Tag: new-auto-policy

  • حکومتی اعلان کے بعد گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

    حکومتی اعلان کے بعد گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

    کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی میں رعایت کے بعد کار ساز اداروں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ میں ملک میں تیار ہونے والی گاڑیوں کے ٹیکس میں کمی کے بعد یکم جولائی سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی میں رعایت کرنے کے بعد کار ساز اداروں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے ، کار ساز اداروں ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا (KIA) نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی۔

    ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگیا ہے، انڈس موٹرز نے یارِس، کرولا، فورچنر اور ہائی لکس ریوو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹویوٹا یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 25 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 26 لاکھ 89 ہزار روپے کے بجائے 25 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یارِس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 بھی ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 26 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 25 لاکھ 19 ہزار روپے جبکہ یاریز اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 27 لاکھ 69 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی اور اب یہ 28 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہوکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے کی ہوگئی ہے جبکہ یارِس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 29 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

    اسی طرح ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے اور اب صارفین کو 32 لاکھ 19 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

    کرولا 1.6 اے ٹی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 33 لاکھ 69 ہزار کی بجائے 32 ہزار 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔

    الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (beige انٹریر) اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ 10 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ بالترتیب 38 لاکھ 69 ہزار روپے اور 38 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

    ٹویوٹا فورچنر 2.7 جی ساڑھے 3 لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ فورچنر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 4 لاکھ روپے کم ہوئی ہے اور اب یہ 92 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

    فورچنر سگما 4 کی قیمت میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی کمی آئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 96 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 92 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

    ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 64 لاکھ 29 ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی 68 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 79 ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی 74 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 73 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    پاک سوزوکی نے آلٹو، کلٹس، ویگن آر، سوئفٹ اور بولان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 85 ہزار روپے کی کمی کے بعد وہ 11 لاکھ 98 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 13 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 98 ہزار روپے کمی کے بعد 14 لاکھ 33 ہزار کی بجائے 13 لاکھ 35 ہزار روپے ہوگئی ہے، جبکہ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل ایک لاکھ 12 ہزار روپے کمی کے بعد 16 لاکھ 33 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔.

    سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے کم ہوکر 16 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے، اسی طرح کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 40 ہزار روپے کمی کے بعد 19 لاکھ 70 ہزار کی بجائے 18 لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 55 ہزار روپے کمی ہو گئی ہے اور اب یہ 21 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے کم ہونے سے 16 لاکھ 40 ہزار روپے کے بجائے 15 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 20 ہزار روپے سستی ہوکر اب 17 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 16 لاکھ 10 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

    ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب 18 لاکھ 90 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 60 ہزار روپے میں خریدی جا سکے گی۔

    سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس 1.3 کی قیمت 58 ہزار روپے کمی سے 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے کم ہوکر 19 لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ سوئفٹ اے ٹی کی قیمت 62 ہزار روپے کم ہوئی اور اب یہ 22 لاکھ 10 ہزار روپے کی بجائے 21 لاکھ 48 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

    سوزوکی بولان وی ایکس 85 ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور یہ 11 لاکھ 34 ہزار کی بجائے 10 لاکھ 49 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔

    کیا (kia)موٹرز نے بھی پیکانٹو، اسپورٹیج اور سورینٹو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، کیا پیکانٹو 1.0 ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 18ہزار روپے کمی کے بعد 18 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 81 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ پیکانٹو 1.0 اے ایک لاکھ 27 روپے سستی ہوکر 20 لاکھ 49 ہزار کی بجائے 19 لاکھ 22 ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔

    اسپورٹیج الفا کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی کے بعد 43 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 42 لاکھ 94 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے جبکہ اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 48لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 47 لاکھ 82 روپے میں فروخت ہوگی یعنی اسے ایک لاکھ 17 ہزار روپے سستا کیا گیا ہے۔

    اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے کمی سے 53 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 52 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کیا سورینٹو 2.4 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے کم ہوئی۔

