Tag: NEPRA

  • نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    نیپرا کا کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر شہر قائد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر نیپرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی تیاری کرلی، دستاویز کے مطابق نیپرا نے نیٹ میٹرنگ کنکشن فراہم نہ کرنے کی شکایات پر نوٹس لیا تھا۔

    کراچی میں سولر سسٹم لگانے والے گرین میٹر سے محروم صارفین نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی شکایت کر دی، صارفین کو نیٹ میٹرنگ کنکشن نہ دینے پر نیپرا نے نوٹس لیا۔

    دستاویز کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک سے قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کی تھی، کے الیکٹرک نے نیپرا احکامات پر ایک سے زائد مرتبہ اپنا جواب جمع کرایا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کے الیکٹرک کا موقف:

    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کنیکشن کا اجراء جاری ہے، نیٹ میٹرنک پالیسی کے نفاذ سے اب تک 18000 سے زائد نیٹ میٹرنک کنیکشنز نسب کیے گئے ہیں، نیپرا اتھارٹی سے اس حوالے سے رابطے میں ہیں-

  • نیپرا کا بڑا قدم، کے الیکٹرک کو اگلے 7 سالوں کی پاور جنریشن کے لیے ٹیرف جاری کر دیا

    نیپرا کا بڑا قدم، کے الیکٹرک کو اگلے 7 سالوں کی پاور جنریشن کے لیے ٹیرف جاری کر دیا

    کراچی: نیپرا نے کے الیکٹرک کو اگلے 7 سالوں کی پاور جنریشن کے لیے ٹیرف جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے پاور جنریشن کے حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے اگلے سات برسوں کے لیے اسے پاور جنریشن ٹیرف جاری کر دیا گیا ہے۔

    نیپرا نے ٹیرف کی یہ منظوری جون 2023 کے بعد سے اگلے سات سال کے لیے دی ہے، کے الیکٹرک نے دسمبر 2022 میں پاور جنریشن کے حوالے سے ٹیرف اور اس میں 14 فی صد ڈالر انڈیکشن مانگی تھی، جو نیپرا نے 11.50 فی صد تک دے دی ہے۔

    کے الیکٹرک کے 2 پاور پلانٹس گیس نہ ہونے کے باعث بند ہیں، انھیں ’ٹیک یا پے‘ پر منتقل کر دیا گیا ہے، بن قاسم کیو ایس تھری کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل بیک اپ فیول کی اپیل مسترد کر دی گئی، کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس میں بن قاسم پی ایس تھری کو 11 سال کا جنریشن ٹیرف دیا گیا ہے۔

    کراچی کی ایک سوسائٹی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے کروڑوں روپے رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

    کے الیکٹرک کے دیگر پلانٹس جن کی مدت سات سال سے پہلے ختم ہو جائے گی، ان کا ٹیرف ان کی لائف پر دیا گیا ہے۔

    کے الیکٹرک نے نان ایکسکلوزیو ٹیرف مانگا تھا، ادارے کی پاور جنریشن اس وقت تقریبا 2800 میگا واٹ ہے، اس جنریشن ٹیرف کا عام صارف کے بل پر کوئی اثر نہیں آئے گا، کے الیکٹرک تاحال ڈسٹری بیوشن، ٹرانسمیشن اور سپلائی کے ٹیرف کے لیے نیپرا کی جانب سے منتظر ہے۔

  • نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

    نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

    اسلام آباد: نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف قواعد کی خلاف ورزی پر پانچ کروڑ روپے کا جرمانہ لگا دیا ہے۔

    نیپرا نے فیصلہ عمل درآمد کے لیے سی ای او سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کو بھجوا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی نے اینگرو فرٹیلائزر سے فری آف کاسٹ گیس بوسٹر کمپریسر اسٹیشن (جی بی سی ایس) حاصل کیا، اور پھر اسے ایک ارب 24 کروڑ روپے میں ناردرن پاور جنریشن کمپنی منتقل کیا گیا۔

    سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کو 15 روز میں نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھر 5 انڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے حتمی تصفیے کی مد میں بھاری رقم ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی پی پیز کو حتمی تصفیے کی مد میں 72 ارب روپے ادا کرے گی، اور ان پانچوں پروڈیوسرز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    حکومت کا 5 آئی پی پیز کو حتمی تصفیے کی مد میں بھاری رقم ادا کرنے کا فیصلہ

    حکومت حبکو کو 36 ارب 50 کروڑ، روش پاور کو ساڑھے 15 ارب، لال پیر پاور کمپنی کو 12 ارب 80 کروڑ، اٹلس پاور لمیٹڈ کو 15 ارب 50 کروڑ اور صبا پاور کو 6 ارب روپے ادا کرے گی۔

    10 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے معاہدے ختم کرنے کا آغاز کیا تھا جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا تھا کہ پانچ آئی پی پیز سے ٹیک اینڈ پے معاہدے ختم کر دیے گئے ہیں، اس اقدام سے بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

  • بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی تیاری

    مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر مشکل آن پڑی، بجلی مزید 2 روپے 11 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر30ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    بجلی فی یونٹ2روپے11پیسے مزید مہنگی کرنے کی باقاعدہ درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے، سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا، ماہ جون کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

    کےالیکٹرک نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں نیپرا میں الگ درخواست دائر کر رکھی ہے، کےالیکٹرک نے جون کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ2روپے92پیسے کا اضافہ مانگا ہے، نیپرا کی جانب سے کےالیکٹرک کی درخواست پر30جولائی کو سماعت ہوگی۔

  • فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کے الیکٹرک کی وضاحت

    فیول چارج ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کے الیکٹرک کی وضاحت

