رپورٹ میں وزارت پانی وبجلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، وزارت پانی بجلی نے جان بوجھ کر بجلی فراہم نہیں کی، بجلی کے میٹر ز کا نیا سسٹم ناکام ہوگیا ہے۔

    نیپرا کی سالانہ رپورٹ نے حکومتی دعوووں کا بھانڈا پھوڑ دیا رپورٹ کے مطابق بجلی تھی مگر دی نہیں گئی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ سے سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    نیپرا کے مطابق بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی گئی ہے جبکہ سرکاری بجلی گھر پیداواری صلاحیت کے باوجودمطلوبہ بجلی پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں، دو ہزار چودہ پندرہ میں سرکاری پاور پلانٹس صرف اکتالیس فیصد بجلی ہی پیدا کر سکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تھرمل پاور پلانٹس کو جان بوجھ کر بند کیا گیاہے، نیا میٹر سسٹم بھی بری طرح سے ناکام ہو گیاہےکیونکہ ستر فیصد صارفین کو غلط بل مل رہے ہیں،بعض سرکاری بجلی گھروں کی مشینیں تین سال سے جان بوجھ کر بند رکھی گئیں جبکہ لائسنس منسوخی کے باوجود بعض پاور پلانٹس کی پیداوار ظاہر کی گئی ہے۔

    سیاسی رہنماوں نے نیپرا کی رپورٹ پر سخت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے حکومت کے منھ پر طمانچہ قرار دیا ہے۔

    نیپرا کی رپورٹ پر عمران خان کہتے ہیں انھیں اس پر کوئی حیرت نہی ہوئی، پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کپتان کا کہنا ہے یہ حکومت کی مجرمانہ عفلت ہے،غیر قانونی پلانٹ کام کرتے رہے جب کہ اصل پلانٹ بند رہے۔

    اے این پی کے رہمنا زاہد خان کہتے ہیں عوام کو جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ کے عزاب میں مبتلا کیا گیا،پیپپلز پارٹی نے بھی حکومت پر کڑی تنقید کر ڈالی۔

  • بجلی کی قیمت میں 2روپے19 پیسے کی کمی

    بجلی کی قیمت میں 2روپے19 پیسے کی کمی

    اسلام آباد:  نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے انیس پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے انیس پیسے کمی کردی، نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ کمی کی ہے۔

    نیپرا مطابق فرنس آئل سے دو ارب اڑتالیس کروڑ یونٹ ، گیس سے دو ارب باہتر کروڑ یونٹ اور پانی سے تین ارب ستانوئے کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی، جس کی لاگت چھیالیس ارب روپے بناتی ہے۔

    اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا، اس کے علاوہ نیپرا نے جولائی کے لیے دو روپے چودہ پیسے کمی کی درخواست منظور کرلی ہے، جس کی سماعت جلد ہوگی۔

  • بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    بجلی کی قیمت میں 2 روپے68 پیسے فی یونٹ کمی

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق  نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں دو روپےاڑسٹھ پیسے فی یونٹ کمی گئی ہے۔

    بجلی کی قیمت میں کمی مئی کےماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ستمبرکے بل میں صارفین کوریلیف دیں گی۔

    ماہانہ تین سو یونٹ تک بجلی کے صارفین کوریلیف نہیں ملے گا۔کےالیکٹرک اورزرعی صارفین پر اس ریلیف کااطلاق نہیں ہوگا۔

  • کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی

    کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی

    کراچی : نیپرا نے کراچی کے صارفین پر مہنگی بجلی کے کوڑے برسا دئے ،اب ہر گھرکو ہر ماہ دو سے چار ہزار روپےکا اضافی جھٹکا لگے گا۔

    ابھی کے الیکٹرک کے زخم ہی نہ بھرے تھےکہ نیپرا نےنیاچیرالگا دیا۔ کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی اسی فیصد مہنگی کر دی ۔

    اب دو سو یونٹ بجلی جلانے والے کو بجلی چا ر روپے اٹھائیس پیسے مہنگی ملے گی جبکہ تین سو یونٹ استعمال کرنے پر دو روپے نوے پیسے فی یونٹ کا کوڑا پڑے گا ، اور اگر بجلی اس سے بھی زیادہ استعمال کی تو کے الیکٹرک چار روپے یونٹ کا جھٹکا ہی لگا دے گی ۔

