Tag: NEPRA

  • مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بڑی خبر، سستی بجلی ملنے کا امکان

    مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بڑی خبر، سستی بجلی ملنے کا امکان

    اسلام آباد: ہوشربا مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے، منظوری مالی سال 2021 کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا نے فیصلہ نوٹی فیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، صارفین کو 22 ارب 48 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، کمی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا ،نیپرا کے مذکورہ فیصلے سے صارفین کو 3 ماہ کیلئے ریلیف ملے گا۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کی یہ منظوری کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    اس سے قبل رواں ماہ کی 23 تاریخ کو کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 5 روپے 18 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، کے الیکٹرک کی اس درخواست پر 3 جنوری 2022ء کو سماعت ہوگی۔

  • بجلی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے پیش کردہ اعداد و شمار درست ہوئے تو بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اور درست ثابت نہ ہوئے تو 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل کرلی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے قیمتوں میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے۔

    نیپرا نے 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافے پر مشروط سماعت مکمل کی۔

    دوران سماعت نیپرا کا کہنا تھا کہ سی پی پی اے کے اعداد و شمار کا جائزہ لیں گے، اعداد و شمار درست ہونے پر 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور ہوگا۔

    نیپرا کے مطابق اعداد و شمار درست ثابت نہ ہوئے تو 3 روپے 57 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے  بجلی  مہنگی ہونے کا امکان

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی ایک روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کی اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی ، نیپرا حکام نے کہا کے الیکٹرک نےپہلے فی یونٹ 29 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا اور اب نظر ثانی درخواست میں ایک روپے 38پیسے مانگے ہیں۔

    کےالیکٹرک نے بتایا قیمت میں اضافے کی وجہ فرنس آئل،ایل این جی قیمت بڑھناہے، جس پر نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ مختلف ایڈجسٹمنٹ کے بعد اضافہ ایک روپے 8پیسے بنے گا اور اکتوبر فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے ایک ارب 90کروڑ روپے کا اضافہ منتقل ہوگا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کے الیکٹرک گیس فراہمی سے متعلق سوئی سدرن سے معاملات طے کر لے، گیس فراہمی مسائل حل نہ کیے تو کے الیکٹرک کے پیسے کاٹ لیں گے۔

    نیپرا نے کے الیکٹر ک کی بجلی ایک روپے 38 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا نیپرااعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

  • بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

    بجلی صارفین کو بڑا جھٹکا، 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کا امکان ہے ، نیپرا سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے اضافے کی درخواست پرسماعت آج ہوگی، چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں عوامی سماعت کی جائے گی۔

    درخواست اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی ، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےاضافےکی درخواست دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبرمیں11ارب 29کروڑیونٹ بجلی پیداہوئی، اکتوبرمیں10ارب98کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفروخت ہوئی۔

    سی پی پی اے نے کہا کہ اکتوبرمیں ڈیزل سے25روپے22پیسےفی یونٹ اور فرنس آئل سے22روپے21پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ پانی سے بجلی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69 فیصد ، فرنس آئل سے 10.88اورڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی۔

    اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کےسواتمام بجلی تقسیم کارکمپنیوں کیلئےہے ، نیپرا سے منظوری کی صورت میں صارفین پر61 ارب کا بوجھ منتقل ہوگا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری ‏دی تھی۔

    اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی تھی ، تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال ‏کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا۔

  • بجلی پھر مہنگی ، اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا

    بجلی پھر مہنگی ، اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 2روپے 52پیسےفی یونٹ مہنگی کردی، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، بجلی ایک بار پھر 2 روپے 52پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ بجلی کی قیمت ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کےبلوں میں وصول کیاجائےگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک، لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا۔

    یاد رہے 5 نومبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ٹیرف میں 1روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، بجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ ‏وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔

    اضافےکے بعد بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت15.36روپے ہو گئی ہے ، اضافےکااطلاق کےالیکٹرک سمیت بجلی کی ‏تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ فیصلےکااطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کےبعدہوگا تاہم ماہانہ200 یونٹ تک استعمال ‏کرنے والوں پراضافہ لاگونہیں ہوگا تاہم نئے اضافے سے بجلی صارفین کو 135 ارب روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

  • سردیوں کیلئے  پیکج: بجلی صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

    سردیوں کیلئے پیکج: بجلی صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : نیپرا نے سردیوں کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی، جس کے تحت ماہانہ300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پرفی یونٹ 12.96 پیسے کی ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سردیوں کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی ، سردیوں میں بجلی پیکج سےمتعلق وزارت توانائی کی درخواست پرفیصلہ جاری کیا گیا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ پیکج کا اطلاق یکم نومبر2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا، ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال پرفی یونٹ 12.96پیسے کی ملے گی۔

    نیپرا کے مطابق بجلی پیکج کا اطلاق پورے پاکستان کیلئے ہے، پیکج کے تحت گھریلو،کمرشل اور جنرل سروسز کے شعبے مستفید ہوسکیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے سردیوں میں بجلی کے استعمال پر رعایتی پیکیج کی سمری منظور کرلی گئی اور پیکج میں کے الیکٹرک کوشامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • بجلی  کی قیمت میں  بڑا اضافہ ، کے الیکٹرک صارفین تیار ہوجائیں

    بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ ، کے الیکٹرک صارفین تیار ہوجائیں

    اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 45پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک کی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3روپے 45پیسے مہنگا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی‌۔

    نیپراحکام نے کہا کہ کراچی چیمبر نےکے الیکٹرک کےمہنگے پلانٹس بند کرنے کی درخواست کی ہے ، کراچی چیمبر نے نیپرا کو تحریری کمنٹس میں کہا کےالیکٹرک کے پلانٹس سےبجلی مہنگی بنتی ہے، جس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی ہونے کی بڑی وجہ ایل این جی اورفرنس آئل مہنگاہو نا ہے۔

    نیپرا حکام نے کہا کے الیکٹرک کی طرف سےاضافے کا اثر 6ارب 64کروڑ روپے بنتا ہے ، کراچی کے تاجر رہنما عارف بلوانی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک خودمہنگی بجلی کی بجائے بجلی نیشنل گرڈ سےکیوں نہیں خرید لیتی ؟

    عارف بلوانی نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر سے متعلق محمد علی رپورٹ میں بھی یہی بات کی گئی ، سماعت میں بات کچھ اور کی جاتی ہے کے الیکٹرک کے کاغذات پراور ہوتی ہے ، کے الیکٹرک فرسودہ بجلی پلانٹس کو ترک کرے ، کے الیکٹرک کوایٹمی بجلی گھروں اورکوئلے کے پلانٹس سے بجلی دیں، کوئی طویل ٹرانس میشن لائن بھی درکار نہیں۔

    حکام کےالیکٹرک نے بتایا کہ نیشنل گرڈ سےبجلی 2050میگاواٹ تک بڑھانے کےاقدامات کررہےہیں۔

    جس کے بعد نیپرا میں کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ، منظوری کی صورت میں صارفین پرایک ماہ میں 6 ارب 63 کروڑکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    فریقین کا کےالیکٹرک کے فرانزک آڈٹ کرانے کا مطالبہ بھی کیا ، صارفین کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کےبجلی کی پیداواراورخریداری لاگت کےاعدادوشمارغلط ہیں، لگتا ہے نیپرا نے کے الیکڑک کوکھلی چھوٹ دےرکھی ہے، وفاقی حکومت سےسستی بجلی لےکرعوام کومہنگی دی جارہی ہے۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کواعداد و شمار کی تفصیل واضح کرنے کی ہدایت کردی۔

  • بجلی میں 1روپے 39پیسے اضافہ، ‘بہتر ہوگا حکومت اس معاملے پر نظر ثانی کرے’

    بجلی میں 1روپے 39پیسے اضافہ، ‘بہتر ہوگا حکومت اس معاملے پر نظر ثانی کرے’

    اسلام آباد : چیئرمین نیپرا نے بجلی ٹیرف میں 1روپیہ 39پیسےفی یونٹ اضافے پر حکومت سے نظر ثانی کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی ٹیرف میں 1روپیہ 39پیسےفی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر چیئرمین نیپراتوصیف فاروقی کی زیرصدارت سماعت ہوئی۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا اس سےپہلے3.34فی یونٹ اضافےکی منظوری دی تھی، حکومت نے اس وقت 1.95 روپے اضافہ کیا اور 1.85روپے فی یونٹ سبسڈی دی۔

    توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہےسبسڈی کم کر کے1.39روپےاضافہ کیا جائے، بہتر ہوتاحکومت اضافےسے300یونٹ والوں کومحفوظ رکھتی۔

    پاور ڈویژن نے کہا ہم نےلائف لائن صارفین کی حد 50سےبڑھا کر 100کر دی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہے تاکہ بجلی کی لاگت پوری ہو، 300یونٹ والوں کوسبسڈی دیتے توباقی صارفین کاٹیرف زیادہ ہو جاتا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا سبسڈی دینایا نہ دیناحکومت کااختیارہے، بہتر ہوگاحکومت اس معاملےپرنظر ثانی کرے، حکومتی درخواست پر فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔

    حکام پاورڈویژن نے بتایا کہ اضافےکی صورت میں ملک بھر کے صارفین پراطلاق ہوگا،اسوقت بجلی کااوسط ٹیرف13.97روپے فی یونٹ ہے، اضافے کے بعد بجلی کا  اوسط ٹیرف15.36روپے فی یونٹ ہو جائے گا، اس اضافے کے باوجود حکومت168 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔

  • ‘کے الیکٹرک صارفین کو اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا’

    ‘کے الیکٹرک صارفین کو اگلے ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا’

    اسلام آباد : نیپرا نے کےالیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمت میں  69 پیسےفی یونٹ کا اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات ک مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے جولائی کے بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ مدمیں69 پیسےفی یونٹ اضافےکی منظوری دی، 69 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پرہوگا

    نوٹیفکیشن کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا۔

    خیال رہے نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر 2ستمبر 2021 کو سماعت کی تھی۔

    یاد رہے 15 اکتوبر کو حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی ، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل بجلی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے اضافہ نیپرا کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا، منظوری اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی۔

  • صارفین کیلئے بری خبر، بجلی پھر مہنگی کر دی گئی

    صارفین کیلئے بری خبر، بجلی پھر مہنگی کر دی گئی

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 95 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا ، اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے 1روپے95پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور نوٹی فکیشن جاری کردیا، منظوری اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ منظوری کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے جی نے 2روپے 7 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، اتھارٹی نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    یاد رہے 4 روز قبل نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

    نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.09 روپے فی یونٹ ہوگئی، جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