Tag: New Coronavirus Cases

  • چین: نئے کرونا مریضوں کی تصدیق کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا گیا

    چین: نئے کرونا مریضوں کی تصدیق کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا گیا

    بیجنگ: چین میں ایک بستی کے کچھ رہائشیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا گیا، چین میں کرونا وائرس کے نئے کیسز بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    چینی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قریب ایک بستی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا انکشاف ہونے کے بعد 5 لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    چین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کرونا وائرس کے نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے مطابق جن افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 13 افراد ایسے ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

    چین کے قومی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے 42 نئے مریضوں کا تعلق مشرقی چین کے صوبے ہیئی سے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے کسی موت کی اطلاع نہیں ملی۔

    یاد رہے کہ سال 2019 کے اختتام سے شروع ہونے والی کرونا وائرس وبا سے چین میں 87 ہزار 591 افرد متاثر ہوئے تھے جبکہ 4 ہزار 634 اموات ہوئی تھیں۔

  • کرونا وائرس: سندھ میں 2 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: سندھ میں 2 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق

    کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 26 مریض جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 ہزار 244 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2 ہزار 179 مثبت آئے۔ صرف کراچی سے 14 سو 6 کیسز سامنے آئے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں 4 لاکھ 35 ہزار 393 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 80 ہزار 446 ہوچکی ہے، کرونا وائرس سے آج مزید 26 مریض جاں بحق ہو گئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی اموات 12 سو 69 ہوگئی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت 34 ہزار 654 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 33 ہزار 110 گھروں میں قرنطینہ اور 88 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 14 سو 56 مریض زیر علاج ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 655 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 94 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 79 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 523 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ سندھ سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن گیا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4 ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار ہوگئی۔

    اس عرصے میں کرونا کے مزید 83 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 919 ہو گئی۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو کیسز سامنے آگئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو کیسز سامنے آگئے

    لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 افراد وائرس کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 86 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 سو 2 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 16 سو 55 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 71 ہزار 191 ہوگئی۔

    محکمہ صحت کے مطابق اب تک صوبے میں 4 لاکھ 53 ہزار 70 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، علاوہ ازیں پنجاب میں صحتیاب مریضوں کی تعداد بھی 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    مجموعی طور پر پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 148 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 903 ہوگئی۔

    گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 4 ہزار 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار ہوچکی ہے۔ اب تک 81 ہزار 207 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

  • کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق

    کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 177 مزید ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ صوبے میں 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 12 ہزار 836 مریض گھروں میں اور 793 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، صوبے کے 699 نئے کیسز میں سے 559 کراچی کے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج 755 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں، آپ کا تعاون کرونا وائرس سے نجات کا ضامن ہے۔