    کراچی : کے الیکٹرک نے نیپرا اتھارٹی میں ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرادی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایف سی اے کے حوالے سے نیپرا اتھارٹی سے رہنمائی کی درخواست کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ نیپرا میں دائر درخواست جولائی 2023 سے مارچ 2024 (نو ماہ) کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق پراویژنل فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں نیپرا میں تین تجاویز دائر کی گئی ہیں۔ نیپرا اتھارٹی تجاویز کے جائزے کے بعد بجلی کے بلوں میں ایف سی اے کے اطلاق کی مدت طے کرے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایف سی اے کا تعین ماہانہ بنیادوں پر عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور نیپرا کے قواعد و ضوابط کے مطابق ہے اور ایف سی اے کا اطلاق ملک بھر کی ڈسکوز پر ہوتا ہے۔

    کے الیکٹرک کی درخواست کے مطابق 7 ماہ کا اضافہ فی یونٹ 18.86 روپے بنتا ہے اور 2 ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 2 ماہ کی کمی کو منہا کرکے مجموعی اضافہ فی یونٹ 18.57 روپے بنے گا۔

  • نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

    نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

    اسلام آباد: نیپرا نے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

    نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، قیمت میں یہ اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

  • نیپرا کا پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے عارضی انتظامات پر اظہار تشویش

    نیپرا کا پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے عارضی انتظامات پر اظہار تشویش

    نیپرا نے پاورپلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے عارضی انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، نیپرا کی رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی پاورپلانٹس سے مقررہ مدت میں بجلی ترسیل کے انتظامات میں ناکام رہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ٹی ڈی سی مقررہ بجٹ اورمدت میں منصوبے مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے، این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کیلئے تاحال عارضی انتظامات ہی کررہا ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ترسیلی نظام نہ ہونے سے صارفین کومہنگی بجلی فراہم کی جارہی ہے، پاور سیکٹر میں عارضی انتظامات کے مستقبل میں تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں۔

    این ٹی ڈی سی کا 2 سال میں 369 ارب 22 کروڑ روپے سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

    نیپرا کی رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی میں پیشہ ور افراد کی کیپسٹی بلڈنگ کی اشدضرورت ہے،جبکہ این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کیلئے جامع پروگرام مرتب کرے۔

  • بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے تشویشناک خبر

    بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے تشویشناک خبر

    اسلام آباد : بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی، صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4.12 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔

    نیپرا کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ،جس میں کہا ہے کہ اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، بجلی صارفین کوجنوری کےبلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

    نوٹیفیکشن میں کہنا تھا کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    اس سے قبل نگراں حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ برقرار رکھنے کے لیے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے گزشتہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 1.72 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنوری سے مارچ 2023 تک ایڈجسٹمنٹ کی مدت کے تحت 1.25 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی، اس کے ساتھ اکتوبر سے دسمبر 2022 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مدت کے لیے 0.47 روپے فی یونٹ کی منظوری دی گئی۔

    کراچی کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2024 کے بلوں کے اضافی چارجز ادا کرنے ہوں گے۔

  • اہلیان کراچی پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی، قیمت میں اضافہ

    اہلیان کراچی پر ایک بار پھر بجلی گرادی گئی، قیمت میں اضافہ

    کراچی : نیپرا نے شہر قائد کے باسیوں پر ایک ابر پھر بجلی گرادی، کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کیلئے بجلی4روپے45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں حالیہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے فی یونٹ بجلی1.49روپے سے4.45روپے مہنگی کی گئی، اس سے قبل نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

    قبل ازیں نیپرا کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کیلئے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • غلط اعداد و شمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا: چیئرمین نیپرا

    غلط اعداد و شمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا: چیئرمین نیپرا

    اسلام آباد: جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمںٹ پر نیپرا میں سماعت کے دوران ملک میں کوئلے کی موجودگی کے باوجود بھی گرمیوں میں سستی بجلی نہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کوئلہ موجود ہونے کے باوجود بھی گرمیوں میں سستی بجلی نہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، تکنیکی مسائل کے باعث گزشتہ پانچ سال سے مہنگے پاور پلانٹس چلائے جانے پر نیپرا نے سخت برہمی کا اظہار کی اور جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست مسترد کر دی۔

    سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ کول پاور پلانٹس کے پاس کوئلہ پڑا ہوا ہے مگر اس سے مہنگی بجلی پیدا ہوگی، ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ عالمی سطح پر اب کوئلے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں، ہمارے پاس پہلے سے خریدا ہوا کوئلہ پڑا ہوا ہے اور ہم اس لیے بجلی نہیں بنا رہے کہ ہمارے پاس پڑا ہوا کوئلہ مہنگا ہے، اس سے اگر بجلی بنائیں گے تو مہنگی پڑے گی۔

    ممبر نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ 2017 سے ملک میں ٹرانسیمشن لائنوں کا ایک مسئلہ چلا آ رہا ہے جس کے باعث ہر ماہ مہنگے پاور پلانٹس چلائے جا رہے ہیں، ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کیا این ٹی ڈی سی نے اپنی وزارت کو لکھا ہے کہ اس وجہ سے مہنگے پلانٹس چلانے پڑ رہے ہیں؟

    نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ پانچ سال میں بجلی کے 137 ٹاور گرے ہیں، دنیا کے کسی ملک میں ایسا ایک بھی واقعہ نہیں ہوتا، سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ یہاں پر درست اعداد و شمار لے کر آئیں، جو تکنیکی مسائل ہیں ان کو اتھارٹی الگ سے دیکھے گی، اور تکنیکی مسائل کا بوجھ عوام پر نہیں ڈلنے دیں گے۔