  • گاڑی خریدنا اب اور بھی آسان ، قیمت اور ڈاؤن پیمنٹ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    گاڑی خریدنا اب اور بھی آسان ، قیمت اور ڈاؤن پیمنٹ کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ تک کمی آئے گی ، پہلی بار گاڑی خریدنے   والے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ 20فیصد کردی گئی ، جوبھی گاڑی خریدے گا اس کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کرانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسرو بختیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آٹو سیکٹر کے حوالے سے کہا کہ اعدادوشمار میں استحکام لے آئے اب گروتھ کی طرف جارہےہیں، پچھلےسال صرف ایک لاکھ 65ہزار گاڑیاں بنیں، اگلے سال ہماری کوشش ہے کہ ڈیمانڈ کو بڑھائیں ہماری کوشش ہوگی اس سال کم ازکم 3لاکھ گاڑیاں بنیں۔

    خسروبختیار کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں ایک لاکھ تک کمی آئے گی ، جب گاڑیوں کی قیمت کم ہوتی ہے تو طلب میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق ایک دو روز میں ہوجائے گا، گاڑیوں کی پروڈکشن بڑھائیں گے تو اس سیکٹرمیں3لاکھ روزگارکےمواقع پیدا ہوں گے۔

    موٹر سائیکل کےاستعمال کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں موٹرسائیکل کےاستعمال میں بہت گروتھ آئی ہے ، اس سال پاکستان میں 26لاکھ موٹرسائیکلیں بنیں ہیں، اگلےسال 30لاکھ موٹرسائیکلوں کی پیداوار ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں پیسہ آنے سے ڈیمانڈ پیدا ہوتی ہے ، جس سے آنے والے وقتوں میں لیز کے طریقےکو آسان کریں گے ، نئی آٹو پالیسی میں مقامی سطح پر پروڈکشن پر توجہ دیں گے۔

    خسروبختیار نے کہا کہ آٹو سیکٹر 1200 ارب کا سیکٹر ہے، جو ساڑھے300ارب کا ٹیکس دیتاہے، ہمیں اپنے ملک میں انجینئرنگ کو بڑھانا پڑے گا، پہلی بارگاڑی خریدنے والے کیلئےڈاؤن پیمنٹ 20فیصد کردی گئی ، گاڑی کی لیز کے طریقہ کار کو بھی آسان کریں گے اور جوبھی گاڑی خریدے گا اس کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کرانا ہوگی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی کےتحت660سی سی گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 5ہزار روپے اور 1000سی سی گاڑیوں کی قیمت ایک لاکھ 42ہزار روپے تک کم ہو گی۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ آٹو پالیسی کے مطابق کمپنیوں کو ایکسپورٹس بھی کرنا ہو گی ، قیمتیں نیچے آنے سے گاڑیوں کی ڈیمانڈ بڑھے گی ، گاڑی وہی بک کرا  سکے گا جو اپنے نام پر رجسٹر کرائے گا ، گاڑیوں کی ان لائن بکنگ ہو گی جبکہ گاڑیوں میں سیفٹی فیچرز بھی ہوں گے۔

    خسروبختیار کا کہنا تھا کہ آٹو پالیسی میں الیکٹریکل وہیکل اور ہائبرڈ پر بھی کام کیا گیا ہے ، ہائبرڈ گاڑیاں سے فیول کی کھپت 30فیصد کم ہو گی، 5لاکھ گاڑیاں بنیں گی پاکستان توگلوبل آٹوچین کاحصہ بن جائےگا، ہمارا ٹارگٹ ہے کہ پاکستان میں 5لاکھ گاڑیاں سالانہ بنیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج  نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج نئی آٹو پالیسی کی منظوری دیں گے

    لاہور : وزیراعظم عمران خان آج نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے، پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تاکہ مڈل کلاس بھی خرید سکے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون‌ خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج وزیراعظم نئی آٹوپالیسی کی منظوری دیں گے ، نئی آٹو پالیسی کے3اہداف ہیں، پالیسی کا مقصد گاڑیوں کی قیمت کم کی جاسکے تاکہ مڈل کلاس بھی خرید سکے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ نئی آٹو پالیسی سے گاڑیوں کی زیادہ سےزیادہ پیداوار اور اسمبلی لوکل ہوگی اور گاڑیوں کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، خسرو بختیار، حماد اظہراور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی آٹوموٹیو انڈسٹری کی نمو اور ترقی کے ساتھ ساتھ قابل خرید ہونے، کوالٹی، دستیابی اور مقامیت پسندی پر توجہ مرکوز کرے گی۔