Tag: Netanyahu

  • قیدیوں کا معاہدہ اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے نہیں روکے گا: نیتن یاہو

    قیدیوں کا معاہدہ اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے نہیں روکے گا: نیتن یاہو

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا مذموم عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر پہنچنے کی صورت میں بھی جنوبی ضلع رفح پر حملہ کرے گا۔

    وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے کہا ’’یہ خیال کہ ہم جنگ کو اس کے تمام مقاصد حاصل کرنے سے پہلے روک دیں گے، سوال سے باہر ہے۔‘‘

    صہیونی وزیر اعظم نے کہا ’’ہم رفح میں داخل ہوں گے اور معاہدہ ہو یا معاہدے کے بغیر ہم وہاں حماس بٹالین کو ختم کر دیں گے، مکمل فتح حاصل کرنے کے لیے۔‘‘

    کس صورت میں اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوگا؟ حماس کا اہم بیان

    واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کئی مہینوں سے اسرائیل کے اہم اتحادی امریکا کی طرف سے عوامی دباؤ کے باوجود رفح پر حملہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ اقوام متحدہ اور انسانی امداد کے اداروں نے بار ہا خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ تباہ کن ہوگا کیوں کہ وہاں دس لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینی پناہ گزین مقیم ہیں۔

  • وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں، اسرائیلی اخبار

    وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر نیتن یاہو خوف زدہ ہیں، اسرائیلی اخبار

    عالمی عدالتِ انصاف سے اسرائیلی وزیر اعظم، اسرائیلی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے امکانات ہیں۔

    اسرائیلی اخبار کے مطابق آئی سی سی سے وارنٹ گرفتاری کی اطلاعات پر وزیر اعظم نیتن یاہو خوف زدہ اور غیر معمولی دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

    اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے وارنٹ گرفتاری رکوانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    دی ٹائمز آف اسرائیل نے لکھا کہ تجزیہ کار بین کیسپیٹ نے ولّا نیوز پر رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو ’’غیر معمولی تناؤ‘‘ میں تھے کہ ان کے اور دیگر اسرائیلیوں کے خلاف دی ہیگ میں اقوام متحدہ کے ٹریبونل کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں گے، بین کیسپیٹ کے مطابق یہ عدالتی فیصلہ اسرائیل کی بین الاقوامی حیثیت برباد کر دے گا۔

    اسرائیلی فوج کی بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، مزید 66 شہید

    کیسپیٹ نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو گرفتاری کے وارنٹ کو رکوانے کے لیے ’’ٹیلی فون پر نان اسٹاپ پُش‘‘ میں مگن رہے، ان کی خاص توجہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر مرکوز تھی۔

    اسرائیلی اخبار ہارتز کے تجزیہ کار اموس ہیرل نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکومت اس مفروضے کے تحت کام کر رہی ہے کہ آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان اس ہفتے نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ہرزی حلوی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/kirby-on-rafha/

    دوسری طرف اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع سے روکنا کھلے عام اسرائیل کی تباہی کا مطالبہ ہے، اسرائیلی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے سے اسرائیلی فوجیوں کو نقصان پہنچے گا اور حماس غزہ کی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل پر غزہ جنگ میں چوتھے جنیوا کونشن کی صریح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

  • نیتن یاہو امریکی طلبہ کے مظاہروں پر آپے سے باہر، رد عمل میں کیا کہا؟

    نیتن یاہو امریکی طلبہ کے مظاہروں پر آپے سے باہر، رد عمل میں کیا کہا؟

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی طلبہ کے مظاہروں پر آپے سے باہر ہو گئے، نیتن یاہو نے امریکی طلبہ کے مظاہروں کو ’یہود دشمنی‘ کا نام دے دیا۔

    دی گارڈین کے مطابق صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز امریکا کی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کو ’خوف ناک‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی، اور کہا کہ ان مظاہروں کو ’روکنا ہوگا‘ انھوں نے طلبہ کو ’یہود دشمن‘ بھی قرار دے دیا۔

    نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ’’امریکا کے کالج کیمپسز میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہول ناک ہے‘‘ صہیونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ’’یہودی مخالف ہجوم نے معروف یونیورسٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا ’’وہ اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، وہ یہودی طلبہ پر حملہ کر رہے ہیں، وہ یہودی فیکلٹی پر حملہ کر رہے ہیں، یہ سب ناقابل جواز ہے، اسے روکنا ہوگا۔‘‘ نیتن یاہو نے کہا ’’متعد یونیورسٹی صدور کا ردعمل شرمناک تھا، انھیں مزید کچھ کرنے کی ضرورت تھی۔‘‘

    امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کے خلاف مظاہرے اور گرفتاریاں

    ان کا کہنا تھا کہ ’’اب جو چیز ہم سب کے لیے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ہم سب جو اپنی اقدار اور اپنی تہذیب کی قدر کرتے ہیں، ایک ساتھ کھڑے ہوناہے اور کہنا ہے کہ ’’بہت ہو گیا۔‘‘

    واضح رہے کہ امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف احتجاج زور پکڑ گیا ہے، ہارورڈ یونیورسٹی کے یارڈ میں بھی طلبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے خیمے لگا لیے، یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مارچ کیا گیا، اور آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں ایک شخص گرفتار کیا گیا، یونیورسٹی آف ٹیکساس میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ کو کشیدگی کے پیشِ نظر پولیس بلانا پڑی، پولیس نے 3 مظاہرین کو گرفتار کیا۔ نیویارک کی کولیمبیا یونیورسٹی میں بھی اسرائیل مخالف احتجاج کے بعد امریکا کے متعدد کالجز کیمیسز میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

    دی گارڈین کے مطابق ان مظاہروں کے نتیجے میں نیویارک، ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں سیکڑوں طلبہ کو بڑے پیمانے پر معطل اور گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی کیمپسز میں فلسطین کے حامی طلبہ کی ریلیوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے

    اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے

    اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسی صورتحال میں اسرائیل بھر میں نیتن یاہو کے خلاف غم و غصہ بھی جاری ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں یرغمال خاندان اور ان کے حامی ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ دار اور حامی جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے لیے وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

    مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت سے ملک کی سب سے بڑی مزدور یونین ہسداتروت کے ہیڈکوارٹر تک مارچ کیا۔اس دوران حکومت پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

    اسرائیل کا شام پر راکٹ حملہ

    مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی جلد از جلد وطن واپسی کا بندو بست ممکن بنایا جائے۔

  • ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے: امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو واضح کردیا

    ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے: امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو واضح کردیا

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو صاف بتادیا کہ ایران پر جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

    امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا اور نہ ہی ساتھ دے گا۔

    اسرائیلی وزیراعظم کو فون میں امریکی صدر ایرانی حملوں کی مذمت کی، صدر بائیڈن نے کہا اسرائیل پر داغے گئے تقریباً تمام ایرانی ڈرون اور میزائل امریکی مدد سے مار گرائے، ایران کے حملے پر سفارتی ردعمل کے لیے جی سیون رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

    امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد گزشتہ چند گھنٹوں میں دو بار ٹیلیفونک رابطہ ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیردفاع نے اسرائیلی ہم منصب سے بات کی اور کہا اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے،  امریکی وزیر دفاع آسٹن لائیڈ نے کہا امریکا ایران سے تنازع نہیں چاہتا لیکن ہم اسرائیل کے دفاع اور اپنی فورسز کی حفاظت کی خاطر کارروائی میں نہیں ہچکچائیں گے۔

    خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل اور امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

  • رفح پر بھرپور فوجی حملے کی تاریخ طے کرلی !

    رفح پر بھرپور فوجی حملے کی تاریخ طے کرلی !

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر رفح پر حملہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ کا تعین کرلیا گیا ہے، حملہ لازمی کیا جائے گا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے حملے کی حتمی تاریخ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، مگر یہ کہا کہ حملے کا مقصد غزہ کے جنوب میں حماس کے آخری گڑھ کو بھی ختم کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ رفح شہر غزہ کے جنوب میں مصر کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جس میں اس وقت 15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین نے پناہ لی ہوئی ہے، جو غزہ پر گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیلی بربریت کے باعث بے گھر ہوگئے تھے۔

    حماس نے اسرائیل کی نئی تجویز پر کیا جواب دیا؟

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتیھیو ملر کا اس ساری صورتحال پر کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے سے رفح میں شہری آبادی کے لیے بڑا خطرہ پیدا ہو گا اورخود اسرائیلی سلامتی کے لیے مسائل جنم لیں گے۔

  • اسرائیل میں نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی

    اسرائیل میں نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کیخلاف مظاہروں میں شدت آگئی

