Tag: New born baby

  • بچے کی ولادت، ملازمت پیشہ خواتین کیلئے خوشخبری

    بچے کی ولادت، ملازمت پیشہ خواتین کیلئے خوشخبری

    سعودی عرب میں ملازمت پیشہ خواتین کو بچے کی ولادت پر بڑی خوشخبری سنادی گئی۔

    سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کے مطابق سوشل انشورنس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کو ولادت کے بعد تین ماہ کی تنخواہ انشورنس کمپنی کی جانب سے ادا کی جائے گی۔

    بیان کے مطابق سوشل انشورنس آرگنائزیشن کے قانون کے تحت اس پالیسی کا اطلاق سعودی اور غیرملکی خواتین پر ہوگا۔

    جنرل آگنائزیشن آف سوشل انشورنس کے مطابق مملکت میں بیمہ پالیسی میں مزید ترمیم کی گئی ہے، تاکہ خواتین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں پر اضافی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

    جنرل آگنائزیشن آف سوشل انشورنس کا انشورنس پالیسی میں ہونے والی ترمیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے یہاں ولادت کے پہلے مہینے سے ہی انکی تنخواہ کی ادائیگی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔ جو تین ماہ تک ادا کی جائے گی تاہم مخصوص حالات میں چوتھے ماہ بھی چھٹی کے ساتھ تنخواہ کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

    صرف وہ خواتین مذکورہ اسکیم سے فیضیاب ہوسکتی ہیں جو برسرروزگار ہوں اور ان کی بیمہ پالیسی میں شمولیت کی مدت 12 ماہ سے کم نہ ہو۔ ان خواتین کو بچے کی ولادت کے موقع پر پوری ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

    بیرون مملکت بچے کی ولادت پر اقامہ حاصل کرنے کا طریقہ

    واضح رہے کہ قانون کے مطابق بر سر روزگار خواتین کو 10 ہفتے کی چھٹی بمعہ تنخواہ کے ادا کی جائے گی تاہم چھٹی کی مدت اور تعین کرنے کے لئے ڈاکٹر کی رپورٹ کو مد نظر رکھا جائے گا۔

  • شیرخوار بچوں کے فضائی ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی

    شیرخوار بچوں کے فضائی ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی

    ریاض : سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والے بچوں اور شیرخواروں کو ٹکٹ کتنے میں ملے گا؟ اس سوال کا جواب السعودیہ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے دے دیا۔

    المرصد ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے بتایا کہ شیرخوار کے ٹکٹ کی قیمت مرد کے ٹکٹ کا دس فیصد ہوگی، جہاں تک بچے کے ٹکٹ کی قیمت کا تعلق ہے تو اس کی قیمت مرد کے ٹکٹ کے پچاس فیصد کے مساوی ہوگا۔

    السعودیہ نے توجہ دلائی کہ چھ برس سے کم عمر کے بچوں سے سفر کرتے وقت پی سی آر ٹیسٹ طلب نہیں کیا جائے گا، یہ بچے نئے کورونا وائرس ٹیسٹ اور اس کے سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    السعودیہ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ مملکت سے بین الاقوامی پروازیں یکم جنوری 2021 سے بحال ہوں گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے اپنی پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرائی ہے جس کی بدولت مسافروں کی سفری کارروائی تیزی سے نمٹائی جائے گی اور انتظار کے لمحے بہت محدود ہوجائیں گے۔

    السعودیہ نے نئی سروس کو (سفرا السعودیہ) کا نام دیا ہے، اس کا مقصد ائیرپورٹس پر خدمات کا معیار بلند کرنا اور سفر کرنے والوں کے ذہنوں میں آنے والے سوالات کے جوابات فراہم کرنا ہے۔

  • ماں کا دودھ بچوں میں متعددی امراض کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے، طبی ماہرین

    ماں کا دودھ بچوں میں متعددی امراض کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ہے، طبی ماہرین

    غذائی اعتبار سے ماں کے دودھ کا نعم البدل آج تک دریافت نہیں ہوسکا نہ ہی کوئی اس کا امکان ہے، نومولود بچوں کو مائیں ایک گھنٹے کے اندر اپنا دودھ پلائیں، پانی، گھٹی، شہید، چائے اور اوپر کا دودھ پلانے سے گریز کیا جائے۔

    حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ بچے جنہیں مائیں اپنا دودھ پلاتی ہیں، ان کی ذہانت اور آئی کیو دوسرے بچوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ صرف بچے ہی کیلئے نہیں بلکہ خود ماں کی بھی ذہنی و جسمانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ غذائی اعتبار سے ماں کے دودھ کا نعم البدل آج تک دریافت نہیں ہوسکا نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔

    پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات دُنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ ماں کا اپنے بچوں کو دودھ نہ پلانا ہے۔

    مقررین نے کہا کہ ماں کا دودھ ایک سفید خون کی حیثیت رکھتا ہے جو کہ بچوں میں مختلف امراض کے بچاﺅکا قدرتی ذریعہ ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ہمارے ملک میں بچوں کو ماﺅں کا دودھ پلانے کی شرح دن بدن کم ہوتی جارہی ہے جس سے بچوں میں شرح اموات بڑھ رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ماﺅں کو بچوں کو اپنا دودھ پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر پلانا چاہیے اور چھ ماہ تک صرف دودھ ہی پلانا چاہیے اس کے بعد ماں کے دودھ کے ساتھ نرم غذائیں بھی شروع کرنی چاہیے۔

     پیدائش کے فوراً بعد کا گاڑھا دودھ بچوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے جس میں مختلف قسم کے اینٹی بائیوٹک اور پروٹین پائے جاتے ہیں لیکن مائیں اس کو پیلا اور گندہ دودھ سمجھ کر بچوں کو نہیں پلاتیں۔

    مقررین نے کہا کہ اﷲپاک نے قرآن پاک میں ماں کے دودھ کی افادیت کو چودہ سو سال پہلے سورہ بقرہ اور سورہ احقاف کی آیات میں بیان فرمادیا تھا کہ ترجمہ : اور مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلائیں ۔۔ جو کہ آج جدید تحقیق کے ذریعے ثابت ہورہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نومولود بچوں کو دودھ کے علاوہ پانی، گُھٹی، شہد، چائے اور اوپر کا دودھ دینے سے قطعاً گریز کیا جائے۔