Tag: new academic year

  • سعودی عرب : اسکولوں کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم اعلان

    سعودی عرب : اسکولوں کے طلبہ و طالبات کیلئے اہم اعلان

    ریاض : سعودی عرب میں موسم گرما کی تعطیلات کے خاتمے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ کل اتوار 28 اگست سے ملک بھر میں تمام اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگا۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ تمام اسکولوں میں انتظامیہ اور اساتذہ نے گزشتہ پیر کو ڈیوٹی شروع کردی ہے۔

    وزارت نے کہا ہے کہ ’لاکھوں طلبہ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کر رکھا ہے۔

    وزارت نے کہا ہے کہ گزشتہ تعلیمی سال کی طرح نئے تعلیمی سال میں تین سمسٹر ہوں گے، پہلے سمسٹر کا آغاز اتوار کو شروع ہوگا اور یہ 30 ربیع الثانی تک جاری رہے گا۔

    دوسرے سمسٹر کا آغاز 10 جماد اول کو شروع ہوگا اور یہ 10 رجب تک رہے گا جبکہ تیسرا سمسٹر20 رجب سے4 ذو الحجہ تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے لیبر مارکیٹ سے ہم آہنگ خصوصی کتابیں بھی تیار کی ہیں۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی  چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم اعلان

    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا اور موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کیلئے تعلیمی سیشن 21-2020 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا جبکہ اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں کم کر کے ایک ماہ کر دی گئیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم گرماکی چھٹیاں2سے31جولائی 2021تک ہوں گی جبکہ 5 ویں اور 8ویں کے مرکزی امتحانات 18سے 31مئی تک اور پہلی سے چوتھی، چھٹی ، ساتویں کےامتحانات یکم سے 15جون تک ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 ویں اور8ویں کےمرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان30جون اور پہلی سے چوتھی ،چھٹی ساتویں کے امتحانات کےنتائج کااعلان یکم جولائی کو ہوگا۔

    خیال رہے ملک بھر میں یکم فروری سے اسکولز میں پرائمری سے مڈل تک کلاسوں کا آغاز ہورہا ہے ، تمام ادارے 50 فیصد طلبا کو بلانے کے ایس او پیزپر عمل کریں گے۔

    گذشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام صوبوں کےوزرایکم فروری سےتعلیمی ادارے کھولنے پر متفق ہیں، تمام تعلیمی ادارے یکم فروری کو کھل جائیں گے، ہم نے امتحانات اورتعلیمی سال کوبھی آگے بڑھا دیا ہے۔