    اسرائیل میں نیتن یاہو اور جنگی کابینہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں، مظاہرین کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم تک اپنی آواز پہنچا نے کے لیے نیتن یاہو کے گھر تک مارچ کیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف ردعمل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کے رشتہ داروں اور حکومت مخالف گروپوں سمیت ہزاروں مظاہرین حکومت پر تنقید کرنے والے بینرز کے ساتھ ملک بھر میں نکل پڑے۔

    مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کے علامتی مقامات میں سے ایک پارلیمنٹ کی عمارت، سپریم کورٹ اور سرکاری عمارتیں واقع ہونے والے مقام کو آمدورفت کے لیے بند کرتے ہوئے حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اس کے بعد مظاہرین نے نیتن یاہو تک اپنی آواز پہنچا سکنے کے لیے وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک مارچ کیا۔نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے تک جانے کے خواہاں مظاہرین کے ایک گروپ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

    غزہ میں امدادی کارکنوں پر حملہ، امریکا طیش میں آگیا

    پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے گلیوں میں بدبودار کیمیائی مائع کا چھڑکاؤ کیا،خصوصی گھڑ سوار دستوں اور پولیس نے وزیر اعظم ہاوس تک جانے والی گزرگاہوں کو آمدو رفت کے لئے بند کردیا تھا۔

  • فلسطینیوں کیخلاف جارحیت بڑھائی جائے، اسرائیلی وزیر کا مطالبہ۔۔

    فلسطینیوں کیخلاف جارحیت بڑھائی جائے، اسرائیلی وزیر کا مطالبہ۔۔

    اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے بربریت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی ممبر الموگ کوہن نے ڈھٹائی دکھاتے ہوئے نہتے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جارحیت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی ممبر الموگ کوہن نے نتین یاہو کو زہر آلود مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکلانے کا یہ سنہرا موقع ہے، یہ روزے رکھ رہے ہیں، کمزور ہیں، کھانے پینے کو کچھ نہیں، یہ ہمارا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

    دوسری جانب امدادی سامان کے حصول کے لئے سمندر میں چھلانگ لگانے والے بارہ فلسطینی ڈوب گئے جبکہ خشکی پر گرنے والے امدادی سامان لینے کی کشمکش میں بھگدڑ سے چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ میڈیا دفتر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کچھ سمندر اور کچھ خشکی پر گری۔

    بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگانے والے 12 فلسطینی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگئے۔

    غزہ میڈیا دفتر کے مطابق خشکی میں گرنے والا امدادی سامان لینے کیلئے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

    غزہ میڈیا دفتر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔

    کراکس ہال حملہ، روسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

    غزہ میڈیا دفتر نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے زمینی راستے فوری بحال کیے جائیں۔اگر فوری طور پر زمینی راستے بحال نہیں کئے گئے تو بہت بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔

  • رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو

    رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، نیتن یاہو

    امریکی صدر جو بائیڈن سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہونے والی گفتگو پر اسرائیلی کابینہ کو بریف کیا گیا، اس موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے رفح میں زمینی آپریشن ضروری ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا ہے، رفح میں حماس بٹالین کے پوری طرح خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس بٹالین خاتمے کیلئے رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کی گذشتہ روز ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی تھی۔

    دوسری جانب قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔

    غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان روشن ہو گیا ہے، الجزیرہ کے مطابق حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی مذاکرات شروع ہو گئے، جنگ بندی کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے۔

    چڈی گینگ دوبارہ سر گرم، اسکول میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

    انٹونی بلنکن کل سعودی عرب پہنچیں گے اور پھر مصر جائیں گے، ثالثی کا کردار ادا کرنے والے قطر کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے آغاز کے بعد وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے پر امید ہے۔

  • نیتن یاہو نے رفح میں زمینی آپریشن کی منظوری دیدی

    نیتن یاہو نے رفح میں زمینی آپریشن کی منظوری دیدی

    اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کو تباہ و برباد کرنے کے بعد رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی وزیر اعظم نے رفح آپریشن کی منظوری دیدی ہے۔

    غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے جو وہاں تنگ دستی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور جنوبی افریقا سمیت کئی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے رفح میں ممکنہ آپریشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    غزہ: لاشوں کے ڈھیر نے بچوں کے چہروں سے مسکراہٹیں چھین لیں

    رپورٹ کے مطابق آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) نے باؤنڈری کی تنصیب اور آمد و رفت محدود کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی ہے۔