Tag: NEPRA

  • بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    بجلی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت1روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق ڈسکوزکے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

    سی پی پی اے جی نے 1روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی تھی ، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

  • بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

    اسلام آباد : بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے ، نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2 ستمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوامی سماعت 2 ستمبر کو ہوگی، یہ سماعت ماہانہ بنیاد پر نیپرا کے قوانین کے عین مطابق ہوتی ہے تاہم اس مد میں ہونے والی ایڈجسٹمنٹ کا کوئی اثر کے الیکٹرک کے منافع پر نہیں پڑتا۔

    اس سماعت میں جولائی کے مہینے میں ہونے والی فیول ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر اوسطاً اثر 50 پیسہ فی یونٹ آئے گا، جبکہ اپریل سے جون تک کے مہینوں کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا یونیفارم کنزیومر ٹیرف پالیسی کے تحت صارفین کی بلنگ پر کوئی اثر نہیں آئے گا ۔

    عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی پیشی کا اثر دنیا بھر میں عوام کو براہ راست منتقل کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ میں ہی نیپرا نے جون فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کو 20ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا لیکن فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

  • بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جون فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کو 20ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا لیکن فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

    خیال رہے سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اےپرعوامی سماعت کی تھی۔

  • جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا؟

    جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا؟

    کراچی: کے الیکٹرک کی جنوری سے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا میں آج منگل کو سماعت ہوئی، چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا؟

    کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ فرنس آئل اور گیس کی کمی کی وجہ سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی گئی، جس کی وجہ سے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھی، کے الیکٹرک نے یہ بھی بتایا کہ پہلے دستیاب ذرائع کو استعمال کیا گیا اور پھر ڈیزل سے بجلی پیدا کی گئی۔

    تاہم کے الیکٹرک کی طرف سے گیس سپلائی ڈیٹا پر اتھارٹی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا، چیئرمین نے کہا گیس پریشر کم تھا یا نہیں، اس کی تفصیلی رپورٹ فراہم کریں۔

    چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے کہا گیس سپلائی معاہدہ نہ ہونے سے کب تک کراچی والے مہنگی بجلی خریدیں، گیس کمی پر ایس ایس جی سی کو ارسال شکایات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

    کے الیکٹرک حکام نے سماعت کے دوران کہا کہ ہم کسی بھی کمپنی سے گیس معاہدہ کرنے کو تیار ہیں، پی ایل ایل سے 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معاہدے پر جلد دستخط کر لیں گے۔

    زبیر موتی والا نے سماعت کے دوران شکایت کی کہ نئے کنکشن کے چارجز لاہور اور فیصل آباد کے مقابلے میں کراچی میں زیادہ ہیں، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا تحریری طور پر شکایت دیں تو معاملے کو دیکھا جائے گا۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک مہینےکی عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک بجلی منقطع نہیں کر سکتا۔

    ترجمان نیپرا کے مطابق فیول چارجز اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہو گئی ہے، اور اتھارٹی اب ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی۔

  • نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے

    نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے

    اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے مئی میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست پر نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں گذشتہ ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر سوال اٹھا دئیے۔

    چیئرمین نیپرا نے این پی سی سی حکام سے استفسار کیا کہ مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی؟، حکام نے بتایا کہ ایل این جی کی دستیابی میں کمی کے باعث ایسا کرنا پڑا، مئی میں یومیہ140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کاسامنارہا۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ گیس پلانٹس کواستعدادسےکم چلانےسےپیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، سسٹم میں نقائص دور کرنا این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے۔

    اس موقع پر این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ کرونا کے باعث سسٹم میں نقائص دور کرنے میں تاخیر ہوئی چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کرونا کو تو ایک سال سے زیادہ ہوگیا ہے، ہم آپ کے جواب سے مطمئن نہیں ہے۔

    ترجمان نیپرا کے مطابق ایف سی اے کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے،اتھارٹی اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

  • کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی  درخواست پر فیصلہ مؤخر

    کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

    اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا اور کہا صارفین پر مجموعی طور پر 5.11 روپےفی یونٹ بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جنوری سےمارچ کیلئےقیمت میں 5.97 روپےفی یونٹ اضافے اور اپریل کیلئے قیمت میں86پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین پر مجموعی طور پر 5.11 روپےفی یونٹ بوجھ پڑےگا، یہ بوجھ بہت زیادہ ہےصارفین متاثرہوں گے۔

    مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پرکم بوجھ پڑےگا، کے الیکٹرک گیس کی عدم فراہمی کے ثبوت فراہم کرے۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخرکر دیا ، جولائی کی وسط میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

  • بجلی صارفین کو جون کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    بجلی صارفین کو جون کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

    اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 44 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی ، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمی کی منظوری اپریل کےماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی، بجلی کی قیمت میں کمی کااطلاق صرف جون کے بلوں پر ہوگا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی کا اطلاق 300یونٹ تک استعمال کرنیوالےڈسکوزصارفین پرہوگا جبکہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج سےفائدہ لینے والے صنعتی صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سی پی پی اے جی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020کے ایف سی اےمدمیں 7.5 بلین کی کٹوتی کی تھی۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ اعدادوشمار کی بنیاد پر کٹوتی کی رقم سے4.4 بلین روپےجاری کرنےکافیصلہ کیا ہے ، اتھارٹی نے2جون 2021 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔

  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے  بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

    کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

    کراچی : کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ، جس میں 4 ماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے 7ماہ کے لئے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نیپرا نے کہا 4ماہ کےلئےٹیرف میں اضافہ اور 3 ماہ کےلئےٹیرف میں کمی کی گئی، جون2020کےایف سی اےکی مدمیں75پیسے فی یونٹ کمی ، جولائی 2020 کے ایف سی اے کی مدمیں73پیسےفی یونٹ اضافہ اور اگست 2020کےایف سی اےکی مدمیں31پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں71پیسےفی یونٹ اضافہ ، اکتوبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں3 پیسے فی یونٹ کمی، نومبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں ایک روپے10پیسے فی یونٹ کمی اور دسمبر 2020کےایف سی اےکی مدمیں50 پیسےفی یونٹ اضافہ کیاگیا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ جون ، جولائی ، اگست ، اکتوبر2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون2021 کےبل میں ہوگا جبکہ ستمبر، نومبر، دسمبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جولائی2021 کے بل میں ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پرہوگا جبکہ ٹیرف میں کمی کااطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300تک یونٹ والوں پر ہوگا۔

    نیپرا نے کہا ہے کہ انڈسٹریل سپورٹ پیکج والے کو 20 ٹیرف کی حدتک منفی ایف سی اے کا فائدہ ملے گا۔

  • کراچی والے بجلی کے اضافی بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

    کراچی والے بجلی کے اضافی بل دینے کیلئے تیار ہوجائیں

    اسلام آباد : کے الیکٹرک نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی ، کے الیکٹرک نے نیپرا کو جنوری سے مارچ کی ایڈجسمنٹ کے تحت درخواست دی۔

    اپریل کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کرنے ، جنوری 2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی 1روپے 97 پیسے مہنگی کرنے ، فروری2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی 2 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ے الیکٹرک نے مارچ2021کی ایڈجسٹمنٹ کیلئےبجلی قیمت میں1روپے49پیسےفی یونٹ اضافے ، اپریل2021کی ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔

    ، نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت ہوگی۔

  • بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں

    بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں

    اسلام آباد : بجلی ایک ماہ کیلئے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ، نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں 84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دے دی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 5.76 روپے رہی جبکہ اپریل میں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت6.60 روپےفی یونٹ تھی۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، نیپرا بجلی سستی کرنے کا فیصلہ 2 جون کو کرے گا۔

    یاد رہے 7 مئی کو نیپرا نے مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 64 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی اور کہا کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ سی پی پی اے -جی نے61 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28اپریل 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

    نیپرا کا کہنا تھا کہ کمی کا اطلاق صرف مئی کے مہینے کے بلوں پر اور ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا، اس کے علاقہ وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا۔