Tag: New Covid Cases

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح صفر ، مزید 238  نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح صفر ، مزید 238 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح صفر ریکارڈ کی جارہی ہے ، ایک روز میں 238 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار361 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 25 ہزار 383 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 238 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 0.93 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے 272 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 472 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 76 ہزار 291 ، پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار332 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 238 اور بلوچستان میں 35 ہزار480 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 119، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 718 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 294 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں  کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، ایک روز میں 189 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، ایک روز میں 189 کیسز رپورٹ

    سلام آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک روز میں صرف 189 کیسز اور 4 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 4 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات30ہزار340 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں30ہزار417 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 189 کیسز مثبت نکلے، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.62 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 451 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 590 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 549 ، پنجاب میں 5 لاکھ 04 ہزار 765 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 18 ہزار 860 اور بلوچستان میں 35 ہزار 468 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 016 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 693 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار239 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی بہتر صورتحال ، ایک روز میں تقریبا 800 کے قریب  کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی بہتر صورتحال ، ایک روز میں تقریبا 800 کے قریب کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز میں تقریبا 800 کے قریب کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 10 مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30ہزار258 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 37ہزار785 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 796 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.10 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 842مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 13 ہزار 503 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 69 ہزار 637، پنجاب میں 5 لاکھ 02 ہزار 455 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار812 اور بلوچستان میں 35 ہزار 363 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 583 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 559 اور آزاد کشمیر میں 43 ہزار 094 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار

    پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ایک فیصد سے کم پر برقرار ہے ، گذ شتہ 24 گھنٹے میں 9 اموات اور 313 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹےمیں کورونا سے مزید 9 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 812 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 42 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 313 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.72 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 758 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 053 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 77ہزار 299 ، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 682 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 514 اور بلوچستان میں 33 ہزار519 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 022 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 422 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار595 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح  0.56 فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 0.56 فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 0.56 فیصد پر آگئی ، 24 گھنٹے میں 7 اموات اور 232 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار 784ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 41ہزار62 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 232 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.56 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 813 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار 393 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار 958، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 560، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 412 اور بلوچستان میں 33 ہزار509 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 960 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 414 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار580 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات ، 377 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 8 اموات ، 377 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 8 اموات اور377 کیسز رپورٹ کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 745 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 44ہزار137 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 377 افراد میں کورونا مثبت نکلا ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.85 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 904 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 631 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار017، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار240، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار146 اور بلوچستان میں 33 ہزار488 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 10 ہزار412 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار563 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز آج سے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، کرونا وائرس کے 15 ہزار 371 کیسز میں سے 14 ہزار 402 مریض صحت یاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 169 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 402 ہوچکی ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 371 ہے جبکہ کوویڈ سے تاحال 146 اموات ہوچکی ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کرونا وائرس کے 48 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی کوویڈ 19 کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعلیمی اداروں سے رپورٹ ہونے والے والے کوویڈ مریضوں کی تعداد 567 ہوگئی۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 616 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز 9 ہزار 135 ہے۔

    ملک میں اب تک 6 ہزار 513 مریض کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 968 ہوچکی ہے۔