Tag: New Chief

  • لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے عسکری اداروں میں تبادلے و تقرریوں کا عمل مکمل کرتے ہوئے سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آئی ایس آئی کا چیف مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے کے بعد آرمی کی کمان سنبھالنے والے نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں و تبادلوں کا کام مکمل کرلیا۔

    آرمی چیف آف اسٹاف نے سابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں دینے کی منظوری دے دی جبکہ حال ہی میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے سابق ڈی جی رینجرز سندھ بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔

    معروف تجزیہ نگار ارشد شریف کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے نامزد کردہ نئی افسران کی تقرریوں کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے اور ان ناموں سے معلوم ہوتا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے اعلان کردہ آپریشن اور پالیسیوں کا تسلسل جاری رہے گا۔

    بیورو چیف اسلام آباد صابر شاکر نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کو اچھی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن اب مزید تیز ہوگا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘‘۔


    اسی سے متعلق ’’ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں و تبادلے ‘‘


    قبل ازیں پاک فوج کے چیف نے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جبکہ اعلیٰ سطح پر بھی تبادلے و تقرریاں  کی گئی ہیں، جس کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو صدر نیشنل ڈیفنس جبکہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

    پاک فوج میں نئی تقرریوں و تبادلوں کے بعد لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کو انسپیکٹر جنرل آرمز جی ایچ کیو، سابق کورکمانڈر پشاور جنرل ہدایت الرحمان کو آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیشن، لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آئی جی سی این ٹی، لیفٹننٹ جنرل قاضی اکرام کو چیف آف لاجسٹک مقرر کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل بننے والے آئی جی ایف سی بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کو کورکمانڈر بہالپور‘ لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو چیئرمین ایچ آئی ٹی جبکہ ترقی بانے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بطور ڈی جی ایف ڈبلیو او کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

  • پرتگال کے سابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے نئے سربراہ

    پرتگال کے سابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے نئے سربراہ

    نیویارک: سلامتی کونسل نے پرتگال کے سابق وزیراعظم انتونیو گوٹیریز کو اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل نامزد کردیا جس کے بعد وہ منتخب ہونے والے 193 ویں سربراہ بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سابق وزیر اعظم انتونیو گوٹیریز کو سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر نامزد کیا جس کے بعد وہ اقوامِ متحدہ کے نئے سربراہ منتخب کردیے گئے، موجودہ سیکریٹری جنرل بانکی مون رواں سال دسمبر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل جنوری 2017 سے آئندہ پانچ سال کے لیے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔


    اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل بانکی مون نے روم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتونیو گوٹیریز سیکریٹری جنرل کے لیے بہترین شخصیت ہیں‘‘۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے امید ہے نئے منتخب ہونے والے سیکریٹری جنرل اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دنیا کی خوشحالی اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے‘‘۔

    پڑھیں:  اینتونی اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بننےکےلیےتیار

     اقوام متحدہ کے اراکین کی جانب سے انتونیو گوٹیریز کو سربراہ بننے پر مبارک باد پیش کی گئیں اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

    یاد رہے انتونیو گوٹیریز 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم رہے تاہم وہ 2005 سے 2015 تک اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کے سربراہ کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