Tag: Neval Cheif

  • پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، اہم شخصیات شریک

    پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، اہم شخصیات شریک

    سال1965کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑے اور شاطر دشمن کو شکست دینے کی پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں آٹھ  ستمبر کو یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

    دوارکا پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا دلیرا نہ حملہ اور پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی جانب سے پورے بھارتی فلیٹ کو ایک جگہ محصور کرکے رکھنا ، اس دن کی قابل فخر یاد داشتیں ہیں۔

    اس موقع پر اپنے پیغام میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ یہ دن اپنے غازیوں اور جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مناتی ہے جن کی قربانیاں اور دلیرانہ کاروائیاں ہمارے اندر ایک نیا عزم اور جذبہ پیدا کردیتی ہیں۔ اپنے دشمن کو زیر کرنے والے ہمارے افسروں اور جوانوں کی دلیری کو یاد کرتے ہوئے، یہ دن وطن کے لیے قربانی اور بے غرض محبت کے جذبے کو پھر سے بیدار کرنے کا دن ہے۔

    امیرالبحر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ 8 ستمبر1965 کا دن ہماری بحری تاریخ میں کا ایک سنہرا باب رہے گا اور ہمارے نئے افسران اور سیلرز کو اپنے پیشہ ورانہ سرگرمیوں میںجرات مندی اور جدت لانے کا حوصلہ دے گا۔ ہم 8ستمبر 1965 کا جذبہ قائم رکھنے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے سمندری حدود کی حفاظت اپنے غیر متزلزل عزم، عقیدت اور جذبے سے کرنے کا ارادی رکھتے ہیں۔

    اپنے شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک بحریہ نے ایک پر وقار چار جہتی ڈیمو کا انعقاد پی این ایس قاسم منوڑہ میں کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔

    پاک بحریہ کے اس خصوصی مظاہرے میں جنگی جہازوں کا اسکم پاسٹ، ہوائی جہازوں کا فلائی پاسٹ وی بی ایس ایس آپریشن، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن، پیرا جمپس، فاسٹ بوٹ ریکوری اور ایلویٹ ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایروبیٹکس شامل تھے۔

    پا ک میرینزاور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) پر مشتمل پاکستان نیوی کی اسپیشل آپریشن فورسز کی جانب سے بیچ اسالٹ ڈرلز بھی پیش کی گئیں، پاک بحریہ کے فریگیٹ، آبدوزیں اور میزائل بوٹس بھی اس خصوصی مظاہرے کا حصہ تھیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے جراتمندانہ کارناموں کوخراج تحسین پیش کیا اور خصوصی مظاہرے کے دوران پیش کی گئی پاک بحریہ کی قابلیت اور صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تقریب میں سول ملٹری شخصیات، شہداء کے لواحقین اور جنگ ستمبر کے غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • مختلف ممالک کے وفود کی نيول چیف ايڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات

    مختلف ممالک کے وفود کی نيول چیف ايڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات

    کراچی : چيف آف نيول اسٹاف ايڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ طور پر بحری جہازوں ،آلات، جوانوں کی تياری سميت بحری شعبوں ميں باہمی اشتراک کے ليے پرعزم ہے، یہ بات انہوں نے ايکسپوسينٹرميں نويں بين الاقوامی دفاعی نمائش کے افتتاحی روز مختلف ممالک کے وفود سے ايکسپوسينٹر ميں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

    چيف آف نيول اسٹاف ايڈمرل محمد ذکااللہ سے ملاقات کرنے والوں ميں چين، فرانس، اردن،نائیجريا، قطر، تھائی لينڈ اورترکی کی معزز شخصیات شامل تھیں۔

    دوران گفتگو دفاعی اشتراکيت،پيشہ ورانہ تربيت ميں تعاون سميت مختلف بحری امور پرتبادلہ خيال کيا گيا، نيول چيف سے ملاقات کرنے والی نماياں شخصيات ميں چين کے ڈپٹی چيف آف آرمانٹ ڈپارٹمنٹ رئيرايڈمرل ويل گينگ، بحرہند ميں فرانسيسی فورس کمانڈر رئيرايڈمرل ڈائڈا يرپياٹن، اردن کی بحری فوج کے کمانڈر برگيڈيئرجنرل ابراہيم النعمت ،نائيجيريا کے وزيراعظم دفاع دان علی منصورمحمد، قطری بحری افواج کے سربراہ ميجرجنرل محمد ناصر مبارک، کمانڈران چيف تھائی فليٹ ايڈمرل سجيب دوبگما اورترک فليٹ کمانڈر ايڈمرل وسيبل کوسيل شامل تھے۔

    چيف آف ايڈمرل نے غيرملکی وفود کويقين دلايا کہ پاکستان مشترکہ طور پر بحری جہازوں ،آلات اورجوانوں کی باہمی تربيت تمام بحری شعبوں ميں باہمی اشتراک کے ليے پرعزم ہے۔

  • نیوی کے ہرفرد میں یوم ماحولیات کا شعور بیدارکیا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    نیوی کے ہرفرد میں یوم ماحولیات کا شعور بیدارکیا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    کراچی : ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور پاک بحریہ کے جوانوں اور افسروں میں ماحولیاتی مسائل اور انسانی صحت پر اِن کے اثرات کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے پاک بحریہ نےیوم ماحولیات منایا گیا۔

    عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاک بحریہ کی فِیلڈ کمانڈز اور یونٹس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ماحول کے بچاؤ اور اِس کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور اور ذمہ داری کا احساس نیوی کے ہر فرد میں بیدارکیا جائے۔

    نیول چیف نے کہا کہ کراچی ہاربر میں آبی آلودگی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی پاک بحریہ ہے جس نے صحت مند ماحول کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بندرگاہ سے ٹھوس فُضلہ اُٹھانے سے لیکر متعلقہ سرکاری اور نیم سرکاری اِداروں اور محکموں کو احساس دلانا ہے کہ آبی آلودگی کے خلاف موُثر تدابیر اختیار کی جائیں۔

    ایڈمرل ذکااللہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی پالیسی ہے کہ اپنے اسٹریٹجک اور میری ٹائم سیکیورٹی سے متعلق تمام فیصلوں میں ماحولیاتی مضمرات کو مدِ نظر رکھے۔

    بندرگاہ کی صفائی مہم ، بحری جہازوں کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے جٹیوں کے قریب تیرتے ہوئے ٹھوس فُضلہ کو جمع کرنا، کسی قومی آبی تباہ کاری سے نبرد آزما ہونے کے لیے متعلقہ اداروں میں تعاون اور آئل سپل مشقوں کاانعقاد اور بالخصوص آبی آلودگی کے انسداد کے لیے پاک بحریہ کراچی،اسلام آباد ، گوادر، اورماڑہ، تربت ، پسنی اور جیوانی میں سال بھر کام کرتی ہے۔