    کےالیکٹرک کےنرخوں میں اضافہ فوری طور پر ہو گا کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کی نااہلی کا بدترین شکار ہیں, بجلی آتی نہیں، میٹر تیز چلتےہیں، اوپرسے آپریشن برق کی برق پاشیاں بھی جاری ہیں۔

    عوام کسے گواہ کریں کس سے منصفی چاہیں، وزیر بجلی کہتے ہیں بجلی نہیں دے سکتے ، وزیر اعظم کہتےہیں لوڈ شیڈنگ برداشت کرو، نہ نندی پور سے بجلی ملتی ہے نہ کالا باغ ڈیم بنتا ہے ، عوام جائیں تو کہاں جائیں۔

  • نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کو نااہل قرار دے دیا، قائم علی شاہ

    نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کو نااہل قرار دے دیا، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے تھے کہ کے الیکٹرک کی کاکردگی خراب ہے تو ہم پر تنقید کی جارہی تھی اب نیپرا نے بھی کے الیکٹرک کی نااہلی پر رپورٹ دیدی ہے ۔

    ان کاکہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے صرف کراچی شہر سے پیسے کمائے ہیں بجلی کی پیداوار اور تقسیم پر کوئی توجہ نہیں دی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے قطر اسپتال کا دورہ کیا، جہاں مریضوں کی عیادت کی ۔

    اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ اسپتال میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کیاان کاکہنا تھا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر کے بعد کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے ہسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے یقین دہانی کے باوجود ہسپتالوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو ہسپتالوں ،کراچی واٹر بورڈ،سیوریج اور دیگر ضروری عوامی خدمات کے اداروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت کی تھی اور کے الیکٹرک نے اس پر عمل کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

    تاہم بدقسمتی سے آج جب میں یہاں مریضوں کی تیمار داری کیلئے آیا ہوں تو میں نے ذاتی طور پر لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑا ہے۔

    جس سے مریضوں اور ڈاکٹرز کو سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔کیونکہ سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کو پہلے ہی بقایاجات کی ادائیگی کی جا چکی ہے ۔

  • نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 8پیسے کی کمی کردی

    نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 8پیسے کی کمی کردی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی۔

    نیپرا نے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں دو روپے آٹھ پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، کمی مارچ کے مہینے کے لیے کی گئی ہے اور کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں متوقع ہے۔

    اس کمی کا اطلاق دو سو یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1روپے59 پیسے کمی

    کراچی صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1روپے59 پیسے کمی

    کراچی : نپیرا نے کراچی الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپےانسٹھ پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

    نپیرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملنے والا ریلیف مئی کے مہینے میں ایڈ جسٹ کیا جائے۔

    نیپرا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے باعث بجلی کی قمیت میں کمی کی جارہی ہے۔

  • بجلی کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    بجلی کی قیمت میں 4روپے 42 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:  نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں چار روپے بیالیس پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی فروری کے مہینے کی فیول ایڈ جسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اس کمی سے لائف لائن کنسیومرز اور کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو پچیس ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو مئی کے بلوں میں ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

    نیپرا کے مطابق فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پہلی مرتبہ بجلی ریکارڈ سستی ہوئی ہے۔

  • کے الیکٹرک کے ٹیرف میں1روپے 23پیسے کمی کا فیصلہ

    کے الیکٹرک کے ٹیرف میں1روپے 23پیسے کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر میں بجلی نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، اپریل میں صارفین کو تیرہ ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں کمی کا اعلان کیا، کے الیکٹریک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے تیئس پیسے کمی کا اعلان کیا ہے۔

    کمی گزشتہ سال دسمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے علاوہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں دو روپے آٹھ پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    یہ کمی جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کمی کا اطلاق اپریل میں ہوگا، نرخوں میں کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر تیرہ ارب روپے ریلیف ملے گا۔

  • کے الیکٹرک نے بجلی81 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

    کے الیکٹرک نے بجلی81 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

    کراچی : الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اکیاسی پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔

    نپیرا کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ کے الیکٹریک کا کہنا ہے کہ جنوری میں صارفین کو ایک ارب ایک کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی اور اس کی پیداواری لاگت میں اکیاسی کروڑ اکتالیس لاکھ روپے اضافہ ہوا۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے انیس مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے، سماعت نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