Tag: new chairman

  • سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیئرمین تعینات

    سلیمان ایس مہدی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے نئے چیئرمین تعینات

    کراچی : سلیمان ایس مہدی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نیا چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے، چیئرمین کا عہدہ حیسن لوائی کو ہٹھائے جانے کے بعد خالی ہوا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سلیمان ایس مہدی کی تعیناتی کا فیصلہ کرکے منظوری دی گئی۔

    سلیمان ایس مہدی فنانشل سیکٹر کا 12سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اپنے سترہ سالہ کریئر میں مختلف مالیاتی اداروں میں انوسٹمنٹ، مارکیٹنگ اور لیگل ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ رہے ہیں جبکہ پاکستان انسٹیٹویٹ آف کاپوریٹ گورننس سے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایکس میں ایس ای سی پی کو پہلے معین فدا اور مسعود نقوی کے نام بطور چیئرمین کے بھیجے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں : حسین لوائی کو چیئرمین اسٹاک ایکسچینج کے عہدے سے ہٹانے کی ہدایت


    یاد رہے کہ سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار حسین لوائی کو اسٹاک ایکسچینج کے عہدے سے
    برطرف کرنے کی ہدایت جاری کی تھی، جس کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔

    حسین لوائی کو رواں برس مئی میں ایس ای سی پی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی تھی، اس سے قبل وہ انڈپینڈنٹ ڈائریکٹر بھی نامزد ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین کون؟ امیدواروں‌ کی بھاگ دوڑ

    اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین کون؟ امیدواروں‌ کی بھاگ دوڑ

    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا شیرانی رواں ماه اپنی آئینی مدت پوری کر رہے ہیں، نئے چئیرمین کے لیے حفیظ جالندھری، طاہر اشرفی، پروفیسر ساجد اور دیگر نے بھاگ دوڑ تیز کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے موجودہ چیئرمین مولانا شیرانی رواں ماہ اپنے عہدے کی مدت پوری کررہے ہیں ان کی جگہ عہدہ سنبھالنے کے لیے سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے کوششیں اور رابطے تیز کر دیئے، مولانا شیرانی کل کونسل میں سیمینار کی صدارت اور پرسوں الوداعی سیشن کی آخری بار سربراہی کریں گے۔

    یہ پڑھیں: حقوق نسواں بل میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا شیرانی

    چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر ظفر اللہ، پروفیسر ساجد میر، طاہر اشرفی، حفیظ جالندھری، مفتی امداد اللہ اور عارف واحدی نے بھاگ دوڑ شروع کردی۔ارکان کے تقرر کے لیے علما اور مذہی اسکالرز کے ناموں پر بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔

     اسلامی نظریاتی کونسل میں مولانا محمد شیرانی اورمولانا طاہراشرفی آپس میں دست وگریباں

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے منظوری کےلیے تیار فہرست میں صاحب زاده ساجد الرحمان، مولانا عطا الرحمان کا نام بھی شامل ہے۔

    کونسل کے 6 ارکان 22 جنوری ایک رکن 27 جنوری اور تین ارکان3 مارچ 2016 کو ریٹائرڈ ہوئے، مفتی سعید گجراتی، غلام مصطفی رضوی، طاہر اشرفی، یوسف اعوان، مفتی عبدالباقی اور مفتی ابراہیم قادری 22 جنوری کو ریٹائرڈ ہوئے۔محمد مشتاق کلہوٹہ 27 جنوری جبکہ امین شہیدی، ڈاکٹر ادریس اور مولانا فضل علی 3 مارچ کو ریٹائرڈ ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:مرد بھی مظلوم ہیں، حقوق دیے جائیں، اسلامی نظریاتی کونسل میں درخواست

    مولانا شیرانی کل کونسل میں سیمینار کی صدارت کریں گے جس میں وزیراعظم سمیت اہم سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے ۔

    دریں اثنا 8 دسمبر کو شیرانی الوداعی سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